Jasarat News:
2026-06-02@22:19:48 GMT

ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کا انتباہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن/پیرس (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے‘ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عاید کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا کے لیے ضروری ہیں‘ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو قومی سلامتی
میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس معاملے پر اِن کی ناٹو سے بات چیت جاری ہے۔ اس معاملے پر امریکی سینیٹر کرس کونز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں دیے گئے زیادہ تر بیانات محض بیان بازی ہیں اور حقیقت میں گرین لینڈ ایک اتحادی ہے، کوئی جائداد نہیں۔ادھر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کر سکتے ہیں۔ ڈنمارک نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔گرین لینڈ میں ڈنمارک کی جوائنٹ آرکٹک کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سورن اینڈرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی توجہ امریکا نہیں بلکہ ممکنہ روسی سرگرمیوں پر ہے، ناٹو اتحادیوں کے درمیان کسی فوجی تصادم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے گرین لینڈ جیف لینڈری نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ میں گرین لینڈ کا دورہ کریں گے اور انہیں امید ہے کہ اس معاملے پر کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے تاہم ڈنمارک نے واضح مؤقف میں کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ان کے لیے ’ریڈ لائن‘ ہے۔ علاوہ ازیں امریکی حملے کے خدشے کے تناظر میں ڈنمارک اور فرانس نے گرین لینڈ کی فضا میں مشترکہ فضائی مشقیں شروع کردیں۔ ڈنمارک کے ایف 35 لڑاکا طیاروں نے گرین لینڈ کی فضا میں پروازیں کیں، جبکہ فرانس کے ایم آر ٹی ٹی ٹینکر طیارے نے جنوب مشرقی گرین لینڈ کے اوپر ایندھن بھرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرین لینڈ کے نے گرین لینڈ کہ گرین لینڈ کہا ہے کہ

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان