2025-12-03@01:27:10 GMT
تلاش کی گنتی: 173
«والد کو بھی»:
(نئی خبر)
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل 30 مئی تک تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سرکاری پینشنرز کو بھی پینشن عید سے قبل 30 مئی تک دیے جائیں گے تاکہ عید کے موقع پر بروقت اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے اس لیے تنخواہیں اور پینشنز 30 مئی تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘ دوسری طرف، خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے...
نئی دہلی : بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سیکیورٹی معاملہ ہے، اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا...
حزب اختلاف کی جماعت کانگریس مودی حکومت پر کئی سوالات اٹھا رہی ہے جس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ کی شمولیت بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر "آپریشن سندور" سے پہلے پاکستان کو مبینہ طور پر مطلع کرنے کا الزام لگایا اور اسے جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو مطلع کیا تھا۔ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو اطلاع دینا جرم تھا، وزیر خارجہ نے کھلے عام...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت ٹیکس آرڈیننس 2024 منظور نہ کر اسکی، تحریک کی منظوری پر اپوزیشن نے گنتی چیلنج کی اور کورم کی نشاندہی کر دی جس پر کورم مکمل نہ نکلا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں وقفہ سوالات کے دوران ملکی و غیر ملکی اہم امور پر ارکان نے حکومت سے سخت سوالات کیے اور بعض مواقع پر طنز و مزاح کا دلچسپ تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا۔ جے یو آئی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے سوال اٹھایا کہ ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کی متوقع تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کب تک ممکن ہے؟ جواب میں پارلیمانی سیکرٹری...
کراچی: جوہر آباد میں سفاک بیٹوں نے گاؤں واپس جانے کا بولنے پر والد کو قتل کر دیا، جوہر آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے اور اس کی بوری بند لاش ٹھکانے لیجانے والے 2 سفاک بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب جوہر آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بوری میں بند لاش برآمد کرلی ، مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی جو کہ حکمت کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا جبکہ گرفتار دونوں ملزمان ابراہیم اور افضل مقتول کے سگے بیٹے...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان...
لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں...
"ہمارے والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے" عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ اپنے پہلے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے، ہماری اپنے والد سے فون پر گفتگو نہیں کرائی جاتی، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن دو دو مہینوں تک ہمارے بات نہیں کروائی جاتی، ہماری جب والد سے بات کرائی بھی جاتی تھی تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی تھی، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے، باقی ہماری...
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں نے کہا ہے کہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، ان کا ایمان بہت مضبوط ہے، اور وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے والد کو 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر سکتے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن 2،2 مہینوں تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کاروبار شروع کر دیا لیکن کون سا؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، یہ ساری تکالیف وہ اس لیے برداشت...
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے، سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے، ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے، اللہ...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ایئر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں۔خاتون اینکر نے مزید کہا...
آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گُن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے ہوئے...
ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر سیکڑوں نوجوان امداد کاموں کی تربیت کے لیے سامنے آگئے۔ایچ الیون سائٹ پر 200 سے زائد والنٹیرز کو ہنگامی حالات میں فرست ایڈ کی تربیت دی گئی۔ والنٹیرز کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امددی سرگرمیوں کی بھی تربیت فراہم کی گئی ہے۔تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے تربیتی مشقیں ہفتہ اور اتوار بھی جاری رہیں گی۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہرزہ سرائی کے جواب میں اسی کے ہی طیارے مار گرائے ہیں جس کے بارے میں کچھ ناقدین ثبوت کے بھی بیانات دے رہے ہیں لیکن اب اس بارے میں واضح جواب آگیا ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ "جب کسی بھی جہاز پر میزائل فائر کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کا ایک میکنزم ہوتا ہے ،مثال کے طور پر آپ ایک جہاز چلارہے ہیں، آپ نے ایک میزائل فائر کیا ہے تو آپ کے جہاز کا جو کمپیوٹرائز سسٹم ہے وہ اس میزائل کو بھی ٹریک کرتا ہے اور آپ کو دکھاتا ہے کہ...
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔ جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔ جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار...
(گزشتہ سے پیوستہ) جب اللہ رب العزت نے اقتدار میاں نواز شریف کے نصیب میں لکھا تو وہ بھی بالآخر ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں انہیں یہ یقین ہو چلا تھا کہ اب ان کی کرسی مضبوط ہوگئی ہے اور اسے کوئی ہلا نہیں سکتا تو انہوں نے بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کوشش کی تو ان کے ہاتھ بھی جل گئے اور حکمرانی کا تخت ان کے نیچے سے سرک گیا۔ اس کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو اقتدار نصیب ہوا جب تک وہ قانون اور آئین کی پاسداری کرتی رہیں حکومت کرتی رہیں لیکن جیسے ہی انہیں یہ گمان ہوا کہ ان کی کرسی...
کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا...
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنیوالے نوجوان بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی غیر ملکی گرل فرینڈ مل گئی۔ گزشتہ روز مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران یشسوی جیسوال کی برطانوی گرل فرینڈ میڈی ہیملٹن اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جب وہ کرکٹر کی بیٹنگ پر انہیں سراہا رہیں تھی۔ مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا" اس میچ میں یشسوی جیسوال نے 45 گیندوں پر برق رفتار 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، راجھستان رائلز نے پنجاب کنگز کیخلاف فتح بھی سیمیٹی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ٹکٹوں کیلئے فرنچائز...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنیوالے نوجوان بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی غیر ملکی گرل فرینڈ مل گئی۔ گزشتہ روز مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران یشسوی جیسوال کی برطانوی گرل فرینڈ میڈی ہیملٹن اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جب وہ کرکٹر کی بیٹنگ پر انہیں سراہا رہیں تھی۔ اس میچ میں یشسوی جیسوال نے 45 گیندوں پر برق رفتار 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، راجھستان رائلز نے پنجاب کنگز کیخلاف فتح بھی سیمیٹی۔ میچ کے دوران میڈی ہیملٹن نے راجھستان رائلز کی جرسی پہن رکھی تھی اور ٹیم کو سپورٹ کررہیں...
سٹی42: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کینالز کی منظوری سے متعلق میٹنگ کے منٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منٹس میں اپروول کا لفظ کہیں نہیں ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے بیان پر افسوس ہوا۔ شرجیل میمن نے عظمیٰ بخٓری سے سوال کیا، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟ آپ کا کوئی وفاق سے مسئلہ ہے تو گھر پر حل کریں . آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے. پیپلز پارٹی کینالز کے مسئلے پر سیاست نہیں کررہی. یہ پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفاق سے اختلاف ہو۔ مہندی کے فنکشن کے...
نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر محصولات میں اضافے کے ردعمل میں چین کی جوابی کارروائی نے جمعے کے روز وال اسٹریٹ کو شدید جھٹکا دیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 6 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 بحران کے بعد سب سے بدترین ہفتہ ثابت ہوا۔ ڈاؤ جونز 2,231 پوائنٹس (5.5 فیصد) گر کر 38,314.86 پر بند ہوا، جبکہ نیسڈیک انڈیکس 962.82 پوائنٹس (5.8 فیصد) نیچے آ کر 15,587.79 تک گر گیا۔ یہ نیسڈیک کی دسمبر کے بعد سے 20 فیصد کمی کے بعد باضابطہ طور پر ”بیئر مارکیٹ“ میں داخلے کا اعلان ہے۔ جمعے کے روز امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ 26.79 ارب حصص کا...
پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟ سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی...
پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہو...
اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا. غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31...
کراچی: سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025...
صحافی وحید مراد کو ان کے اہلخانہ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ان کے گھر سے کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ’اغوا‘ کرلیا ہے۔ وحید مراد کی اہلیہ شنزا نواز نے کینیڈا سے ’انڈپینڈنٹ اردو‘ سے گفتگو میں بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ متعدد نقاب پوش افراد آئے، دروازہ کھٹکھٹایا اور میرے شوہر کو کہنے لگے کہ آپ افغان ہیں، دروازہ کھولیں۔ اس دوران شور سے میری والدہ اٹھ گئیں۔ شنزا کے مطابق ان کی والدہ علاج کے لیے پاکستان آئی ہوئی ہیں اور ان کے گھر پر مقیم ہیں جبکہ وہ اپنے خاندان کے پاس کینیڈا میں...
وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے غلطی سے یمن کے ایران سے جڑے حوثیوں کے خلاف امریکی حملے سے قبل جنگ کے منصوبے ایک میسجنگ گروپ میں شیئر کر دیے، جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا، وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس بات کا انکشاف کیا، جس کی تفصیل ”دی اٹلانٹک“ نے فراہم کی۔جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع...
—فائل فوٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔بہن ماریہ کے قتل کے دوران ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ٹوبہ ٹیک سنگھ: باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی قتل کے وقت کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابھی کو بھی عدالت نے بری کر دیا۔یاد رہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024ء کی درمیانی شب بھائی نے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل...
زرتاج گل— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی...
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا، کامران قریشی کو اسلحے اور پولیس مقابلے کے پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ انیل حیدر کے مطابق ملزم کامران قریشی کے خلاف ایک نائن ایم ایم پستول اور منشیات کی برآمدگی کے نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد گھر سے ملنے والا تمام اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔ ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ اسلحے کی...
نامور اداکارہ حریم فاروق نے حالیہ گفتگو میں اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور واضح کیا کہ وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو کسی قسم کی شرط عائد نہ کرے بلکہ ایک اچھا اور سمجھدار انسان ہو انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ دنوں میں ان سے شادی کے متعلق سوالات میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر وہ خود بھی حیران ہیں ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جیسے واقعی ان کی شادی کا وقت قریب آ گیا ہے کیونکہ ہر طرف یہی سوالات کیے جا رہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ حقیقت میں دلہن بنیں تو اپنے برائیڈل ڈریس کے انتخاب کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں،...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود ہرل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزی سے زوال پذیر کاٹن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فوری حکومتی مداخلت کے بغیرملک کا ایک بار پھلنے پھولنے والا کپاس کا شعبہ جلد ہی ناقابل واپسی تباہی کا سامنا کر سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اور فی ایکڑ پیداوار 1990 کی دہائی سے مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی عدم فعالیت ہے انہوںنے کہا کہ حکومت صنعت کی مسلسل زوال کو دور کرنے میں ناکام رہی...
جرمنی(نیوز ڈیسک)جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک ایسا درخت موجود ہے جوصدیوں سے محبت کرنیوالے جوڑوں کو جوڑتا ہے ۔ رپو رٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنواروں کو شریک حیات دلانے کا کا کرتا ہے ۔یہ درخت 100 سے زیادہ شادیاں کروا چکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے میں ڈوڈو فاریسٹ میں اس کا اپنا پوسٹل کوڈ بھی ہے ،جرمن پوسٹل سروس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔ یہ بھی پڑھییں: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع ملزم ارمغان سے برآمد...
ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تقریب تقسیم انعامات میں ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو مکمل نظر انداز کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں میزبان ملک کی نمائندگی روایت رہی ہے لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا جس نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی صحت کی وجوہات کی بنا پر دبئی نہیں جاسکے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید فائنل میچ کے موقع پر دبئی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے لیکن اس کے باوجود آئی سی سی نے انہیں تقریب میں شامل...
عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ...
افغانستان میں تعلیمی پروگرام چلانے والے معمر جوڑے کو طالبان حکام نے گزشتہ ایک مہینے سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹر رینولڈز کی عمر 79 جبکہ ان کی اہلیہ باربی کی عمر 75 سال ہے، اب تک طالبان حکام کی طرف سے ان کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ زیر حراست برطانوی شہریوں کے بچوں کے مطابق ان کے والدین پچھلے 18 سالوں سے افغانستان میں مقیم تھے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھی وہیں رہے، ان کے پاس افغانستان کی شہریت بھی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مہینے سے قید پیٹر رینولڈز اور...
معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔ اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔ مشال ملک نے مزید کہا...
مشال ملک— فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔مشال ملک نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلے 10 لاکھ بھارتی فوج تھے اب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلابی گولیوں والی اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے، ان ٹافیوں سے بچوں کو بچائیں۔ انسداد منشیات کی ٹیم نے اسکول اور بچوں کی ٹافیوں کی دکانوں پر چھا پے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کوئی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
اِسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔سیون/ون میں واقع مکان نمبر 5 کی ملکیت کا 1993/94 سے شروع ہونے والا تنازع اِسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے ہوتا ہوا گزشتہ کئی برس سے اِسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء اور فیصلے کا منتظر ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم درخواست گزار کے مطابق اگست 1991 میں مذکورہ گھر باقاعدہ وصیت اور ایگریمنٹ کے بعد اُن کے والد نے اُن کو گِفٹ کیا گیا لیکن چونکہ وہ اپنے والد کی حقیقی اولاد نہیں اور اُن کے والد نے اُن کو پیدائش کے چند روز کے بعد گود لیا تھا، اِس لیے اُن کے والد کے رشتے داروں نے وراثت کے قانون کے تحت مکان پر دعوٰی کر دیا اور 1993/94 سے شروع...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی نریندر مودی کو اپنی بات واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا جس پر وہاں موجود میڈیا بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے وہ وزیر اعظم ہاؤس کے ظہرانے میں موجود تھے، وہاں پر آرمی چیف سے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خطوط بھیجنے کا سوال ہوا تھا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو وزیرِاعظم کو بھیج دیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا کہ وہاں پر آرمی چیف سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو کوئی خطوط آئے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خط نہیں ملا، میں وہاں پر موجود تھا میرے سامنے یہ بات ہوئی۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پھر آرمی چیف سے سوال ہوا کہ اگر آپ...
اسلام آباد میں کسی اسپتال کو سرکاری پلاٹ ملے تو اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سوال
جنید اکبر— فائل فوٹو چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ثناء اللّٰہ مستی خیل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے انڈیکس میں پاکستان دو درجے نیچے چلا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے پاکستان میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ دس فیصد آڈٹ پیراز کی بھی ریکوری کرلیں تو سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی، ہمیں پی اے سی میں صرف آڈٹ پیراز پر بات کرنی چاہیے، پی اے سی میں ہمیں اپنے حلقوں کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین...
کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے کم ازکم کرایہ 50 روپے تھا ، اب پندرہ کلومیٹر تک 80 روپے کیا گیا ہے، یوں زیادہ سے زیادہ کرایہ 120روپے ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں اپنے اقتدار کے 12 برسوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر توجہ نہ دی۔ 2 سال قبل پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس میں الیکٹرک بسیں اور خواتین کے لیے علیحدہ مخصوص بسیں شامل ہیں۔ اب حکومت ان بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے مگر یہ کرایہ پنجاب اور اسلام آباد میں چلنے والی بسوں سے زیادہ ہے۔ ملتان میں کرایہ 25 روپے ہے جب...
کراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔مصطفیٰ کے والد عامر شجاع اور والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ 6 جنوری کو گھر سے گاڑی لے کر نکلا تھا۔والدہ نے کہا کہ مصطفیٰ کے دوست ارمغان سے 4 روز بعد یعنی 10 جنوری کو میں نے رابطہ کیا، بیٹے کے دوست کی باتوں سے مجھے اس پر شک ہوا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے دوست سے بات کرنے...
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے تو ایوان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کروڑپتی لوگ بیٹھے ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کےآخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی گئی تھی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 2 ججز نہیں آئے، لیٹر لکھا ہے، جوڈیشل کونسل اجلاس میں ہم بھی شریک نہیں ہوئے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن پرفیصلہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ان کی جانب سے آرمی چیف کو خط نہ لکھا جاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر کوئی بھی اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں، یہ شخص آج جس کے گن گا رہا ہو کل اسی گالی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا انہوں نے کہاکہ کبھی کسی ہائی لیول میٹنگ میں عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ صرف تحریک...
درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب جمع کروانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دیدی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو چیلنج...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کررہا ہے۔ سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل جاری ہیں۔ سماعت کے آغاز پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں، کیا کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خدانخواستہ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو...
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ کس کو ترجیح دی جائے؟ واضح آئینی شق کو یا کسی خط کو؟ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین کا حصہ نہیں جو کہتا ہے صدر کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں، اس کےلیے متعلقہ جج کی مرضی ضروری ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بھی مشاورت ضروری ہے۔
—فائل فوٹو راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
سپریم کورٹ: ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر آج کی سماعت کا دلچسپ احوال
ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم اختر افغان، اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیے وہ کل بھی دلائل دیں گے، سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ اور پولیس کی ایف آئی آر میں چارج فریم کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا...
معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز ذوالقرنین چوہدری، ریحان ملک اور طیب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹک ٹاکرز کو الگ الگ مقدمات کیا گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ذوالقرنین کو اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کے خلاف ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ایک مارکی میں کچھ افراد کی جانب سے اسلحے کی نمائش کرنے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا...
جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،اٹارنی جنرل نے حامد خان اور منیر اے ملک کو معاون مقرر کرنے پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،عدالت نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا، کیا کمیٹی اسے شفٹ کر سکتی ہے؟کیس آرٹیکل 191اے کا ہے جس میں چند کیسز ٹیکس سے متعلق بھی تھے،جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت کیس کا بیک گراؤنڈ پڑھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا سب...
لاہور: معروف صوفی شاعر واصف علی واصف کو ہم سے جدا ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں۔ واصف علی واصف کی شاعری، تصنیفات اور اقوال آج بھی انسانوں کے دلوں کو سکون اور ہدایت فراہم کرتے ہیں۔ ان کی تخلیقات نے زندگی کے پیچیدہ سوالات کے جواب دئیے اور انسانوں کو اپنی اصل حقیقت سے آگاہ کیا۔ واصف علی واصف نے نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی بلکہ وہ سکول اور کالج میں ہاکی کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔ ان کا روحانیت سے تعلق بہت گہرا تھا، اور انہوں نے اپنے وعظ و تدریس کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لائی۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’کرن کرن سورج‘‘، ’’قطرہ قطرہ قلزم‘‘، ’’حرف حرف حقیقت‘‘،...
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔ یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل...