2025-06-11@01:41:46 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«سے ٹیلیفونک رابطہ کیا»:
(نئی خبر)
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے بے گھر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی زمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم اور سنگین مسئلے پر غور و خوض کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیر معمولی وزارتی اجلاس...

پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ...
ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفون پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے گزشتہ نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم کی ٹیلیفونک کال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں...
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ زرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بہادر و ناقابل تسخیر عوام، استقامتی محاذ کی حمایت اور یکجہتی سے اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو "خلیل الحیہ" نے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال اور جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سینئر رہنماء کو سیز فائر کے معاہدے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کے ہاتھوں گزشتہ 15 ماہ سے جاری نسل کشی پر...
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دونوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مدد فراہم کی۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف، حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس معاہدے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، مصر اور قطر اس معاہدے کی نگرانی کریں گے۔
نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس...
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر بائیڈن کو غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ صدر بائیڈن نے اس عمل کو تیز کرنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نیتن...

اپوزیشن لیڈر اور سابق اسپیکر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب...