Jang News:
2026-07-24@04:54:20 GMT

تمام جماعتیں پانچ، چھ نکات پر متفق ہوں، محمود خان اچکزئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

تمام جماعتیں پانچ، چھ نکات پر متفق ہوں، محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، پاکستان کی تمام جماعتیں پانچ چھ نکات پر متفق ہوں۔

کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پہلی تنظیم ہےجو کسی کے کہنے پر نہیں بنی، یہ تحریک ہم نے کسی کی دشمنی میں نہیں بنائی، پاکستان کی تمام جماعتیں پانچ چھ نکات پر متفق ہوں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے وقت کہا تھا کسی کو ہٹانے میں شامل نہیں ہوں گا، فضل الرحمان بھی شامل ہو جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب اسمبلی میں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر سے کہا آصف زرداری کےخلاف میں الیکشن لڑوں گا، صدارتی الیکشن میں ایک ووٹ نہیں بکا، حکمرانوں سےگلا ہے انہیں طرز حکمرانی نہیں آتی، ہماری حکومت کہتی ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے نمائندے عوام کے لیے نہیں بیٹھے ہیں، عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا ہے، کیا فیصلہ چند لوگوں نے اپنے دفتر میں کرنا ہے؟

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ انسان صحیح غلط کا انتخاب کر سکتا ہے، عوام کے منتخب نمائندے ہم پر حکومت نہیں کر رہے، پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، 73 کے آئین میں تمام اکائیوں کی نمائندگی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی اسمبلی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش