پی ٹی آئی کچھ چیزوں پر تعاون کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا چاہئے: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ پی ٹی آئی واپس آئے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی بیٹھے۔ پی ٹی آئی کو کچھ چیزوں پر حکومت سے تعاون کرنا چاہئے۔ پی ٹی آئی کو بعض جگہوں پر اپنے معاملات میں بہتری لانی چاہئے۔ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔ محمود اچکزئی ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ محمود اچکزئی کے بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے مثبت خیالات ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کا بھی کہنا ہے کہ راستہ پارلیمنٹ اور ڈائیلاگ سے ہی نکلتا ہے۔ پی ٹی آئی والے بھی کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا چاہئے۔ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔