2025-07-26@11:26:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8857

«ایکس کی»:

(نئی خبر)
    برطانی شہزادے جارج کی 12ویں سالگرہ نہ صرف اُن کی ذات کے لیے ایک اہم ہے بلکہ یہ لمحہ شاہی خاندان کے مستقبل، خاص طور پر اُن کے بہن بھائیوں، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، ۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سب سے بڑے بیٹے کی 12ویں سالگرہ منگل کے روز منائی گئی، اور یہ وہ عمر ہے جب شاہی پروٹوکول کو ان کے لیے سختی سے نافذ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کنسنگٹن پیلس کی جانب سے ایک دل چھو لینے والی ویڈیو جاری کی گئی جس میں تینوں ویلز بچوں کے درمیان محبت بھرا رشتہ نمایاں دکھائی دیا اور خاص طور پر شہزادی شارلٹ کے مستقبل کے کردار کا عندیہ...
    نیویارک / واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ ایک بار پھر امریکی سیاست میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ انکشاف معروف کمپنی اسپیس ایکس کی سرمایہ کاروں کو بھیجی گئی دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلومبرگ نیوز کی رپورٹس کے مطابق، اسپیس ایکس کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بھیجی گئی ٹینڈر آفر میں کچھ "رسک فیکٹرز" شامل کیے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلون مسک ممکنہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں واپس آسکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسپیس ایکس کی کسی دستاویز میں ایسا اشارہ دیا گیا ہو۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بلوچستان میں ایک نہتی خاتون کو غیرت کے نام پر بے رحمی سے قتل کئے جانے کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرگے کی آڑ میں ایک عورت اور مرد کو قتل کیا جانا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعہ نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کا تدارک صرف قانون کے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس رکھنے والے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکہ میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ محسن نقوی کو وزارت داخلہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، اور انٹرنل سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پولیس ٹریننگ اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ...
    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں...
    بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں حوا کی ایک اور بیٹی معاشرتی سختیوں کی نظر ہوگئی، اگر وہ بالغ اور عاقل ہے تو کیوں اسے اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، کیوں ہم معاشرے کے باپ بن جاتے ہیں، اگر واقعی طور پر  انہوں نے کوئی جرم کیا تھا تو کیا عدالتیں، پولیس، قانون موجود نہیں۔ کوئی جرگہ، کوئی پنچائت، کوئی مولوی، کوئی سیانہ، کچھ تو ہوگا نا، کیوں ان کی زندگی کا فیصلہ اس طرح سے کرنے دیا گیا؟ کیوں درندگی کا نشانہ بنایا گیا، گولی کھا کے نیچے گر جانے کے باوجود ظالم اپنے انجام سے بے خبرگولیاں برساتے رہے ، جیسے کے کوئی دشمن کے ساتھ بھی نہ کرے۔ کوئٹہ کی ایک مقامی عدالت...
    ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر...
    ریو ڈی جنیرو میں 2025 کی برکس کانفرنس میں اس سال کا مرکزی موضوع کثیرالجہتی (multilateralism) اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی تھا، جو اقوام متحدہ کے منشور میں درج مقاصد و اصولوں پر مبنی ہے۔ کانفرنس نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام، انسانی حقوق کے فروغ، اور باہمی احترام، انصاف، مساوات اور یکجہتی پر مبنی تعاون کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو دہرایا۔ اس وقت جبکہ مغربی قیادت میں قائم حکمرانی کا نظام اپنی استحصالی اور تحفظاتی پالیسیوں کی بدولت مستقل طور پر ساکھ کی زوال پذیری سے دوچار ہے اور اس کی وجہ سے عالمی سطح پر بے یقینی میں اضافہ اور ترقی کی رفتار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ چین کے وزیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) جنوبی ایشیا میں جیلیں صرف قید و بند کی جگہیں نہیں رہیں، یہ تاریخ کے وہ خاموش گوشے بھی ہیں جہاں کئی نسلوں کے سیاسی خواب، جدوجہد، اذیتیں اور اصولی اقدار کاغذ پر منتقل ہوتے رہے ہیں۔ جیل کے سناٹے میں لکھی گئی یہ تحریریں نہ صرف فرد کی مزاحمت کا بیانیہ ہیں، بلکہ پورے عہد کا عکاس بھی۔ برصغیر میں زندان ادب یا زندانوں میں تخلیق پانے والے ادب کی روایت نے آزادی کی تحریک کے دوران جڑ پکڑی، جب برطانوی راج کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو جیل کی دیواروں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ نہرو، گاندھی، بھگت سنگھ اور خان عبدالغفار خان جیسے رہنماؤں نے جیل کو...
     ’مجھے نہیں پتہ تھا میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی ہوں۔ میں تو بس جینے کی کوشش کر رہی تھی‘ یہ الفاظ تھے 24 سالہ ریچل کے جنہوں نے دبئی کے ایک ریستوران میں بطور ویٹرس کام شروع کیا لیکن جلد ہی وہ ٹک ٹاک اسٹار اور مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار بن گئیں۔ یہ کہانی کیمرے کے پیچھے ایک ایسی عورت ہے جو مس یونیورس فلپائنز 2025 میں خود ہی اپنا میک اپ اور بال بناتی تھی، جو بغیر کسی اسٹائلسٹ یا ٹیم کے فلپائن واپس گئی، اور جس نے لپ اسٹک کا رنگ اپنے بھائی کی رائے پر چنا۔ وہ مس یونیورس فلپائنز کے مقابلے میں اورینٹل مندورو کی نمائندگی کر رہی تھیں، جو منیلا...
    اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلان کیا کہ نادار افراد کو عدلیہ کے تمام درجوں پر ریاستی خرچ پر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت ریاست غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی، جو 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ کیا یہ نیا اقدام ہے؟ نظام عدل سے وابستہ ماہرین کے مطابق یہ کوئی نیا اقدام نہیں کیونکہ پاکستان میں فری لیگل ایڈ کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طویل عرصے سے اعلانات کے ذریعے توجہ تو حاصل کرتی آئی ہے لیکن عملی اقدامات کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں، خواہ وہ صاحبِ حیثیت...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی 2026 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ یہ اعلان ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے ایک سینئر عہدیدار نے دبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں میسی کی قومی ٹیم میں واپسی کو بھی باضابطہ تسلیم کیا گیا۔  میسی کی قومی ٹیم میں واپسی 38 سالہ لیونل میسی نے 7 ماہ کے وقفے کے بعد حالیہ انٹرنیشنل میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی، جہاں وہ چلی کے خلاف بطور متبادل کھلاڑی میدان میں آئے اور کولمبیا کے خلاف میچ میں ابتدائی کھلاڑی کے طور پر شریک ہوئے۔ اگرچہ میسی مارچ میں انجری کے باعث غیر حاضر رہے، مگر ٹیم نے ان کے بغیر ہی ورلڈ...
    اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ ویزا کی درخواست دیتے وقت 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر لاگو ہونے والی اضافی شرائط کیا ہیں؟ اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد والدین کو خبردار کیا ہے۔ اداکارہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سفر سے قبل ویزا کی شرائط اور قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر سمجھ لیں، کیونکہ معمولی سی غفلت بھی سفر کے دوران سنگین مسائل اور غیر ضروری پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک...
    ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام ’’آپریشن سندور‘‘کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ ” اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ بیان دہرایا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ انہوں نے نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا‘۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارت کا ناکام ’آپریشن سندور‘ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے...
    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا  بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور  امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر  نے کہا کہ  میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا،  بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیاہے کہ کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی گاڑی نہ چلانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں پہلے ایک لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا ، اب مریم کی گاڑی چلانے والے بہت سارے ہیں ، وہ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اعزاز سید نے بتایا کہ کیپٹن صفدر نے ایک یوٹیوب چینل ’ ہل ٹاکس‘ کو انٹرویو دیاہے جس میں انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، کیپٹن صفدر کا تعلق مڈل کلاس سے ہے ، اس کی شادی ایک بڑے گھر میں ہوئی، یہ بہت ہی سیدھی بات کرنے والا شخص ہے اور وفادار...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے   اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 4 طرح کے ٹیکسز کو صفر پر رکھا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی سربراہی میں  ہوا، جس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی جانب سے ملک میں چینی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال چینی کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال 87 میٹرک ٹن چینی پیدا کی گئی اور اس سال یہ 84 میٹرک ٹن رہی۔ پچھلے سال 77 شوگر ملز نے کرشنگ کی جب کہ اس سال 79 ملز نے کی ہے۔ قیمتوں...
    سرخ رنگ کی مشہور لاری، جسے مقامی طور پر ’لاری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، خلیجی ممالک اور خصوصاً سعودی عرب کی ایک اہم ثقافتی علامت بن چکی ہے۔ 1940 سے 1970 کی دہائی کے درمیان، جب سفر کے ذرائع محدود تھے اور حالات مشکل، تو اسی سرخ لاری نے نقل و حمل میں بنیادی کردار ادا کیا، ان لاریوں نے دور دراز دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مورخ عبداللہ الزہرانی کا کہنا ہے کہ اس دور میں مقامی باشندے اور حجاج کرام لمبے سفر کے لیے انہی لاریوں پر انحصار کرتے تھے، جو کئی دنوں پر محیط ہوتے تھے۔ ’ سرخ لاری نقل و حمل...
    ایک وقت تھا جب بالی وڈ کی نڈر اداکارہ تنوشری دتہ نے بھارت میں ’می ٹو‘ تحریک کا آغاز کر کے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ دیا تھا۔ ان کی آواز نے برسوں سے دبے سچ کو زبان دی، اور خواتین کو طاقتور مردوں کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔ مگر افسوس کہ آج وہی تنوشری دتہ اپنی زندگی کی سب سے تنہا اور پرخطر جنگ لڑ رہی ہیں، اور ان کی مدد کو کوئی نہیں آ رہا۔ تنوشری دتہ نے حال ہی میں ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ چار سے پانچ سال سے اپنے ہی گھر میں ذہنی اور جسمانی طور پر ہراسانی کا شکار ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف ان کے درد...
    عقیدہ اور قانون میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس حیثیت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال انسانی تاریخ کے ہر دور میں کچھ شخصیات ایسی ابھری ہیں جنہوں نے اپنے بے مثال کردار، لازوال پیغام اور آفاقی کشش کی بدولت سب پر فوقیت حاصل کی۔ ان ہستیوں میں کوئی بھی شخصیت حضرت محمد مصطفیٰ ۖ سے زیادہ مقدس اور محترم نہیں، جنہیں دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مسلمان دل کی گہرائیوں سے عزیز رکھتے ہیں۔ آپ ۖ نہ صرف اسلام میں سلسلہ? نبوت کی آخری کڑی ہیں بلکہ رحمت، عدل اور اخلاقی عظمت کی علامت بھی ہیں۔ قرآنِ مجید گواہی دیتا ہے: محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والا غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ اس وقت سوشل میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور قومی ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ڈیگاری غیرت قتل کیس نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا آج کے دور میں بھی رسم و رواج انسانی زندگی سے زیادہ اہم ہو چکے ہیں؟ واقعے کی تفصیلات ، ایک المناک کہانی یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے تین روز قبل پیش آیا۔ بانو بی بی اور احسان اللہ کو مبینہ طور پر ایک مقامی قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پندرہ افراد تین گاڑیوں میں مقتولین کو ایک ویرانے میں لے گئے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔ موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں...
    امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) سے دوبارہ علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔  امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے خلاف تعصب رکھتا ہے اور عالمی سطح پر ’’تقسیم پیدا کرنے والے‘‘ سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یونیسکو میں رہنا "امریکی قومی مفاد میں نہیں" ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں بھی کیا تھا، لیکن جو بائیڈن کے دور میں امریکا دوبارہ یونیسکو کا رکن بن گیا تھا۔  اب ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایک بار پھر امریکا کا ادارے سے نکلنے کا اعلان سامنے آیا ہے، جو دسمبر 2026 میں مؤثر ہو گا۔ یونیسکو...
    کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی کے بعد وائٹ ہاؤس نے گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کے لیے اسپیس ایکس کے متبادل ٹھیکہ داروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رائٹرز نے یہ انکشاف 3 نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ ٹرمپ اور مسک، جو 2024 کی انتخابی مہم میں قریبی اتحادی تھے، اب کھلم کھلا آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ اختلافات کی ابتدا صدر ٹرمپ کے 5 کھرب ڈالر کے بگ، بیوٹی فل بجٹ بل پر ہوئی، جس کی ایلون مسک نے کھل کر مخالفت کی۔ جواب میں ٹرمپ نے مسک پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا اور اسپیس ایکس کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ مزید پڑھیں: گولڈن ڈوم منصوبہ:...
    معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے منہ سے غلط بات نکلی اور انہوں نے اللہ سے رو رو کر توبہ کی ہے۔ مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ایک مشہور فلم ’بول‘ میں اداکارہ حمائمہ ملکن نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ ’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘ اُس فلم میں ایک غریب آدمی کو دکھایا گیا جو اپنے بچوں کو کھلا نہیں سکتا، اور اس کی بیٹیاں بغاوت کر رہی ہیں۔ میں نے اُس پر بہت سخت بیانات دیے کیونکہ وہ مکالمے بہت متنازعہ تھے۔ یہ بھی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    لودھراں کے ایک مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہونے والے 8 سالہ ایان آصف جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 7 طلباء اب بھی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں, زہر خورانی سے مجموعی طور پر 9 بچے متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل...
    اپنے ایک بیان میں ٹمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنماؤں کے پاس اپنے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی کا راستہ منتخب کرنے کا موقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان "ٹمی بروس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تہران کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ایک جانب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" ایران کو جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی وزارت خارجہ، ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے راگ الاپ رہی ہے۔ اس ضمن میں ٹمی بروس نے کہا کہ واشنگٹن ایٹمی ہروگرام پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈی کی آفر آتی ہے لیکن عمران خان کسی بھی صورت ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل؟ نصرت جاوید نے اندر کی خبریں بتادیں وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں اس لیے نہیں گزارے کہ وہ ڈیل کر کے باہر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی رہائی کی بات نہیں کی البتہ وہ ہمیشہ دیگر قید رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی کوشش کرنے کا ضرور کہتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل...
    سیاست کو اگر ممکنات کا کھیل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہاں نہ کوئی دائمی دشمن ہوتا ہے نہ ہمیشہ کا دوست ، کل کے کٹر مخالفین آج ایک ہی میز پر بغلگیر دکھائی دیتے ہیں اور کل کے حلیف کلہاڑی لے کر ایک دوسرے کے درپے ہو سکتے ہیں۔ یہ کیفیت پاکستانی سیاست میں خاص طور پر زیادہ نمایاں ہے جہاں اصولوں سے زیادہ مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے اور نظریات سے زیادہ نرگسیت غالب آتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو اکثر و بیشتر وہ اہمیت نہیں دی گئی جو جمہوری اقدار کا تقاضا ہوتا ہے۔ 1988 کے بعد کئی بار ایسا ہوا کہ انتخابات کے ذریعے قائم ہونے والی...
    خیبر پختونخوا میں ایوان بالا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی فارمولے کے مطابق 6 اور 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سینیٹ کی 11نشستوں میں تحریک انصاف نے 6، جمعیت علمائے اسلام2، پیپلز پارٹی2 اور پاکستان مسلم لیگ ن 1نشست پر کامیاب ہوئی، سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کامیاب رہا۔پنجاب کی ایک نشت پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں۔  ملک میں سینیٹ کے حالیہ انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بھی اراکین کی تقرری عمل میں آ چکی ہے۔ یوں پاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی مکمل ہو چکے ہیں۔...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کو خود مختار ، با اعتماد اور معاشرے میں باوقار مقام دلانے کےلیے ایک اہم قدم،آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرد یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن بنیادی طور پر خواتین کیلئے بنایا گیا ہے، اس پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔ ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے...
    سانحہ قلات میں زخمی ہونے والے صابری قوال کے طبلہ نواز ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا، ڈاکٹرز نے ہاتھ میں گولی لگنے کے بعد زہر پھیلنے کے پیش نظر شہباز کا ہاتھ کاٹ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ قلات میں صابری قوال گروپ کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا طبلہ نواز ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا جس کے بعد اب وہ کبھی اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کرسکے گا۔ شہرکی نجی قوالی کی محفلوں میں طبلے پرتھرکتی انکی انگلیوں سے پیداہونے والے ساز و آواز کا ایک زمانہ معترف تھا، پاکستان کےعلاوہ خلیجی ممالک میں شہبارکی فن کی دھوم رہی ہےْ اسپتال کےبسترپرآہنی شکنجے میں جکڑے محروم ہاتھ اورپلاسٹرمیں بندھے دوسرے ہاتھ کے ساتھ لیٹے شہباز...
    بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
    اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے بیان قلمبند کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر سماعت کی۔عدالتی حکم نامے میں کہا...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں ہونے والے المناک واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی کہانی میں بعض تضادات ہیں اور مؤقف کمزور لگ رہا ہے۔ اس علاقے تک میڈیا کی رسائی نہیں تو ڈائریکٹ انفارمیشن حاصل کرنا قدرے مشکل ہے۔ جو اطلاعات چھن چھن کر ہم تک پہنچ رہی ہیں، ان کا تجزیہ ہی کر کے رائے بنا سکتے ہیں۔ 3 باتیں تو بالکل صاف اور واضح ہیں۔ پہلی یہ کہ ایک مرد اور عورت کو نہایت بے رحمی اور سفاکی سے مجمع کے سامنے قتل کیا گیا۔   دوسرا یہ کہ اس کا فیصلہ مقامی جرگے نے کیا، جس پر عمل درآمد ہوا۔ تیسرا یہ کہ اس معاملے...
    اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صدر کی پہلی ترجیح ہمیشہ سے امریکہ ہے۔ اسلئے وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام بین الاقوامی تنظیموں میں ہمارے ملک کی رکنیت ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہو۔ اسلام ٹائمز۔ یونسکو سے امریکہ کے آنے جانے کا سلسلہ برقرار ہے اور اسی ضمن میں صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر اس عالمی ادارے سے امریکہ کو الگ کر لیا ہے۔ اپنی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرامپ نے اکثر یونسکو کے اسرائیل مخالف موقف اور زیادہ امریکی مالی امداد دینے پر تنقید کی تھی۔ جس سے آخرکار امریکہ نے یونسکو چھوڑ دیا۔ لیکن سابق صدر "جو بائیڈن" کی حکومت میں، واشنگٹن دوبارہ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کی رہائشی عمارت سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی 9 ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور میڈیکولیگل ٹیم پیر کو ایک بار پھر متوفیہ کے فلیٹ پر پہنچ گئی، جہاں بیڈ روم سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے کمروں اور کچن میں مختلف کپ اور پیالوں میں نمک رکھا ہوا پایا گیا۔ نمک کمروں کے کونوں سمیت بیڈ اور کچن کیبنیٹس کے نیچے رکھا ہوا ملا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نمک ممکنہ طور پر کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیم نے پیالوں...
    ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا۔  جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی کےساتھ ہوئے، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کےلیے تمام نام پہلے ہی فائنل کرلیے تھے اور ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان  انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 6 سیٹیں ملی ہیں، مارچ 2024 میں خیبرپختونخواسینیٹ انتخابات کامعاملہ فائنل ہو گیا تھا، مخصوص نشستوں...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں کرکٹ سے زیادہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا، ”میں نے پچھلے 9 ماہ یہ سب اکیلے برداشت کیا ہے۔“ یہ پیغام وائرل ہوتے ہی کئی مداحوں کو اداس کر گیااور جلد ہی انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہو گیا کہ عماد وسیم کی ازدواجی زندگی میں دراڑ آ چکی ہے۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب عماد وسیم کی ایک ویڈیو اور تصویر برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ...
    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں، اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
    خیبر پختون خوا میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں غیر رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنی کو 32 ارب روپے کا مالی فائدہ پہنچایا گیا۔ان مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف بعض ارکانS خیبر پختون خوا اسمبلی کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے گئے خط میں ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والے خط میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران سجاد اللّٰہ، محمد ریاض، آزاد رکن تاج محمد، منیر حسین لغمانی اور پی ٹی آئی کے محمد عارف نے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خط لکھا جس میں ٹھیکوں...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی شاندار کارکردگی،اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے موجودہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عملی اقدامات کے ذریعے سی ڈی اے کی کارکردگی کو جہاں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے وہاں ان کی قیادت میں سی ڈی اے نے شہری ترقی، صفائی، ماحولیاتی بہتری اور عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کو ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے...
    افتخار گیلانی پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر ناکام کوشش کی تھی۔یوں اس بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں، جن میں کم از کم 40,000 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان میں 10,000 سے زائد فوجی اور 2,745 جج شامل تھے ۔ترکیہ کے شہروں خاص طور پر دارالحکومت انقرہ اور عروس البلاد استنبول کی کئی اہم جگہوں پر آ پ کو شیشے کے کیسز میں جلی ہوئی کاریں اور سڑکوں پر گہرے گڑھے نظر آئیں گے ۔ یہ 15 جولائی 2016 کی وہ محفوظ نشانیاں ہیں، جب ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر...
    آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹوئم کاؤنٹی گال وے میں سابقہ ‘مدر اینڈ بے بی ہوم کے قریب موجود ایک گٹر میں اجتماعی قبرستان ہونے کے انکشاف کے بعد پیر کے دن کھدائی شروع کی جارہی جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہاں 796 نومولود بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس جگہ پر ان سینکڑوں بچوں اور نومولودوں کی باقیات کو دفن کیا گیا تھا جو ایک کیتھولک راہباؤں کے زیر انتظام چلنے والے ادارے میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بچے غیرشادی شدہ ماؤں کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: لاشیں چھپانے اور لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے پر جنازہ گھر کے مالک کو 20 سال قید کی...
    کراچی: منگھو پیردین محمد گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کے قتل میں اس کی دوسری بیوی، اس کا سابقہ شوہر اور بیٹا بیٹی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کے علاقے دین محمد گوٹھ میں واقع مکان نمبر 63 سے ایک شخص کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتول لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد ایوب لاشاری ولد صوبت خان کے نام سے کی گئی،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور سابق نگران وزیر فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے چینی کی قیمت قابو میں رکھنے کے نام پر تقریباً 30 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نظرثانی کا متقاضی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں  فواد حسن فواد کا کہنا تھا  کہ حقیقت یہ ہے کہ چینی کا سب سے بڑا استعمال کرنے والا طبقہ عام عوام نہیں بلکہ فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری ہے، جو چینی کی اصل صارف ہے۔ ان کے مطابق اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہی صنعتیں وہ لوگ ہیں جنہوں نے پہلے زرمبادلہ کمانے کے نام...
    بھارت نے میانمار کی خودمختاری کو بری طرح پامال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کی توسیع پسندانہ سوچ میانمار تک جا پہنچی، ایک آزاد ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی گئی۔ انڈین میڈیا  کے مطابق 13 جولائی کی صبح بھارتی افواج کی جانب سے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون سے حملے کیے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ  کے مطابق حملوں میں سگانگ ریجن جہاں یو ایل ایف اے (آئی) کا مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم تھا، نشانہ بنایا گیا، یو ایل ایف اے کا اہم کمانڈر نین آسوم سمیت متعدد افراد ان حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
    بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار  کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا۔ریسکیو کنٹرول نے بتایا کہ حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں محض ایک منظم سازش ہیں جو فیصلہ سازوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ تحریک کو کمزور کیا جا سکے، پورے ملک سے پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف بانی عمران خان کی رہائی کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی صرف ایک شخص کی آزادی نہیں بلکہ ریاست، عدلیہ اور پوری قوم کی آزادی ہے، 8 فروری کے...
    امریکا میں امیگریشن حکام کے چھاپے کے دوران کیلیفورنیا کے ایک قانونی بھنگ فارم میں کام کرنے والے ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی۔  اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شخص امریکا میں محنت مزدوری کر رہا تھا، لیکن امیگریشن افسران کی کارروائی کے دوران 30 فٹ بلندی سے گر کر زخمی ہوا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔ خاندان کی جانب سے قائم کردہ GoFundMe صفحے پر درج تفصیل کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت جائمے کے نام سے ہوئی، جو امیگریشن ایجنٹس سے بچنے کی کوشش میں گر گیا۔ اہل خانہ نے واقعے کو بے رحمانہ قرار دیا اور کہا کہ جائمے صرف اپنے خاندان کے لیے روزی کما رہا تھا۔ تاہم، محکمہ داخلہ...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ 42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔ حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔ اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔ مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق...
    پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلامی نظام کیا ہے؟ اللہ رب العزت نے جب نسلِ انسانی کو اس زمین پر آباد کرنے کا آغاز کیا اور حضرت آدم اور حضرت حوا علیہما السلام کو زمین پر اتارا تو اس وقت ایک بات فرمائی تھی کہ (البقرۃ ۳۸) کچھ عرصہ تم نے اور تمہاری اولاد نے اس زمین پر رہنا ہے، ہدایات میری طرف سے آئیں گی، جس نے ان ہدایات کی پیروی کی وہ خوف اور غم سے نجات پائیں گے اور کامیاب ہو کر واپس آئیں گے۔ تو اسلامی نظام وہی ہے جو اللہ رب العزت نے پہلے دن آدم اور حوا علیہما السلام سے کہا تھاکہ ہدایت میری طرف سے آئے گی، اس کی پیروی لازمی ہے۔...
    معروف اداکار اور ہوسٹ احمد علی بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اداکارہ حمیرا اصغر کے انٹرویو کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر ویوز لینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ مرحومہ حمیرہ کی اصل زندگی اور ان کی جدوجہد کو ان کے اپنے الفاظ میں سن سکیں، کیونکہ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔ واضح رہے کہ 2024 میں احمد علی بٹ نے حمیرا اصغر کا ایک انٹرویو کیا تھا، لیکن اُس وقت حمیرا شوبز میں نئے قدم جمانے والی ایک عام سی اداکارہ تھیں، جس کی وجہ...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔محسن نقوی نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے: صدر آصف علی زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام، 13 جولائی 1931ء مظلوم...
    ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔ اپنے بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) حکومت پر تنقید کرنے والے شہری کی مبینہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران راستوں کی بندش کے دوران برسات کے پانی سے بھرے روڈ پر سے اپنی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں شہری کو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا، بعد ازاں وہی شہری ایک اور تصویر میں پولیس موبائل میں بیٹھا دکھائی دیا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ مبینہ طور پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔           ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابلِ شکست رہا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر میں آزادی کی اذان گونجے گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مشعال ملک نے کہا کہ اس دن اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، مگر ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، ان شہداء نے اذان کے ایک ایک لفظ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں اور تاریخ میں امر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں محض...
    ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔ تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری ایک طویل عرصے سے مخصوص موضوعات کے گرد گھوم رہی ہیں۔ یہاں بننے والی فلموں، ڈراموں یا ٹیلی فلمز کا واحد مقصد صرف تفریح اور انٹر ٹینمنٹ ہوتا تھا۔ مگر اب کچھ عرصے سے ان ٹرینڈ زمیں تبدیلی آ رہی ہے۔ دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی فلموں اور ڈراموں کو تعلیم اور آگاہی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کے لیے صرف فلم سٹی کافی نہیں ’دنیا فلموں کے ذریعے پاکستانی کہانیاں سننا چاہتی ہے‘ ایسی ہی ایک کوشش انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنسز اسلام آباد کے ماہرین نے بھی کی ہے۔ ''جہاں اور بھی ہیں‘‘...
    بہاولپور(نیوز ڈیسک)حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حاصل پور کے نواح میں چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس اور کار میں شدید تصادم ہوا۔ کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ایک بچہ بہاولپور منتقل کرتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق افراد میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید، بیٹا باسط نوید اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔ حادثے...
    حکومت نے محکمہ تحفظِ نباتات میں میتھائل برومائیڈ سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے ایک مشکوک کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے اور تقریباً ایک ملین ڈالر مالیت کی شپمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ڈی پی پی میں جاری بڑی کریک ڈاؤن مہم کے تحت حکومت نے میتھائل برومائیڈ کی درآمد سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اس کی غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے اپنے نظام، آپریشنز اور ضوابط میں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحاتی اور تادیبی اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں غیر قانونی پلازوں کی بھرمار، ایس بی سی اے کی غفلت یا ملی بھگت؟ متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، متاثرین انصاف کے لیے دربدر، بیوہ خاتون کی دہائی، سکھر شہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی غفلت ، چشم پوشی یا مبینہ ملی بھگت کے باعث متعدد غیر قانونی کمرشل و رہائشی پلازے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن کا نہ صرف کوئی باضابطہ ریکارڈ اتھارٹی کے پاس موجود نہیں بلکہ ان میں قائم فلیٹس کروڑوں روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پرانا سکھر اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر بننے والے کئی پلازے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے سینیئر میڈیا کوارڈینیٹر حیدراباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدراباد کو سیاست کی نظر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حیدراباد کے شہری مسائلوں میں گھرے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی پانی گیس کی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے 30 30 سال سے حکومت میں رہنے والی جماعتیں اج تک ان مسائلوں کو ختم نہ کر سکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو تھی ہی تھی اب عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کہ مرحائل سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے رات نو بجے سے لے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور امن مارچ کی کامیابی کے لئیے بھرپور کردار ادا کرنے والے مولانا خان زیب باجوڑ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے یہ بات اے این پی کے مرکزی نائب صدر انورزیب خان صوباء سینئیر نائب صدر ہاشم خان ضلعی صدر جاوید خان اور دیگر عہدیداران نے ایک مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ مولانا خان زیب کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی بذدلانہ کارواء کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر امن مارچ کے لئیے لوگوں کو تیار کررہے تھے اس کارواء میں ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے جمعرات کے روز آئینی پٹیشن نمبر 1143/2025 میں فوری نوعیت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیکریٹری ایکسائز,ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ سندھ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز , ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمینٹ سندھ ڈائریکٹر ایکسائز ,ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد,ای ٹی او ٹنڈوالہیار, ایس ایچ او اے سیکشن ٹنڈوالہیار و دیگر کو جواب داخل کرونے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا آرڈر دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کے لیے 26 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے آئینی پٹیشن ٹی ایل پی کے ضلعی امیر ٹنڈوالہیار مولانا عبدالجبار و دیگر نے ٹی ایل پی کے صوبایی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈوکیٹ اور ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ کے...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پرانی لاش ملنے کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تقریباً 25 دن پرانی ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے برآمد ہونے...
    اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت ڈبل سنچری (یعنی 200 روپے) کو چھو چکی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت...
    بنوں(نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی مہینوں پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاش کو فوری...
    بل گیٹس کی شادی کا قصہ کافی دلچسپ اور شاہانہ ہے، خاص طور پر جب یہ بات سامنے آئی کہ اُنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر پورا ایک جزیرہ بُک کروا دیا تھا۔ بل گیٹس نے 1994 میں میلنڈا فرنچ سے شادی کی تھی اور اس تقریب کو انتہائی پرائیویٹ اور پرتعیش بنانے کیلئے انہوں نے امریکی ریاست ہوائی کے ایک جزیرے لانائی کو مکمل طور پر بُک کروا لیا تھا۔ بل گیٹس اور میلنڈا کی شادی 1 جنوری 1994 کو ہوئی تھی۔ اُس وقت بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی کے طور پر دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو چکے تھے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق جزیرہ بک کرنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے۔ شادی کی...
    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک عمارت پر کیا گیا جہاں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ فارس نیوز کے مطابق صدر پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے، جن کا مقصد حکام کے نکلنے کا راستہ بند کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ فرانس میں پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم کے خلاف ڈیٹا میں رد و بدل اور دھوکہ دہی کے الزامات پر پولیس تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جمعے کے روز فرانسیسی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سائبر جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے فرنچ جینڈر مری کی ایک شاخ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات دو اہم الزامات پر مرکوز ہیں: ایک، خودکار ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے منظم انداز میں ڈیٹا میں رد و بدل، اور دوسرا، اسی سسٹم کے ذریعے مجرمانہ انداز میں ڈیٹا کا اخراج۔یہ تحقیقات جنوری میں اس وقت شروع ہوئیں...
    دارالحکومت تل ابیب کے ’ہوسٹیجز اسکوائر‘ میں حکومت مخالف مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ یرغمالی ایلی شرا بی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کا سنہری موقع ضائع نہ ہونے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں میں رات گئے حکومت مخالف مظاہرے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، احتجاجی جلسوں میں شریک مظاہرین نے حکومت کو جنگ جاری رکھنے اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔   مظاہروں میں مقتولین کے لواحقین نے بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، حماس کی قید سے رہائی پانیوالے ایلی شرا بی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کوئٹہ میں ایک اکیڈمی نے اب کرپٹو کرنسی، آن لائن ٹریڈنگ اور بائننس جیسے پلیٹ فارمز پر تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ کے لیے بوٹس اور دیگر ٹولز کرائے پر فراہم کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں کرپٹو ٹریڈنگ میں عملی تربیت دینا ہے۔ مقامی طلبہ اور سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے مارچ 2025 میں پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی، جس کی سربراہی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کررہے ہیں، اور سی ای او کا عہدہ بلال بن ثاقب نے سنبھالا ہے۔ اس کونسل نے جون 2025 میں تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جو ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع قانونی فریم ورک تیار...
    وہ خود کو انجیر کے درخت کے دو شاخہ پر بیٹھی فاقہ کشی سے مرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ، نجات مرنے میں نہیں، بلکہ اُس  سے نکلنے میں ہے۔ فٹس روئے روڈ ( Fitzroy Road)  لندن پر واقع ایک سیلن زدہ سرد فلیٹ۔ وہ جلدی جلدی کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں کی جھریوں اور درزوں پر تولیے رکھ کر ٹیپ چسپاں کر کے انہیں سیل بند کر رہی تھی۔ اس نے اپنی 2 سالہ بیٹی اور 9 ماہ کے بیٹے کو پیٹ بھر کر دودھ کی بوتلیں پلا دیں تھیں تاکہ رات بھر پرسکون نیند لیں سکیں، بچے کئی دن سے بیمار ہیں۔ خودکشی کی پچھلی 2 ناکام کوششوں کے بعد اس بار اس کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پولینڈ کی ایگا شیانتک نے ومبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے امریکا کی امینڈا انیسوموا کو باآسانی چھ-صفر، چھ-صفر سے شکست دی۔لندن میں جاری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں شیانتک نے پہلا سیٹ چھ-صفر سے اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی انیسوموا کوئی مزاحمت نہ کر سکیں اور ایک بھی گیم جیتے بغیر چھ-صفر سے ہار گئیں۔یہ تاریخ کا ایک منفرد موقع تھا، کیونکہ 1911 کے بعد پہلی بار کسی ویمنز سنگلز فائنل میں ایک کھلاڑی مکمل طور پر میچ میں گیم جیتنے میں ناکام رہی۔ 1911 میں ایمیچر ایرا کے دوران برطانیہ کی لیمبرٹ نے اپنی ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو اسی اسکور سے شکست...
    لندن: برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر سے 41 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں خواتین، بزرگ شہری اور طلبا شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتِ برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو پہلے ہی کالعدم قرار دے رکھا ہے اور اس کی حمایت کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی خدشات اور غیر قانونی اجتماع کے خلاف کی گئی تاہم مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پرامن اور خاموش احتجاج کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے 29 افراد کو اسی...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جو قافلہ لاہور گیا ہے وہ پرامن طریقے سے وہاں گئے ہیں، اپنا میسج دے رہے ہیں ، یہ ایک قسم سے پنجاب کو جگانے کیلیے بھی ہے، آپ نے دیکھا کہ جگہ جگہ پہ لوگ نکلے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ نکلے انھوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس نے گرفتار بھی کیا یہ جو ہے حکومت کی فسطائیت ہے لیکن عوام کی محبت آپ دیکھیں کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف فرانس میں جاری تحقیقات کے دوران پراسیکیوٹر نے پولیس کو بھی شامل کرلیا۔ پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر الگورتھم کے غلط استعمال اور خودکار ڈیٹا سسٹم سے دھوکا دہی کے ذریعے ڈیٹا نکالنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ایلون مسک پر دباؤ میں اضافے ہو گا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ساتھی رہ چکے ہیں۔ وہ یورپی حکومتوں پر آزادی اظہار پر حملے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ چند دائیں بازو کی جماعتوں کی کھل کر حمایت بھی کر چکے ہیں۔فرانسیسی پولیس اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں ٹی وی پر نشر ہونے والے صدارتی خطاب کو سننے سے انکار کر نے پر عدالت نے شہری کو 6ماہ قید کی سنا کر جیل بھیج دیا ۔ مقامی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک کام کرنے والی ایک این جی او تنزانیہ لیگ آف ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ملزم نے ایک قصباتی جیل میں ہوتے ہوئے صدر کی تقریر سننے سے انکار دیا تھا اور کہا تھا اسے صدر کی سرگرمیوں اور مصروفیات سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس کے ساتھ رہنے والے افراد نے شکایت حکام تک پہنچائی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ صدر قیس سعید کی تقریر نہ سننا بھی عدالت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
    کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔  فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔  ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
    دنیا سوشل میڈیا کے بعد بدل چکی یے۔ دنیا میں ترقی کا ہر نیا رخ بظاہر سہولتوں کی دنیا کو وسعت بخشتا ہے مگر ساتھ ہی انسان کی داخلی دنیا میں خلا بھی پیدا کرتا جاتا ہے۔ ورچوئل دنیا، جسے آج کے دور میں ایک متبادل حقیقت یا ’’ریئل ٹائم‘‘ دنیا کہا جاتا ہے، بلاشبہ انسانی رابطوں کو تیز اور آسان بناتی ہے، لیکن اس کی قیمت اکثر خاموشی سے چکائی جاتی ہے، حقیقی رشتوں میں تنہائی کی صورت میں۔ ورچوئل دنیا کی کشش میں، انسان ایک ایسے جال میں پھنستا رہا ہے جہاں فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اُس کی روزمرہ زندگی کے مستقل ساتھی بن چکے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بظاہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کو ایک وسیع کیمپ میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فلسطینی عوام نے سختی سے مسترد کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اس کیمپ میں غزہ کی ایک بڑی آبادی کو محدود کر دیا جائے گا، جہاں سے انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ منصوبہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کی تعمیر جنگ بندی کے نفاذ کے دوران شروع کی جائے گی، دوسری جانب الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی منصوبے کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے۔ایک فلسطینی شہری...