وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی اور سائبر کرائمز میں تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام (ATA) اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مؤثر بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی گفتگو کی۔ امریکہ کے تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بارڈر سیکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کیا جائے گا، جس سے بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیم نو، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی صلاحیت بڑھانے میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال بنانے کے لیے امریکی معاونت انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہی ہے، جبکہ مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے جدید سافٹ ویئر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ این سی سی آئی اے کے اشتراک کار کو نہایت ضروری قرار دیا اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔
امریکی وفد نے سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نے وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق صدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ امریکی وفد ایف آئی اے پر اتفاق کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال