محسن نقوی نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو میں اضافے کے بعد اب کھلاڑیوں کو بھی اس ترقی کا عملی فائدہ ملنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ٹیم مالکان کو مشورہ دیا کہ لیگ کو مزید مضبوط اور پرکشش بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضوں پر نظرِ ثانی ناگزیر ہو چکی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جب فرنچائزز کی مالی حیثیت میں بہتری آ رہی ہے تو کھلاڑیوں کی محنت اور کارکردگی کا اعتراف مالی صورت میں بھی ہونا چاہیے، تاکہ پی ایس ایل عالمی سطح پر ایک مسابقتی لیگ کے طور پر مزید ابھر سکے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے ایک اہم تجویز بھی پیش کی، جس کے تحت پی ایس ایل کے آئندہ سیزن، یعنی پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کے نظام پر غور کرنے کی بات کی گئی۔
اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آکشن کے ذریعے ٹیمیں اپنی ضرورت اور حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکیں گی، جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ کھلاڑیوں کی مجموعی مالی ویلیو میں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ محسن نقوی نے لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے میں برابری کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی فرنچائزز کو ایسا نظام دیا جانا چاہیے جس سے وہ بھی مضبوط اسکواڈ تشکیل دے سکیں۔
دوسری جانب ورکنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن سے متعلق معاملات پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس کی صدارت خود محسن نقوی نے کی، جس میں پی ایس ایل کی تمام آٹھ فرنچائزز کے نمائندگان، پی سی بی اور پی ایس ایل کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران دو نئی ٹیموں کے مالکان کو باقاعدہ خوش آمدید کہا گیا، جبکہ نئی فرنچائزز کی کامیاب نیلامی پر چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباد بھی دی گئی۔ اجلاس کو لیگ کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کے معاوضوں محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں اضافے پی سی بی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی