2025-11-06@20:31:34 GMT
تلاش کی گنتی: 63543

«پر کون»:

(نئی خبر)
    تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے بوجھ پڑے گا۔ نیپرا میں سرکاری ڈسکوز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 ارب 41 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا وزیر اعظم نے تین ماہ کیلئے بجلی کی قمیت 7 روپے 41 پیسے کم کی۔ ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گردشی قرض بڑھ رہا ھے۔ ابھی زرعی...
    مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کیجانب سے ہونیوالے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کو کوئٹہ میں جلسے کی اجازت دینے سے گریز کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کی سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ جلسے میں ناخوشگوار واقعہ رونماء ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت سکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث...
    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے “پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کو ایم رہنماؤں نے...
    اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے بورڈ میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں سرفراز بگٹی نے وفاقی محکمہ انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی جانب سے جاری پی ٹی وی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں عدم نمائندگی باعث افسوس ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے...
    تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ  نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔  ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین  نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر...
    میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ CRAZY moment man GROPES Mexico’s President Claudia Sheinbaum Then TRIES to kiss her before security finally wakes up How was security THIS slow to react? pic.twitter.com/vaECXy0bCW — RT (@RT_com) November 4, 2025 شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور...
    سٹی42:پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔  اب تمام افسران اور ملازمین اپنی چھٹی کی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے، مینوئل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صرف آن لائن اے سی آر کی بنیاد پر ہی پروموشن دی جائے گی۔ مینوئل اے سی آر جمع کرانے والوں کو ترقی کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
    بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج صوبائی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر آج جبکہ بقیہ نشستوں پر منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ انتخابات حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان سمجھے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں ناکامی اور اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی ملک گیر تنقید نے پارٹی کی مقبولیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مزید یہ کہ امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی حکومت کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ معیشت سست روی کا شکار ہے، دیہی علاقوں میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج...
    سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ایف آئی اے عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، سماعت مکمل ہونے کے بعد جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب سے ایف آئی اے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل نیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے کی بنیاد پر کیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم...
    ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں 2011ء کے بمبئی بم دھماکے کے معاملے میں 14 برس سے زائد عرصے سے جیل میں بند 65 سالہ مسلم شخص کفیل احمد کو ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو مقدمہ چلائے بغیر غیر معینہ مدت تک قید میں رکھنا غیر آئینی ہے اور یہ آئین ہند کے تحت فراہم کردہ زندگی اور آزادی کے بنیادی حق کی خلاف...
    فائل فوٹوز احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، اویس شاہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کا محفوظ فیصلہ جج غلام یاسین کولاچی نے سنایا، خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔گزشتہ سماعت پر نیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا حتمی چالان جمع کرایا تھا۔نیب نے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 23 کروڑ سے کم ہونے پر کیس ایف آئی اے کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس اینٹی کرپشن کو منتقل...
    امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہےایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ۔ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کامیابی کے لیے ممدانی کو ’واشنگٹن کا احترام‘ کرنا ہوگا۔ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم اور پہلے جنوبی ایشیائی نژاد میئر کے طور پر اپنی تاریخی کامیابی کے بعد اپنی عبوری ٹیم کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی انتخابی رات کی تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے، جس میں ممدانی نے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے، ان کے بیان کو ’خطرناک‘ قرار دیا۔...
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی 5G اسپیکٹرم پالیسی کا اعلان کرے گی۔ اسلام آباد میں جنوب ایشیائی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا جس سے نہ صرف موجودہ 3G اور 4G سروسز میں بہتری آئے گی بلکہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ضوابط کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے ذریعے ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ...
      ویب ڈیسک :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ میڈ اِن پاکستان گوگل کروم بک کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کریں گے۔ سزہ فاطمہ خواجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوگل کی ٹیم سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ٹیم پاکستان آئی اور وزیر اعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے وفد سے کہا کہ پاکستان سے انویسٹمنٹ کریں۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں این آر ٹی سی سے پارٹنرشپ کی ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی واضح رہے کہ...
    لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کسی دوسرے بینچ میں لگانے کی سفارش کردی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ استدعا کی...
    بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی...
     ویب ڈیسک :ملک کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بغیر ریگولیٹری منظوری کے 40 لاکھ سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر نیپرا نے نوٹس لے لیا۔ اربوں روپے کے اس سرمایہ کاری منصوبے کے لیے ریگولیٹر سے پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ منصوبہ پاور ڈویژن کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک عام میٹر کی قیمت پانچ ہزار روپے جبکہ اے ایم آئی میٹر کی قیمت بیس ہزار روپے تک وصول کی جارہی ہے۔ نیپرا میں لیسکو کی مالی سال 2025-26 سے 2029-30 تک کی کثیر سالہ ٹیرف درخواست کی سماعت کے دوران یہ معاملات زیر بحث آئے۔...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ای پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل...
    —فائل فوٹو ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔ وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔ وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقعوزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
    مس یونیورس 2025 مقابلے میں ایک تنازعہ سامنے آیا جب مس ورلڈ میکسیکو، فاطہ بوش کو تقریب میں منتظمین نے تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ واک آؤٹ کی قیادت موجودہ مس ورلڈ وکٹوریہ تھیلویگ نے کی۔ دوران تقریب تھائی لینڈ مس یونیورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اتسارگریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو ایک اسپانسر فوٹو شوٹ مس کرنے پر علانیہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتسارگرسل نے الزام لگایا کہ فاطمہ بوش نے ’کسی قسم کا احترام نہیں دکھایا‘ اور انہیں ہدایت دی کہ وہ دیگر شرکاء کے سامنے کھڑے ہو کر وضاحت کریں۔ بوش نے اس بات کا جواب دیا کہ وہ اپنے حق کے لیے اپنی آواز استعمال...
    ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہو گی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی...
    پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو ان وعدوں کا جوابدہ بنایا جائے جو اس نے دوحا معاہدے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کیے تھے مگر پورے نہیں کیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے دوحا معاہدہ (2020) اور متحدہ عرب امارات و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں تحریری و زبانی یقین دہانیاں کرائی تھیں، جن کے عوض انھیں مالی امداد اور سفارتی قبولیت ملی، مگر انھوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ دوحہ معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کیے گئے تھے، جن میں سے متعدد دوبارہ عسکریت پسندی میں ملوث ہو...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہو گی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہو، 27 ویں ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی سیاسی جماعت کے فائدے نقصان کی بات نہیں، اپوزیشن نے کچھ دیکھے اور بات...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) ‏وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم کا وفد دوپہر بارہ بجے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا، ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑاتحادی جماعتوں کے ارکان کو ترمیم پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات میں پاک افغان صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہداء جموں کے موقع پر جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ جموں کے قتلِ عام کو نسل کشی تسلیم کریں اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائیں، جن میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت میں تبدیلی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947...
    یورپ بھر میں مہلک برڈ فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد متعدد ممالک نے لاکھوں مرغیوں اور دیگر پولٹری پرندوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے انڈور رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ آئرلینڈ ان تازہ ممالک میں شامل ہے جس نے ملک بھر میں پولٹری کو اندر رکھنے کی پابندی عائد کی ہے۔ اعلیٰ درجے کے متعدی برڈ فلو نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں کروڑوں پرندوں کو متاثر کیا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ نے اب امریکی ڈیری گائے کے فارمز تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس سے خوراک کی سپلائی چین میں خلل اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے چین میں برڈ فلو کی نایاب قسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 نومبر 1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ نصف ملین مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔صدر مملکت کے مطابق عالمی برادری نے اس نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ کشمیر کی قربانیاں آج بھی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی...
    گزشتہ روز انڈیپنڈنٹ اردو نے ایک خبر نشر کی جس میں خواجہ آصف سے متعلق یہ کہا گیا کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں افغانستان کی زمین سے کسی بھی دراندازی کا مناسب جواب دیا جائے گا، مگر حقیقت میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا یا سرحد پار سے کسی قسم کی دراندازی ہوئی تو ملک کا دفاع کرنا پاکستان کا بنیادی حق ہے، جیسا کہ دنیا کے ہر خودمختار ملک کو حاصل ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ اگر افغانستان سے جاری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے پیش نظر نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ نے مالیاتی گنجائش کا بڑا حصہ متاثر کیا ہے اور حکومت این ایف سی کے تحت صوبوں کے شیئر میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان سمیت بڑی سیاسی جماعتوں اور ماہرینِ معیشت کی جانب سے ایس ڈی پی آئی (SDPI) سالانہ کانفرنس کے دوران اس موضوع پر بحث سامنے آئی۔دوسری جانب حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم کا مقصد گورننس ، دفاع اور وفاق کا صوبوں کیساتھ رشتوں کو مضبوط بنا ناہے، 27ویں ترمیم کو متنازع بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر مکمل اعتماد میں لیں گے ، 27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیاجائے گااس پر منفی پروپیگنڈا بند ہونا چاہئے، 27ویں ترمیم کے حوالے سے جب دستاویز ، مندرجات اور مسودہ ایوان میں پیش ہوتو پھر بات کریں ابھی آپ کی گفتگو صرف اندازوں اور مفروضوں پر ہے، قومی اسمبلی میں بیرسٹرگوہر علی خان کے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے...
    امریکا میں گزشتہ روز تاریخ رقم ہوگئی جب ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہوئے، ان کی اہلیہ اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت واضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کا نام راما دواجی ہے جن کی عمر 28 سال ہے۔ راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں، انہوں نے دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں اور اب وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موبائل فونز پر عائد کئے گئے غیر معمولی بلند ٹیکسوں کا فوری جائزہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیکس نظام لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور ملک کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔  نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کے ارکان کو ارسال کیے گئے ایک خط میں گیلانی نے کہا کہ سمارٹ فون اب تعلیم، کاروبار اور سرکاری و مالیاتی خدمات تک رسائی کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ، لاہور پولیس...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اب تک انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔ عفت عمر تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتنے عرصے سے انڈسٹری میں رہنے کے باوجود ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جن کو مینٹورز کہہ سکتی ہوں کیونکہ انہیں میں اپنے سے بہتر سمجھتی ہوں لیکن کام کی جگہ کسی سے دوستی مشکل ہے، اس لیے میرا کوئی دوست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دوست وہ ہے جو...
    —فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جارہی تھی۔بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہو، 27 ویں ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی سیاسی جماعت کے فائدے نقصان کی بات نہیں۔ حکومت 27 ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، اہم...
    ویب ڈیسک:  مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ  اور  ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق  کوچ میں 5  اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کے ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے مشہور سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اس مرتبہ اپنے ساتھی جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ مل کر آئس کریم کے اسکُوپ کو طویل فاصلے سے کون میں پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ منفرد مظاہرہ کیلیفورنیا کے سِیمی ویلے میں کیا گیا، جہاں جوش نے ایک مقررہ فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ نے 55 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے پر اسے بالکل درست انداز میں اپنے کون میں کیچ کیا۔لمحہ بھر کی یہ درستگی اور توازن نہ صرف حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس نے دیکھنے والوں کو...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک فری میڈیسن پروجیکٹ اور پے آرڈر اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور...
    مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل...
    ویب ڈیسک :تحریک انصاف  نے  27ویں آئینی ترمیم کو ہرسطح پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا ، جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔   اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا ، اپوزیشن لیڈر کی فوری تعیناتی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں توازن کی ضرورت کا مطالبہ کیا گیا، اس کے علاوہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے احمد چٹھہ اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، توقع ہے کہ یہ آج تیار ہو جائے گا کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسودہ جمعہ تک وفاقی کابینہ اور پھر اسی دن سینیٹ میں پیش کر دیا جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم میں دفاع سے جڑی شقوں کا مقصد مسلح افواج کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مربوط کرنا ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف متحدہ اور تیز رفتار جواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شقیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے سیکھے گئے سبق اور جدید وار فیئر کی تبدیل شدہ ڈائنامکس کی روشنی میں تیار کی...
    ستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی ،بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز تحریر ذوالقرنین حیدر ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترامیم کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ کہیں آرٹیکل 243تھی زیر بحث ہے تو کہیں صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات جارہی ہے۔ مگر جو سسٹم سے جڑی بات ہے وہ دراصل مجسٹریٹی نظام کی واپسی کی بات ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم نے1860میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی تسلط میں یہ قانون بنایا گیا جس میں ملکی اداروں کا نظام ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے سپرد کیا گیا۔ دوسرے لفظوں میں وہ بھی ایک طرح کا وائسرے تھا۔ پولیس سے...
    اٹلی نے صوبہ بلوچستان کے آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات تقریباً 5000 سال پرانے ہیں۔ روم میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ بازیافت دونوں ممالک کے درمیان "بہترین دوطرفہ تعاون" کی مثال ہے۔ سفارت خانے کے مطابق نوادرات بلوچستان کے کلی اور نال کے مقامات سے منسلک ہیں اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ابتدائی بستیوں سے ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پہلے کی ہیں۔ یہ نوادرات روم کے حوالے کی گئیں جسے کے بعد یہ پاکستان پہنچیں۔ ان اشیا کو اطالوی حکام نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے دوران ضبط کیا تھا۔ اس سے قبل برآمد ہونے والے سات دیگر ٹکڑے اپریل میں میلان میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کو واپس کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کے میئر کے الیکشن میں ظہران ممدانی کی جیت روکنے کے لیے امریکا کے 26 ارب پتیوں نے بھرپور کوششیں کیں اور اس مقصد کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ارب پتی افراد اور ان کے خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم انتخابی مہمات اور اشتہارات پر صرف کی تاکہ ممدانی، جو تمام سرویز میں سب سے آگے تھے، کو شکست دی جا سکے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی۔ تاہم، ان تمام کوششوں کے باوجود ممدانی کامیاب ہوئے۔دلچسپ امر یہ ہے...
    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ  نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
    کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے یہ بات واضح ہوگئی ہے، سرکاری اخراجات اور قرضوں کی ادائیگیاں کی گئی اور کسی حد تک مالی نظم و ضبط لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی بینکوں سے قرضوں کا حصول کم ہو، نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرضے کم کیوں ہورہے ہیں یہ تشویشناک بات ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کی...
    مطلوبہ پروگرام کیلئے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کریگی جبکہ پچاس فیصد جی بی حکومت فراہم کریگی۔ تاہم رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے آغا خان ہیلتھ سروس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کو پیپاٹائٹس فری بنانے کیلئے 12 سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قومی پراگرام برائے خاتمہ ہیپاٹاٹس سی کے تحت جی بی میں بارہ سال سے بڑی عمر کے تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں سکریننگ پی سی آر ٹیسٹ اور ادوویات بھی شامل ہیں۔ مطلوبہ...
     صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہداء جموں کے موقع پر جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ جموں کے قتلِ عام کو نسل کشی تسلیم کریں اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائیں، جن میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت میں تبدیلی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 1947 کو ہندو ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج...
    تمام سرویز میں زہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق نیویارک میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے، جبکہ دیگر سرمایہ کاروں نے بھی اسی مقصد کے لیے خطیر رقوم فراہم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میئر الیکشن میں مسلم امیدوار زہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ارب پتی مختلف سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ممدانی کی بڑھتی ہوئی...
    نیویارک: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میئر الیکشن میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ارب پتی مختلف سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ممدانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا تھا۔ تمام سرویز میں ظہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق نیویارک میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے، جب کہ دیگر سرمایہ کاروں نے بھی اسی مقصد کے لیے...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی نقطہ نظر سے، غزہ کے سیاسی اور سکیورٹی ڈھانچے کے بارے میں فیصلے غیر ملکی اداکاروں پر نہیں چھوڑے جانے چاہئیں اور فیصلہ سازی کی آزادی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے صرف اندرونی فلسطینی گروہوں اور اداروں کو پالیسیوں کا تعین کرنے اور اپنے لوگوں کو اہم امور کا انتظام کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے عہدے دار بھی مغربی ممالک اور امریکہ کے خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ صیہونیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس طرح کے طریقہ کار کو قبول کرنے سے حکومت کی مستقبل میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے  پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی...
     لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق...
    اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی +خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے27 ویں ترمیم کے تناظر میں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت تمام بڑی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات) کے روز منعقد...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے نومنتخب میئر نیویارک زہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔ ممدانی کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ صرف نعرہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیویارک نے نوجوان میئر چنا۔ کراچی کی تبدیلی امریکہ تک پہنچ گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کی کامیابی عالمی شہروں کے درمیان تعاون کا نیا باب کھولے گی۔
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے لیکن اب نئی ترامیم کے موقعے پر ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا 26ویں ترمیم سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت اصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزرا، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ترکیبیں استعمال کیں۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا تھا کہ...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی،ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ وارنٹ پر دستخط کیے،عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ اُدھرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرملزموں کے خلاف نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے19 نومبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت زراعت، قابل تجدید انرجی سیکٹر، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے ذریعے تعلقات کو مذید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تجارت، ماحولیات اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 27ویں آئی ترمیم پر حکومت سے ہم نے خود رابطہ کیا، حکومت سمجھتی ہے کہ آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی مگر وقت کا تقاضا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور امین الحق نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا کہ ایسی جمہوریت ہو جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں اس کا اہتمام کیا جائے،...
    کراچی: لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ مقابلہ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، لیکن پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔ لیاری فٹبال اکیڈمی نے 2-3 سے فتح حاصل کی، جس میں گول کیپر کاشف کا اہم کردار...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم  26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیلتھ کیئر پر کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیب اور صحت کے اداروں کی خدمات کی قیمت طے کرنے کا اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہے۔ پنجاب میں تشخیصی لیبارٹریاں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے خرچ کا صرف 20 فیصد منافع ہی لے سکتے ہیں۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ صحت کی خدمات کو کمرشل اشیاء کی طرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صحت کی خدمات کا براہ راست تعلق انسان کی زندگی کے حق سے ہے جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ معیاری طبی مدد سے انکار سے ایک مہذب معاشرے کی بنیادی خصوصیت کی نفی ہوتی ہے۔ ریاست صحت کے...
    اسلام آباد ؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر)  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی بینکوں سے قرضوں کا حصول کم ہو، نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرضے کم کیوں ہورہے ہیں یہ تشویشناک بات ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں سے پبلک پرائیویٹ قرضوں کی سست فراہمی پر جواب طلب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے اگر ملٹی نیشنل کمپنیاں گئی ہیں تو اس سے زیادہ ملک میں آئی ہیں، گوگل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھول رہا...
    منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی زندگی میں آنے والے مراحل، ذمہ داریاں اور تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی جس میں ان کے ذاتی تجربات بھی شامل تھے۔ ان خیالات کا اظہار ثانیہ سعید نے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو ایک کم تر مخلوق سمجھا جاتا ہے جس کا کام صرف بچے پیدا کرنا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ عورت کی زندگی اصل کہانی تو 35 سال بعد شروع ہوتی ہے لیکن ہمارے ڈراموں میں اس عمر کی خواتین کی کہانی نہیں دکھائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں عورت کو بس جوانی، محبت اور شادی تک محدود کردیا کیا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسجدیں تو ہمارے ایمان والوں نے شب بھر میں کھڑی کر دیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے یہ جذبے کی حرارت تھی مگر آج؟ میاں! ہم نے تو سینٹرل ائر کنڈیشنڈ ایمان ایجاد کر لیا ہے باہر سے سردی اندر سے خشکی، ماربل اور ٹائلز تو ایسے لگے ہیں جیسے تاج محل ہو! مگر وہ دل کی تپش وہ ایمانی حرارت؟ وہ تو راستے ہی میں دم توڑ گئی یوں سمجھو کہ پانی کی طرح پیسہ بہا مگر روح کا پانی خشک ہو گیا۔مسجد تو بنادی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی نہ بن سکاحضور یہ جو من ہے نا اپنا، یہ تو پرانا پاپی ہے دہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ویں ترمیم کے سیاسی کھیل سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیاسی غلبہ کے کھیل میں جو کمی رہ گئی تھی اسے اب 27 ویں ترمیم کی مدد اور منظوری کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ کافی عرصے سے حکومت اور وفاقی وزرا 27 ویں ترمیم لانے کی تردید کررہے تھے اور ان کے بقول یہ سیاسی پھلجھڑی ہے اور حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ لیکن اب بلاول زرداری کی ٹویٹ اور حکومت سمیت وزیر اعظم کا پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم پر حمایت کی مدد سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ حکومت کے بقول اس ترمیم کی منظوری سے قبل تمام سیاسی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر بینکنگ افیئر ز کمیٹی شان سہگل نے میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں کاروباری، سماجی اور بینکنگ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مفتی محمد نوید (شریعہ اینالسٹایس ایم ای/ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ) نے اسلامی بینکنگ کے اصول، بنیادیں اور روایتی بینکاری نظام سے اس کے فرق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مفتی محمد نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی بینکنگ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ایک شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد سود سے پاک لین دین، عدل و مساوات پر مبنی سرمایہ کاری، اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں گھروں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم گروہ سمیت 9 ملزمان گرفتار، 2 مسروقہ کاریں، 2 موٹر سائیکلز اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق نسیم نگر پولیس نے چوری کے نامزد مرکزی ملزم محمد ولد سعید شیخ، صدام حسین لنڈ اور سعید رحمان شیخ کو گرفتار کرکے شہری بابر علی کے گھر سے واردات میں مسروقہ شدہ 2 عدد سونے کے کڑے اور 2 عدد موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز محمد علی عرف ماچھی راجپوت اور امجد قائمخانی کو 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ہوسڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر ذمے دارانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ،قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیچیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین...
    تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کا غیر اعلانیہ احتجاج معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کی یقین دہانی ،میڈیارپورٹ قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کرنیکی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیٔرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے اسپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ذرائع...
    اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے...
    سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات پر9کروڑ 38لاکھ خرچ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے عدالتی معاملات میںاب تک ڈیڑھ کروڑ پھونک دیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی سنگین نااہلی اور غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں عوامی خزانے کو 10کروڑ روپے سے زائد کا بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ باوثوق اندرونی ذرائع کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات اور متعلقہ معاملات پر تقریباً 9کروڑ 38لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔جبکہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اسی مد میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، حالانکہ صرف 10 مقدمات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-21 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین اور جدید ترین شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں فطرت اور جدت کو ساتھ لے کر ترقی کی نئی راہیں تشکیل دی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول، سبز مقامات اور تفریحی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ مزید برآں، اسپورٹس اسٹریٹجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتا، پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے، جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے ،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا، افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ حنیف عباسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سوال پوچھنا پڑتا ہے چاہے احمقانہ ہویانہ ہو۔ کیا ہائی کورٹ کادائرہ اختیارواپس لیا جاسکتا ہے۔ جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت قانون، ذیلی قانون سازی اور رولز کے نفاذ کے حوالہ سے ہائی کورٹ کوخصوصی دائرہ اختیارحاصل ہے۔ سروسز ٹربیونل کاکام بیٹھ کرقانون کے قانونی یاغیرقانونی ہونے کودیکھنا نہیں، آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ کووسیع دائرہ اختیارحاصل ہے، آئینی عدالت کااختیار قانون کودیکھنا ہے ، ٹربیونل کایہ اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس عقیل...