جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ایک اہم کردار دیا ہے اور ایک امریکی فوجی افسر کو نئی قائم ہونے والی سکیورٹی فورس کی قیادت سونپی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے غزہ کی نگرانی کے لیے ایک بورڈ کے ارکان کا اعلان کیا ہے جس میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔

یہ قدم اس وقت اُٹھایا گیا ہے جب غزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی ماہرین کی کمیٹی نے قاہرہ میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا، جس میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک تھے جو مشرقِ وسطیٰ کے امور میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ پہلے ہی خود کو ’بورڈ آف پیس‘ کا سربراہ قرار دے چکے ہیں اور جمعے کو انہوں نے اس کے تمام ارکان کا اعلان کیا، جن میں ٹونی بلیئر کے ساتھ ساتھ اہم امریکی شخصیات شامل ہیں، جیسے جیرڈ کشنر، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور سٹیو وِٹکوف جو ٹرمپ کے کاروباری ساتھی اور عالمی مذاکرات کار ہیں۔
ٹونی بلیئر مشرقِ وسطیٰ میں ایک متنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے 2003 میں عراق پر حملے میں کردار ادا کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خود گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ٹونی بلیئر سب کے لیے قابلِ قبول انتخاب ہوں۔
ٹونی بلیئر نے 2007 میں وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کے بعد اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، امریکہ اور روس پر مشتمل ’مشرقِ وسطیٰ کوارٹیٹ‘ کے نمائندے کے طور پر اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے پر کئی برس تک کام کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ’بورڈ آف پیس‘اُن امور پر کام کرے گا جن میں حکمرانی کی صلاحیت میں اضافہ، علاقائی تعلقات، تعمیرِ نو، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، بڑے پیمانے پر فنڈنگ اور سرمائے کی فراہمی شامل ہیں۔
بورڈ کے دیگر ارکان میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، امریکی ارب پتی مالیاتی ماہر مارک روون، اور رابرٹ گیبریل شامل ہیں جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قومی سلامتی کونسل کے رکن ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی کمیٹی نے جمعے کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا۔
یہ کمیٹی بدھ کو اس وقت تشکیل دی گئی تھی جب امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔ اس کمیٹی میں 15 ٹیکنوکریٹس شامل ہیں جنہیں فلسطینی علاقے میں روزمرہ امور چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق صدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں مساجد و علما کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنگ کے بعد غزہ ٹونی بلیئر کے لیے

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل