2025-05-08@18:05:30 GMT
تلاش کی گنتی: 13137

«ایک ڈرون»:

(نئی خبر)
    بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر  آگئی جب کہ پاک فضائیہ  نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب  دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
    پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا،جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے پاکستان میں ایکس پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین...
    وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد 7 مئی 2025 کو بحال کر دی گئیں, اب صارفین بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 'ایکس' کو فروری 2024 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے اس بندش کی وجہ قومی سلامتی، حساس معلومات کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط اطلاعات کو قرار دیا تھا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کی...
    لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر  بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی  فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
    بھارتی جارحیت کے سنگین واقعات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی میں مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ آٹھ بجے شروع کیا جائے گا پی ایس ایل سیزن 10 کے دیگر تمام میچز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائیاں کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) کیتھولک چرچ کے کالج آف کارڈینلز روم، اٹلی کے ویٹیکن میں، جمع ہیں، جہاں بدھ کے روز سے پوپ فرانسس کی جگہ ایک نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پوپ فرانسس، چرچ کے 266 ویں پوپ کی حیثیت سے 12 سال تک چرچ کی قیادت کرنے کے بعد ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پوپل کنکلیو کے دوران ووٹنگ کا عمل سسٹین چیپل میں ہوتا ہے اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات بدھ کے روز 133 کارڈینلز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی گروہوں نے بھی یمن پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ان کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔ یمنی مزاحمت کے رہنماوں میں سے ایک "حزام الاسد" نے کل "X" چینل پر اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ملک گذشتہ رات اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں اور جارحیت کا دردناک جواب دے گا۔ یہ پیغام عبرانی زبان میں جاری کیا گیا تھا۔ خصوصی رپورٹ: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے تجزیہ کیا ہے کہ تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر یمنی میزائل حملے نے ایک بار پھر اسرائیلی حکومت کی کمزوریوں اور یمن کے...
    چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اِن اموات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد...
    پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کوٹلی :پاک فوج نے بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مسلسل دراندازی کی کوششوں کے باوجود پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے میں مصروف عمل ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ایران وپاکستان،اس وقت مزاحمت کے پرچم بردارہیں۔تاہم اس تاریکی میں بھی ایک چراغ روشن ہے ،تہران واسلام آبادکااتحاد۔ایران، جوصہیونی جارحیت کے خلاف برہنہ تلواربنا کھڑا ہے اور پاکستان، جوآبی دہشت گردی کانشانہ بن رہاہے،آج مشترکہ دکھ اورمشترکہ دشمن کے خلاف صف آراہیں۔ ان کا اتحاد مفادکانہیں،ایمان کاہے۔یہ انکارِظلم کا عہدہے۔یہ کربلا کا ورثہ ہے جہاں خون،خنجرسے شکست نہیں کھاتا،بلکہ تاریخ میں اپنامقام بناتاہے۔ وقت آچکاہے کہ ہم صرف مرثیے نہ لکھیں،ہم صرف ماتم نہ کریں،بلکہ ہم تاریخ کارخ بدلنے کے لئے دانش،تدبراوروحدت کے ہتھیاروں سےلیس ہوں۔ ایک سوال،جوتاریخ پوچھے گی،کل جب مورخ قلم اٹھائے گا وہ یہ سوال ضرورلکھے گا:جب دنیاایٹمی آگ کے دہانے پر تھی، تو کیااہلِ دانش،اہلِ قلم،اہلِ اقتدارخاموش تماشائی بنے رہے؟ آج ایٹم کی...
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق لعنۃ الثمانین (آٹھویں دہائی کی نحوست) یہودیوں کے اذہان میں رچا بسا ایک نظریہ ہے۔ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس پر یقین رکھنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی تاریخ اسے تسلیم کرنے پر انہیں مجبور کرتی ہے۔ حالیہ غزہ جنگ کے بعد لعنۃ الثمانین کے نظریئے نے اپنی جڑیں مزید گہری کرلی ہیں۔ صہیونی ریاست میں بڑی تیزی سے یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ اسرائیل کو آٹھویں دہائی کی نحوست نے گھیر لیا ہے اور صہیونی ریاست عنقریب اپنے فنا کے گھاٹ اور تاریخ کے کوڑے دان میں گرنے والی ہے۔ جنگ کے دوران ہونے والے حملوں، اندرونی سیاسی اختلافات اور حالیہ تباہ کن آگ نے اس بحث کو مزید ہوا دے...
    فوٹو بشکریہ اے ایف پی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے۔  مکینوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد 3 اور دھماکے سنے گئے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت...
    کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ...
    انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کارروائی میں چھ مقامات پر حملے کئے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔(جاری ہے) 100 انڈیکس 2 ہزار 815 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 752 پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 537 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    ویب ڈیسک : بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ ذرائع...
    پاک گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت ’’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کا یہ گیت عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے لیکن یہ تخلیقی تجربہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا۔ پاپ گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔ عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 شہری شہید ہوئے، مریدکے مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 افراد شہید...
    بھارت نے اپنی جارحانہ روش کو ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے پاکستان کے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب دو بجے کے قریب آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید گولہ باری کی، جو بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک...
    احمد منصور:پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی تاہم الرٹ تعینات رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا پاک فوج مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے، اور ملکی فضائی و زمینی سرحدوں کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی شہروں اور آزا کشمیر کے حصے پر بھارت کے میزائل حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کارروائی جلد ختم ہو جائے گی۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیوائٹ ہاس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک شرم کی بات ہے ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا جب ہم اوول آفس کے دروازوں سے گزر رہے تھے۔انہوں نے دو جوہری حریفوں کے بارے میں کہاکہ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج...
    شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارا گیا،ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی ،سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ رات بھارتی کارروائی  کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے 3رافیل طیاروں سمیت 5طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے تھے، ایک اور جوابی کارروائی میں دشمن کا ایک اور ڈرون تباہ ہو گیا، بھارت کے تباہ ہونے والے ڈرون کی تعداد2ہو گئی۔ بھارتی فوج نے ایک...
    سربراہ تحریک بیداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کی ناپاک جسارت پر پاکستان کو فیصلہ کن اور باوقار ردعمل دینا ہوگا، افواجِ پاکستان عسکری مشقوں اور عملی تیاری سے دشمن کو خبردار کرے، عرب و غیر عرب ریاستیں بھارت کے مفاد کی حلیف ہیں، ان پر بھروسہ نہ کریں، بھارت کی جرأت ہماری فلسطین پر خاموشی کا خمیازہ ہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور مفسر قرآن علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرات مندانہ اور...
    مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ مگر وہ یہ جان لے کہ پاکستان کی غیور، بہادر اور شہادت کو سعادت سمجھنے والی قوم اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے ایک اوربزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان پر کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے پاکستانی حکام نے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرتارپور کوریڈور بدستور کھلا ہے اور پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کی آمدورفت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ تاہم، بھارتی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پراجیکٹ مینجمنٹ...
    اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔ آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو...
    پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج اور تمام سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا علمبردار ہے بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور رات کی تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ کارروائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری طرح چوکس اور تیاری کے ساتھ  مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں میزائل حملوں کے بعد سے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ شدید شیلنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم دس افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق مینڈھر سیکٹر میں ایک شخص جبکہ پونچھ میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ایک مقامی فوجی افسر کا کہنا تھا، "اندھا دھند فائرنگ / گولہ باری میں تین بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارتی فوج متناسب طریقے سے اس کا جواب دے رہی ہے۔" واضح رہے کہ بدھ کی...
    جب ہم انسانی شخصیت کی بات کرتے ہیں تو اس میں جسمانی، ذہنی، اور روحانی پہلو شامل ہوتے ہیں۔ تاہم اکیسویں صدی کی ڈیجیٹل دنیا، خاص طور پر میٹاورس، نے اس تصور کو ایک نئی جہت دی ہے۔ اب شناخت صرف جسم یا زمین سے بندھی نہیں رہی، بلکہ ایک ورچوئل وجود بھی تشکیل پاچکا ہے جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر شخصیت کی بنیاد کیا ہے؟ کیا انسان صرف وہی ہے جو جسمانی دنیا میں نظر آتا ہے، یا وہ بھی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں تشکیل پاتا ہے؟ میٹاورس ایک ورچوئل، مشترکہ، اور اکثر متعامل (interactive) دنیا ہے جو انٹرنیٹ، ورچوئل رئیلٹی، اور آگمینٹڈ رئیلٹی پر مبنی ہے۔ یہاں افراد اپنا ایک ڈیجیٹل اوتار...
    پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے ردعمل میں نامور پاکستانی فنکاروں نے ہم آواز ہوکر بھارت کو کھری کھری سُنادی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان بھارت نے 6 مختلف مقامات بہاولپور، مریدکے، مظفرآباد، کوٹلی اور دیگر علاقوں پر 24 حملے کیے، بزدلانہ میزائل حملے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی حملے کو ‘بزدلانہ’ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور عقل و شعور غالب آئے، آمین’۔ اداکارہ ماورہ حسین نے لکھا کہ...
    معروف پاکستان اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال جوتوں سے کیا جانا چاہیے۔ پہلگام حملے کے بعد سے جہاں بہت سے پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت اور افسوس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے اور ہرزہ سرائی پر چپ سادھ رکھی ہے۔ وہیں معروف میزبان نادیہ خان نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور بھارت کی جانب سے بلا ثبوت و تحقیقات الزامات عائد کرنے پر سوالات بھی اٹھائے۔ اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گگردش کررہی ہے جس میں...
    ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے مابین سیاسی کشیدگی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈپا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود فوجی تصادم کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہٹا دی گئی۔ ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے مابین سیاسی کشیدگی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈپا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں کا موقف تھا کہ ایکس کے ذریعے اداروں کیخلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا اور ریاست کیخلاف بھی بیانیا بنایا جا رہا تھا۔ ایک سال تک بند رہنے کے بعد پاکستان میں ایکس کی سروس کو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
    بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں احمد پور شرقیہترجمان پاک فوج کے مطابق احمدپور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، 13 شہادتیں ہوئیں،...
    بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقے نشانہ بنے، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) مار گرائے اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال...
    بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقے نشانہ بنے، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) مار گرائے اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے ہیں،پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے ، مظفر آباد ، کوٹلی، مرید کے مساجد کو نشانہ بنایاگیا، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں...
    واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔   دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی...
    ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 6 مختلف مقامات پر 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہو چکے ہیں۔ راولپنڈی میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان احمد پور شرقیہ میں ہوا، جہاں 13 شہری شہید ہوئے، جن میں تین کم سن بچیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے قریب مسجد بلال کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں بھارتی حملے میں تین شہری شہید اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے۔ میچ کے دوران بولر دل کا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے  اور ایک کمبیٹ ڈرون ، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے ، انہیں مار گرایا گیاہے ، گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے ۔یہ طیارے بھٹنڈا ، جموں ، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 6 مقامات پر کیے گئے حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے، اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی...
    بھارت نے رات کے اندھیر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کیئے تاہم پاک فوج کی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے مار گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا...
    سرینگر میں پلوامہ کے علاقے میں منگل کی شب ایک انڈین طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ادھر جموں کے ضلع رام بن میں بھی ایک اور طیارہ تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ میں بھی ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کم از کم تین انڈین طیاروں کے گرنے کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ اور خود انڈین میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینگر میں پلوامہ کے علاقے میں منگل کی شب ایک انڈین طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ادھر جموں کے ضلع رام بن میں بھی ایک اور طیارہ تباہ ہوا۔ ضلع رام...
    اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمیں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی طاقتوں کے واضح انتباہات کے باوجود بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت نے بلاوجہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں کو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز بھی  تباہ کر دیا گیا ہے  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے۔  دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج  بھی منظر  عام  پر آگئی ہے ۔پاک فضائیہ  نے بھارتی جارحیت  پر تاریخ ساز دفاع  کیا اور افواج پاکستان نے  بھارتی جارحیت کا  بھرپور جواب دیا اور بھارتی فضائیہ  کا طیارہ مار گرایا ۔ مودی تم نے چھیڑا جسے،وہ قوم اب جاگ اٹھی ہے" سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے  ...
    بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا ہے ۔بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلادیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے ۔
    راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، اس دوران پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کردی گئی، موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل 1 کو تباہ کیا گیا، چیک پوسٹ پرتباہی کےبعد شدید دھواں اٹھ رہا ہے، بھارتی بربریت کا منہ توڑجواب دیاجارہا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرایا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دو رافیل سمیت 3 بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب ،پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے۔ منگل کے روز چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کی۔ جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ چائنہ کے دورے پر معلوم ہوا ان کی سپریم کورٹ میں 367 ججز ہیں، چائنہ کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتواء  نہیں، ہمارے زیرالتواء  مقدمات سن کر چائنہ کے ججز حیران رہ گئے اور پوچھا اتنے زیرالتواء  مقدمات کیسے نمٹائیں گے؟۔ اس پر کہا کہ مقدمات نمٹانے کے لیے ہی تو آپ کے پاس آئے ہیں، اس کیلئے...
    نئی دہلی/راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج زمینی اور فضائی طور پر دشمن کو بھرپور نقصان پہنچا رہی ہیں لیکن میں آپ کو تصدیق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ بھارتی فضائیہ کے کم از کم دو طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں۔“ اطلاعات کے مطابق ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا، تین بجے کے بعد سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اور جہاز اونتی پورا کے قریب تباہ...
    مقررین نے کہا کہ فلسطین جیسے عظیم انسانی و اسلامی مسئلے پر مؤثر اور بامقصد آواز بلند کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مکاتبِ فکر باہمی اعتماد، خلوصِ نیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا...
    اسکرین گریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا،  شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی...
    سٹی42:  پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے  اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا: سکیورٹی ذرائع  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کی پاکستان کے خلاف رات گئے کی جانے والی جارحیت پر تازہ ترین صورت حال سے قوم کو آگاہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے چھ مختلف جگہوں کو نشانہ بنایا اور 24 حملے کیے۔ ان حملوں میں چار مساجد کو شہید کیا گیا جب کہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ معصوم پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے جب کہ 35 افراد زخمی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت سے کیا جائےگا۔ صدر مملکت نے کہاکہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حمله بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آصف زرداری نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے...
    پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتاہا ہے کہ گرایا گیا جہاز فرانسیسی ساختہ رافیل ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک بھارت کے تین طیاروں کا شکار کیا جاچکا ہے جن میں سے دو رافیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک روسی ساختہ ایس یو 30 ایم کے آئی بھی گرایا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مئی 2025ء ) پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے ہاتھوں بھارت کو ایک اور ذلت آمیز شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکتر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔ اسی طرح  برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا جنگی طیارہ رافیل مار گرایا، پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت 2 جنگی جہاز بھی مار گرائے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈہیڈکوارٹرز تباہ کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ازلی دشمن بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی...
    وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے  ساتھ کھڑی ہے۔ مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد  کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "‏پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔" میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا مریم نواز شریف نے کہا،  پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج...
    سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پہلے تو یہ خبریں صرف پاکستان میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ہی چل رہی تھیں لیکن اب مقبوضہ وادی کے ایک صحافی نے ان تباہ حال طیاروں کی ویڈیو  ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔ صحافی آصف صحاف کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کوئی لڑاکا طیارہ پلوامہ میں ایک سکول پر گرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنوبی کشمیر کا علاقہ وایوں ہے جہاں طیارہ گرا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ان کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ واضح طور پر جنگی اقدام ہے، جس کا پاکستان فوری اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ انٹرویو جاری تھا، اس وقت بھی پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی تھی۔ ...
    فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح طلب کرلیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں، حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں، حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ...
    جب میں یہ سطور لکھ رہی ہوں، اس وقت دنیا کے کسی کونے میں ایک بچہ ملبے کے نیچے کراہ رہا ہے،کہیں ایک ماں اپنے جگر کے ٹکڑے کی لاش کو سینے سے لگا کر بین کر رہی ہے اورکہیں کسی بوڑھے کی آنکھوں میں وہ سوال ہے جو صدیوں سے انسانیت سے پوچھا جا رہا ہے ’’ آخر ہمارا قصورکیا تھا؟‘‘ لیکن جواب دینے والے سب طاقتور، سب عالمگیر ضمیر کے ٹھیکے دار ، سب ادارے خاموش ہیں۔ یہ خاموشی ہماری دنیا کا سب سے بڑا المیہ بن چکی ہے۔ اس وقت اگر ہم دنیا کے نقشے پر نظر ڈالیں تو ہر خطہ چیخ رہا ہے، ہر براعظم میں کوئی نہ کوئی آتش فشاں پھٹ رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی،...
    مریدکے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد شہید، ایک بزرگ شہری بھی شہید، 3 زخمی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) مریدکے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئیں، گورنمنٹ ایجوکیشنل اور ھیلتھ کمپلیکس پر بھارت نے چار میزائل داغے، حملہ میں مسجد بھی شھید، بزرگ شہری شھید ، دو لاپتہ، تین زخمی، شہری آبادی، ھیلتھ اور تعلیم کملیکس پر حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر‏وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ‏وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی...
    کوئی بھی قوم صرف نعرے لگا کر ترقی نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، محنت کرنی پڑتی ہے اور ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینی پڑتی ہے۔ آج ہمیں بھارت کی طرف سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ اگر ہم عقل کے اندھے نہیں تو ہمیں اس سازش کا مکمل احساس ہونا چاہیے کہ مغربی ممالک بھارت کو آلہ کار بنا کر پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک اور قوم ان کے لیے ہمیشہ مسئلہ بنی رہی ہے۔ کبھی کسی جہاد میں سرگرم ہو جاتی ہے اور کبھی ایٹم بم تک بنا لیتی ہے۔ یہ تمام حرکتیں مغرب کی غالب دنیاکے لیے پریشان کن ہیں ۔ ہم نے ماضی میں...
    کراچی دنیا کے ان چند بڑے شہروں میں شامل ہے جو بیڈ گورننس کا شکار ہیں۔ سندھ گورنمنٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و ریگولیشنز   2002 میں ترمیم کر کے ریزیڈنس ایریاز میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ اب رہائشی علاقوں میں اسکولز،کالجز، ریسٹورنٹس اور دفاتر وغیرہ قانونی طور پر تعمیرکیے جاسکتے ہیں۔ اس ترمیم کے تحت رہائشی علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوسکتی ہیں جب کہ گھریلو صنعت کی تعریف میں آنے والے کارخانے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہری امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2.5c تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی Per Capital Floor Area پانچ اسکوائر میٹر سے کم ہے جب...
    میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وہ پی آئی اے کا بہت اچھا دور تھا، ہر اہم ملک میں ڈائریکٹ فلائیٹ جاتی تھی۔ اس وقت پی آئی اے کے آپریشنل جہازوں کی تعداد 42 تھی اور سات جہاز مزید خریدے جارہے تھے۔ ملک کے اندر ہر جگہ میں نے خود جاکر سیکیوریٹی اسٹاف کے ساتھ میٹینگیں کیں، کچھ بدنام افراد کو نکال باہر کیا، چند لوگوں کو چوری میں ملوّث ہونے پر پولیس کے ذریعے گرفتار بھی کرایا۔ مگر دوسری جانب بہت اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے پی آئی اے کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کرائی جس میں چیئرمین کے ہاتھوں انھیں نقد انعامات اور اسناد دلوائیں، جس سے ان کے جذبوں اور سیکیوریٹی...
    بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچے کی تصویر  سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانی سویلینز کو نشانہ بنا یا ہے اور بہاولپور کی مسجد میں ہونے والے اس حملے میں ایک بچہ شہید ہو گیا ہےجبکہ اسی حملے میں ایک خاتون اور مرد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مزید :
    پاکستان نے پہلگام واقعہ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دریاؤں کا بہاؤ روکنا یا اس کا رخ موڑنا دراصل جنگ کے مترادف ہوگا۔  پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے عالمی برادری کو ایک بار پھر...
    بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...
    سٹی42: بھارت کی فوج نے بزدلانہ میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ آج شب پونے ایک بجے انڈیا کی فوج نے سرحد پار سے فضا میں میزائل حملہ کیا۔ یہ میزائل احمد پور شرقیہ میں  واقع  مسجد سبحان اللہ پر فائر کیا گیا۔ پاکستان آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلین شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اب تک ایک بچہ شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا Waseem Azmet
    بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر)  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے  بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا،  بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی سیکیورٹی ذرائع نے بتا...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی سرحدوں سے پڑوسی ممالک میں جانے والا پانی روک دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کا پانی صرف اور صرف ملک کے مفادات کے لیے استعمال کرنا ہے۔ وزیراعظم مودی جو ہندو ووٹرز کے جذبات اکسا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کا نام لیے بغیر پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ مودی کی تازہ دھمکی کے بعد پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ چناب دریا کے بہاؤ میں غیر معمولی اور غیر فطری تبدیلی دیکھی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان اُس وقت آیا ہے جب پہلگام واقعے میں انٹیلی جنس...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں پولیس...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی ۔2025 ) جسٹس عائشہ نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ ایک پارٹی کا ہے، آپ کا کام الیکشن کروانا ہے، آپ اس کیس میں پارٹی کیسے بن سکتے ہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق اہم ریمارکس دیے گئے۔ جسٹس عائشہ ملک نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ آپ کو مرکزی کیس میں بھی کہا گیا تھا کہ آپ کا رویہ ایک پارٹی کا ہے، آپ نے جس فیصلے پر عمل نہیں کیا اس...
    آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے 20 سال قبل لائبریری سے لی ہوئی کتابیں واپس لوٹا دی۔ یونیورسٹی کی لیڈی مارگریٹ ہال کالج کے لائبریرینز کا سابق طالب علم کی جانب سے 20 برس بعد لی گئی تین کتب واپس کرنے پر کہنا تھا کہ ’سب کچھ معاف کردیا گیا‘۔ کالج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تینوں کتب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق طالبِ علم نے لوٹائی گئی کتب کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی بھیجا ہے۔ لفافے میں بند ہاتھ سے لکھے خط میں لکھا تھا کہ سابق طالب علم نے یہ کتب 20 برس قبل بطور انڈر گریجویٹ نکلوائیں تھیں جو کہ کتابوں کے ڈبے کی چھان بین کرنے دوبارہ سامنے آئیں۔ نوٹ...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہ قوم خوف سے پیدا نہیں ہوئی، یہ جدوجہد سے پیدا ہوئی ہے۔حالیہ دنوں میں، بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک گھناؤنے عمل کے بعد الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں۔ سیاح ہلاک ہوئے، خون بہایا گیا، یہ ایک المناک گھڑی تھی۔ پھر بھی، لاشیں ٹھنڈی ہونے سے پہلے نئی دہلی نے اپنا غصہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا، انگلی اٹھائی، سرحدوں کو بند کیا اور پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا کے سامنے یہ سنجیدہ...
    اسلام ٹائمز: جب ہم تماشے کی انتہا پر پہنچتے ہیں تو ہمیں وہ منظر یاد آتا ہے جب اردن کا بادشاہ اور اُس کی بیٹی فوجی وردی پہن کر ایک جہاز میں سوار ہوتے ہیں، یوں گویا خود کسی جنگ میں شریک ہو رہے ہوں۔ ان کے اردگرد کیمرے، روشنی، موسیقی، اور مصنوعی سنجیدگی کا ایک ایسا ماحول بنایا گیا کہ جیسے وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہوں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اُس "بادشاہ" کو صہیونیوں سے اجازت لیے بغیر اپنے جوتے کے تسمے تک باندھنے کی اجازت نہیں۔ تحریر: استاد محمد الہامی    کیا تمہیں وہ بے معنی دن یاد ہیں جب امارات، اردن اور مصر کے ہوائی جہاز غزہ پر غذائی امداد کے کارٹن گرا کر چلے...