امریکی وفد کی سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف، اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
تصویر، اسکرین گریب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔ جدید آلات سے بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیمِ نو میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون کا بھی خیرمقدم کریں گے، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال کرنے کے لیے امریکی معاونت سود مندثابت ہوگی، یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیرراسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔
قائم مقام امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی وفد نے سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔