Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:57:51 GMT

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

 قومی اسمبلی میں طویل عرصے بعد اپوزیشن لیڈر کا تقرر کر دیا گیا، سپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو حزب اختلاف کا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن دینے کے لیے عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلایا۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ اجلاس میں دو دن کا وقفہ تھا ، آج ممبران کی حاضری معمول سے کم ہے، اس لئے وقفہ سوالات کو موخر کردیں، ایاز صادق نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا، ممبران نے اتنی محنت کی ہوتی ہے،موخر نہیں کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پرسوں علم میں آیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ایک میٹنگ کے8 ہزار ڈالر ملتے ہیں، آپ نے کہا تھا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس پر سپیکر نے کہا کہ اجلاس کا بزنس کمیٹیوں کو بھیج کر چیمبر جاؤں گا، پھر میں آپ کو نوٹیفکیشن دوں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دشمن ملک بھارت میں کم از کم 6گھنٹے کی اسمبلی کارروائی چلتی ہے، طارق فضل نے کہا کہ آج ممبران کی حاضری معمول سے بہت کم ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس، ریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس، قومی ٹیرف کمیشن ترمیمی بل، برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل ، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026 ، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بل، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل پیش کیے گئے۔یہ تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے 32ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا، سپیکر نے کہا کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو حاضری نہ لگانے دی جائے، ایک رکن ابھی بھی ایوان میں ہے وہ خود ہی چلا جائے، لسٹ موجود ہے اپنے نام دیکھ لیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن