لاہور+اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، اور امریکی اداروں جیسے اینٹی ٹیررسٹ سسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری شراکت کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی، مستقبل میں ہر سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے پاک امریکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی اور ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز جاری رہیں گے، امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے امور بھی آگے بڑھائے جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر سکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کو جدید امریکی آلات سے لیس کیا جائے گا جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن کرے گا۔ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان کی سکیورٹی کوششوں کو سراہا اور اعلان کیا کہ وہ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے، اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار دھرتی پر بوجھ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاران میں دہشت گرد حملے پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولتکار دھرتی پر بوجھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی حمایت سے فتنہ الہندوستان کا صفایا کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا بلکہ تخریب کاری سے بھی بچا لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے رہی ہے اور کاروباری تنظیموں کی تجاویز کو پالیسی سازی میں اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات کے دوران کیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، امن و امان، کاروباری برادری کو درپیش انتظامی مسائل اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر شعبان اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار کاروباری ماحول کا قیام ناگزیر ہے بہتر سکیورٹی انتظامات نا صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت امن و امان کے قیام، قانون کے نفاذ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط شراکت داری ہی پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات میں نے کہا کہ کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری