2025-09-18@10:47:24 GMT
تلاش کی گنتی: 143
«اعلی سرکاری ایورڈز سے»:
(نئی خبر)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ...
پشاور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، حکومت انضمام شدہ اضلاع کے عوام کو ان کا حصہ نہیں دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے کرائے گئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئین حکومت اور عوام کے درمیان ایک سماجی معاہدہ ہے، خیبر پختونخواہ کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، صوبوں کو وسائل کی تقسیم کا نظام اس وقت غیر فعال ہو گیا ہے، ملک میں کوئی سرمایہ کاری کو تیار...

بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر...
صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا طنزیہ ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ “ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ کشف علی نے مزید کہا کہ ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے،...
پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ "ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔‘‘ کشف علی نے مزید کہا کہ ’’ایک عام سی ویڈیو کو بہت بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ ہمارے...
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ...
پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی منگل کی علی الصباح...
بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب مختلف ایونٹس میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ مونا لیزا نے حال ہی میں کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ انہوں نے ملیالم زبان میں کہا ‘نمستے کیرالہ، کیا آپ سب خیریت سے ہیں؟’، جس سے ہجوم میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ View this post on Instagram A post shared by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) بھارتی میڈیا کے مطابق مونا لیزا بھونسلے کو ایونٹ کے لیے 15 لاکھ روپے کی خطیر...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں حالات مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، لیکن انہیں بار بار بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انیقہ بھٹی، احمد چھٹہ اور مبینہ جٹ کے گھروں پر پولیس کارروائی کی گئی، جبکہ پنجاب میں ہمارے ساتھیوں کے...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مارشل لا کی صورت حال بن چکی ہے، آج ہماری ایک کارکن کی پولیس تشدد کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے آج بھی پوری کوشش کی کہ اسپیکر ہمیں فورم دیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سب کٹھ پتلیوں کا روپ دھار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی انہوں نے کہاکہ ہمارے ممبر اسمبلی میاں غوث کو آج پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود اسمبلی اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ جبکہ اسلام آباد پولیس...
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلیے دروازے بند نہیں کیے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔جیل کے اندر سے پہلے منظوری آجائے پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہوسکے۔ ملزمان کے وکلا نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے...
سٹی42 : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہو سکے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جعلی سٹیمپ پیپر کے سدباب کیلئے سٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا ہے کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونیوالے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کی ہمت نہیں : عمر ایوبپاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے...
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں۔ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی دونوں تجربہ کار پلیئرز آئی سی سی ایونٹ میں اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ٹور میں ناکامی کے بعد دونوں پلیئرز نے ملکی فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کی مگر اس میں بھی بیٹ پر لگا زنگ نہیں جھاڑ پائے۔ دونوں کھلاڑی اب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ عمر ایوب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ “واشنگٹن میں پیش آنے والے اس المناک تصادم پر بے حد دکھ ہوا۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ “دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔” انہوں نے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فرازاور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد کردی،پی ٹی آئی رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر اور تھانے پر حملے کے کیس میں فردجرم عائد کی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔ مزید :

علی امین کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو رہے: عمر ایوب وزیراعلیٰ کے کہنے پر نیا صدر مقرر کیا: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپورا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے، علی امین گنڈا پور کی درخواست پر ان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹایا گیا، عمران خان سے گزارش کی تھی کہ 2 ذمہ داریاں سنبھالنا مشکل ہے۔ عمرایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی آج کی نشت پر ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نہیں جارہے، حکومت نے مذاکرات کے دوران ہمارے ایم این اے کے...
لندن: شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا خطرہ لاحق ہونے پر پولیس نے انہیں خبردار کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو اس خطرے کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹس میں جا کر شریف فیملی کو آگاہ کیا۔ پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنی آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو ملی تھی۔ چند ہفتے پہلے، گلفام حسین کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے فلیٹس کے قریب...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط ارسال کردیا، عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط میں لکھا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے، 26 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دور ہیں یا ڈیجیٹلخواندہ نہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، یہ بل آزادی صحافت اور شہری آزادی پر بڑی قدغن ہے۔ خط میں کہا گیا کہ آئی ٹی سے وابستہ زیادہ تر محکموں میں غیر سویلین افراد بھرتی کیے گئے، غیر سویلین افراد کی...
کراچی (پ ر)مجلس یاد گارپروفیسرایوب قادری اوررنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسرسعید حسن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران اعلیٰ رنگ نو ڈاٹ کام ،شاعر،محقق ونقاد ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر،سی سی اوزین صدیقی،یاسمین شوکت،عبدالرؤف، محمد سعد ،عمیر قادری، طاہر قادری محمد یوسف و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں سابق رجسٹرارجامعہ اردو ڈاکٹر قمرالحق،شاعر،ادیب اورجناح کالج کے استاد پروفیسراشتیاق طالب،جامعہ اردو کے لائبریرین مختاراشرف اورسینئررائٹرنزہت ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں چاروں مرحومین کی مغفرت اوربلند درجاتکیلیے دعاکی گئی اورتمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔پروفیسر سعید حسن قادری نے کہا کہ ڈاکٹرقمرالحق، پروفیسراشتیاق اور مختاراشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
لندن میں سکاٹ لینڈ پولیس کی طرف سے کل گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکن کا رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔ گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا...
لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔سکاٹ...

نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...

بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکےسیمی فائنل ، فائنل تک پہنچنے کا امکان ،آل راؤنڈر سکندر رضا پیشگوئی
لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی ہو گئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی جس کے سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ٹورنامنٹ کی فائنل فور ٹیموں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ یہ پیشگوئی زمبابوے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب 7 روز میں مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، 190 ملین پاؤنڈز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا معاہدہ تھا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی ،پٹرولیم کے شعبے میں بھی پاکستان پیچھے رہ گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج بھی تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے، 14 ارب ملک سے باہر گیا ہے ہم 2ارب کے لیے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں، عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔ پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کیے۔

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب،شبلی فراز کا پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے پارلیمانی پارٹی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر و ارکان کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ جس میں تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانبقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر اوررکن سندھ اور بلوچستان کے تقرر کے معاملے پر خط لکھ دیا ہے،شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1879418574479163722 اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب ’آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے تحت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن...
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ زرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر القادر ٹرسٹ کیس بنایا گیا، عمر ایوب القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ سیکھائی جارہی ہے، نمل یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا القادر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا پی ٹی آئی رہنماوں شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر القادر ٹرسٹ کیس بنایا گیا، عمر ایوب القادر یونیورسٹی میں سیرت النبی سکھائی جارہی ہے، نمل یونیورسٹی، شوکت خانم ہسپتال اور القادر یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ...
دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہونے کے باجود مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا۔ منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ بایومیٹرک کیا جائے، مشکل امتحان کی وجہ سے بچے کورٹ میں گئے، اگر پورے ملک میں ایک جیسا پپیر ہوتو بچوں کو کوئی مشکل نہ ہوگی، بچے ان امتحانات کے نتائج کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کے صدارت پی ایم ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے حوالے سے بریفنگ میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ رجسٹرڈ امیدوار 12,717 ہیں ان میں...