پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں: روسی صدر پیوٹن
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر گفتگو جاری کردی۔پاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی نے روسی صدرکو سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر روسی سفارتخانے نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی پاک روس تعلقات پر کی گئی گفتگو جاری کردی۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔اس موقع پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پاکستان تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں۔سفیر پاکستان کا کہنا تھاکہ پاکستان اورروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے، روس میں مقیم پاکستانی برادری سےروابط کوترجیح دی جائے گی۔خیال رہے کہ فیصل نیاز ترمذی نے اکتوبر 2025 میں روس میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔