ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت کے خاتمیکا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایرانی حکومت کا دعوی ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران ٹرمپ ایران میں فوجی مداخلت کی متعدد دھمکیاں دے چکے ہیں اور گزشتہ منگل کو انہوں نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مدد آرہی ہے۔تاہم اگلے ہی دن ٹرمپ نے اچانک اپنا مقف بدلتے ہوئے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں ہلاکتیں رک چکی ہیں اور وہ پھانسیاں بھی نہیں دے رہے۔

آج ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں، اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو ملک کو درست طریقے سے چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسے میں امریکا میں کرتا ہوں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ناقص قیادت کی وجہ سے ایران دنیا میں رہنے کے لیے بدترین جگہ بن چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی قائمہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے مجوزہ بل کی منظوری دیدی صدر آئی سی سی آئی، ملائیشین ہائی کمشنر تجارتی حجم 4 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنیکا کا دعوی ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026: وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں قیادت کی کرنے کے کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل