2025-04-28@06:25:26 GMT
تلاش کی گنتی: 38157
«محمد راشد کا»:
(نئی خبر)
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلباء پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی شہر موہالی میں ہندوؤں نےتعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا۔ کشمیری طالبہ نے بتایا کہ ہندوؤں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں، مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا، چندی گڑھ میں کشمیری طلباء کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ دہرادون میں "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کشمیریوں کو وارننگ دی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بدستور مشکلات کا شکار ہے جبکہ اضافی مسافت سے پروازوں کے آپریشنل اخراجات میں فی پرواز لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی دہلی الماتے کی پروازیں 6ای 801 اور 6ای 802 تیسرے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز نے بھی طویل مسافت طے کی۔ نیویارک، ٹورنٹو، ویانا اور لندن سے دہلی کی 8 پروازیں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس اور میلان سے دبئی کی پروازیں...
پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد انڈیا کے لیے پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں 2 سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی دلی سے امرتسر کی 33 پروازیں 2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا...
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےزلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 185 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔ بریفنگ...
لاہور(نیوز ڈیسک) اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے ب فارم کے حصول کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ایک سال تک کے بچوں کیلئے باآسانی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔ نادرا کی نئی سروس کے تحت اب آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ طریقہ کار: سب سے پہلے Pak-ID ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔ ’درخواست دیں‘ پر کلک کریں اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) کینیڈا کے شہر وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول میں شریک عوام پر گاڑی چڑھا دینے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ وینکوور کی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات آٹھ بجے کے فوراً بعد ''ایسٹ 41 ایونیو اور فریزر اسٹریٹ‘‘ پر پیش آیا جہاں فلپائنی فیسٹیول ''لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی‘‘ ہو رہی تھی۔ منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا...
قیصر کھو کھر :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام،پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ...
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت کی اہم سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات مودی سرکار کے اس فلاپ ڈرامے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت سیاسی حلقے اس کمزور اسکرپٹ کو سچ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بھارتی عوام میں اب شعور بیدار ہو چکا ہے، وہ مودی کے ڈراموں پر مزید یقین نہیں کرتے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق مودی بھارت میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو واپس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، مودی کا ٹریک ریکارڈ قتل و غارت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی...
پاکستان معدنی وسائل کے اعتبارسے دنیاکے ان چندممالک میں شامل ہے جہاں قدرتی دولت بے شمارہے۔پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کو عمومی طور پر تین بڑی اقسام میں تقسیم کیاجاتا ہے۔ اسٹریٹجک منرلز میں تانبا،سونا، لیتھیئم،ریئرارتھ منرلز،کرومائٹیہ دفاعی ، الیکٹرانکس اورگرین ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتے ہیں۔ انرجی منرلزمیں کوئلہ،یورینیئم، گیس وتیلتوانائی اور جوہری پروگراموں میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ صنعتی و قیمتی پتھرنمک چونا پتھر، جپسم، بیراٹ، ماربل، زمرد، یاقوت، نیلمیہ تعمیرات، زراعت اور جیولری انڈسٹری میں استعمال ہوتے ہیں۔ معدنیات کے ذخائرنہ صرف ملک کی اقتصادی بحالی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں بلکہ اسے عالمی منڈی میں ایک اسٹریٹجک پوزیشن پربھی لاسکتے ہیں۔ تاہم، ان وسائل سے مکمل فائدہ نہ اٹھانابیورو کریسی، سیکورٹی، سیاسی عدم استحکام اورشفافیت کے فقدان...
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے صدر جب اپنے فیصلے کسی اصول، منصوبہ بندی یا عالمی تدبر کے بجائے ذاتی جبلت اور فوری مفادات کی بنیاد پر کرنے لگیں، تو اس کے اثرات صرف قومی نہیں، بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی گہرے اور سنگین ہو جاتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سمجھنے کے لیے اب مزید کسی قیاس آرائی کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ خود انہوں نے اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے فیصلوں کی بنیاد کوئی مدبرانہ حکمت عملی نہیں بلکہ محض انسٹنکٹ یعنی فوری اندرونی جذبہ ہے۔ یہ اعتراف نہ صرف ان کے سابقہ طرز عمل کی تصدیق کرتا ہے بلکہ دنیا کو بھی متنبہ کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے...
بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ : بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، بھارت نے میت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں...
رانا بلال: ملتان میں گندم سستی ہونےکےباوجود تندور پر روٹی کی قیمت کم نہ ہو سکی, مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من تک آ گئی۔ 100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپےمقرر جبکہ مارکیٹ میں 15 روپےکی فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح نان بھی 15 کی بجائے 20 روپےکامل رہاہے۔شہری کہتے ہیں ایک طرف کاشتکار کا استحصال ہو رہا ہےتودوسری جانب سفید پوش طبقہ بھی مہنگائی کےبوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔حکومتی ہدایات کےباوجود روٹی کی قیمت کم نہیں کی جا سکی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی خاموشی سےعوام مہنگی روٹی خریدنے پرمجبور ہیں۔آٹے کی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام اور نقطہ نظر میں بہتری کا اعادہ کیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے عالمی مالیاتی اور سرمایہ کاری اداروں بشمول جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں پاکستان کی جانب سے اپنی معیشت کے استحکام کے حوالے سے ہونے والی ٹھوس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر...
پشاور(نیوز ڈیسک)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ...
ویب ڈیسک: نادرا نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ نادرا کے اعلامیے کے مطابق شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اصل دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، بے فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں۔ نادرا نے واضح کیا کہ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ سینٹرز پر آویزاں ہدایات میں شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مالی لالچ یا انعام کے جھانسے میں آ کر اپنی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار نادرا نے شہریوں کو بلا ضرورت...
بالی ووڈ کی نڈر اور بے باک اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نجی زندگی کے معاشقوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان سوالوں کا بھی بڑے پر وقار انداز میں جواب دیا جن میں لوگ ان سے یہ پوچھتے ہیں: ’’اب یہ کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ اداکارہ شروتی ہاسن ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔ چاہے رشتوں کی اونچ نیچ ہو یا دل شکستگی کا قصہ، شروتی نے کبھی اپنے جذبات پر پردہ نہیں ڈالا۔ جب شروتی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی چیز پر افسوس ہے تو انہوں...
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دیے۔ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔ کیپٹن راؤ تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سٹی42: پاکستان ریلوے میں بنیادی ڈھانچے اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث مارچ کے مہینے میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح محض 57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی 940 ٹرینوں میں سے 404 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات میں کنیکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیاں، حادثات اور خراب موسمی حالات شامل ہیں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فنی رکاوٹوں کے باعث 248 گھنٹے، کنیکٹنگ ریل لنکس کے باعث 233 گھنٹے، سگنل خرابی کے باعث 226...
سٹی42: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 27 جرائم پیشہ گینگز کے 66 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفلز، بندوقیں اور 113 مختلف ہتھیاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ترجمان کا کہنا ہے کہ 263 اشتہاری مجرم، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ پولیس...
اداکارہ دیا مرزا کی زندگی کے کئی پہلو عوام کی نظر سے اوجھل رہے ہیں جن میں ان کا خاندانی پس منظر اور ذاتی جدوجہد شامل ہیں۔ اداکارہ دیا مرزا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ‘دیا ہینڈرچ’ تھا جو ان کے جرمن نژاد والد فرینک ہینڈرچ سے منسوب تھا۔ ان کی والدہ، دیپا، بنگالی نژاد انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ دیا کے والدین کی علیحدگی کے بعد ان کی والدہ نے حیدرآبادی مسلمان احمد مرزا سے شادی کی جنہوں نے دیا کو اپنی بیٹی کی طرح پالا۔ دیا نے بتایا کہ نو سال کی عمر میں اپنے سگے والد کے انتقال کے بعد ان کے سوتیلے والد احمد مرزا نے ان کی زندگی میں والد...
نیو دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے نام ور موسیقار اے آر تحمان اور پی ایس2 فلم بنانے والے دیگر فلم سازوں کو جونیئر داگر برادرز کے ساتھ کاپی رائٹ کیس میں دو کروڑ روپے عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹس پراتھیبا ایم سنگھ نے عبوری حکم نامے میں کہا کہ ایک سننے والے کے نکتہ نظر سے اے آر رحمان کا گانا ویرا راجا ویرا کی بنیاد صرف متاثرہ نہیں بلکہ حقیقت میں نوٹس، جذبے اور سماعت کے لحاظ سے شیواستُتی سے مطابقت رکھتا ہے۔ جج نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھگوان شیوا کی عقیدت میں تیار کیے گئے گانے کے کمپوزر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی...
ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا بھی ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا ہوگا۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ماہرین کا ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ...
قومی ویمنز ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے میگا ایونٹ سے قبل بھارت کو دوٹوک جواب دیکر خاموش کروادیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ورلڈکپ کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بھارت میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔ ویمنز ورلڈکپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارتی بورڈ اور حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس موقع پر گل فیروزہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اگلے عالمی ایونٹ میں شمولیت اسی فیوژن فارمولے کے تحت ہوگی، جس کا فیصلہ چیمپئینز...
سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔ پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہو سکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا...
بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) برطانوی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق لندن ہی میں قائم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (WTTC) نے سال 2024ء کے لیے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ برٹش گورنمنٹ کی طرف سے غیر ملکیوں کے برطانیہ کے سفر پر لگائی جانے والی پابندیوں اور رکاوٹوں سے ملکی سیاحتی شعبے کو اتنا زیادہ نقصان ہو رہا ہے کہ لندن حکومت کا یہ رویہ برٹش ٹورزم انڈسٹری کو ''سبوتاژ کرنے‘‘ کے مترادف ہے۔ برطانوی معیشت کو پہنچنے والا نقصان ڈبلیو ٹی ٹی سی کی اس سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کی بڑی معیشتوں میں شمار ہونے والے برطانیہ میں 2024ء میں بین الاقوامی مہمانوں اور سیاحوں...
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام علاقے پر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیے، ان کارروائیوں کو پوری کشمیری کمیونٹی کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر زمین بوس کر دیا گیا۔ مسمار کیے گئے مکانات عامر نذیر وانی، جمیل احمد شیر گوجری، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد ٹیڈوا کے والدین کے...
بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نےکشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرےگا۔ تاہم بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو مناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے RT کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق حکمرانوں کے 1980 کی دہائی کے آخر میں سوویت افغان جنگ میں شامل ہونے اور مغرب کی جانب سے جہادیوں کو تربیت دینے اور ان کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے فیصلوں کو...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، بھارتی میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، اس وقت...

2019ء میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں طیارے گرائے جانے پر بھارت کا میزائل حملے پر غور لیکن دراصل یہ جرات کیوں نہ کرسکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
نئی دہلی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں ، ایسی صورتحال میں 2019 ء کی کہانی بھی ایک بار پھر سامنے آگئی جب پاکستانی ایئرفورس کے شیروں نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک انڈین پائلٹ پکڑا گیا تھا جسے بعد میں بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے روزنامہ جنگ کے لیے لکھا کہ ’باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 2019ء میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انتہائی حساس مقام کو نشانہ بنا کر انتہائی درست انداز سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنادیا، بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے 4 دن بعد جاری کیے گئے بیان میں کونسل کے ارکان نے اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری ایک پریس بیان میں رکن ممالک نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کی حکومتوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، انڈیا میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ، مودی حکومت ذمہ دار ہے: کانگریس طلال چوہدری کا کہنا...
بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔...
لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
پاکستان اور بھارت دوبارہ سے جنگ کے دوراہے پر پہنچ چکے ہیں۔ پہلگام میں ہونے والے واقعے نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ سے آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ یہ واقعہ واضح طور پر فالس فلیگ آپریشن ہے اور بہت سے سوالات لیے ہوئے ہے۔ بھارت نے غیر سرکاری طور پر حملے کے 3 منٹ بعد ہی الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا یعنی ابھی حملہ آور جنگل میں گم ہو رہے تھے تو سوشل میڈیا پر نہ صرف اس واقعے کی اطلاعات تھیں بلکہ پاکستان پر اس کا الزام بھی عائد کردیا گیا تھا۔ ایک گھنٹے میں بھارتی سوشل میڈیا بریگیڈ نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر مجرم بھی بنادیا تھا۔ کشمیر میں یہ واقعہ پہلگام کے...
قومی ویمنز ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے میگا ایونٹ سے قبل بھارت کو دوٹوک جواب دیکر خاموش کروادیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے ورلڈکپ کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بھارت میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ میں جگہ بنائی۔ ویمنز ورلڈکپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھارتی بورڈ اور حکومت پر واضح کرچکے ہیں کہ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ مزید پڑھیں: "ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے" اس موقع پر گل فیروزہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اگلے عالمی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔ پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا، بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی، سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا، متفقہ بیان منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیئے، پاکستان نے لفظ جموں و کشمیر بھی بیان میں شامل کرایا، بھارت چاہتا تھا لفظ پہلگام شامل ہو تاکہ یہ تاثر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا ہے۔ ...
—فائل فوٹو گوادر کے قریب جیوانی کراس پر اے این ایف نے کارروائی کر کے 2 گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2311 کلو چرس برآمدانسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پنجگور سے گوادر اور پھر تنزانیہ اور یمن اسمگل کی جانا تھی۔
— فائل فوٹو پنجاب میں ڈی این اے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد...
بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحدی علاقوں کے کسانوں کو 48 گھنٹوں میں فصلوں کی کٹائی مکمل کرنے اور کھیت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ورنہ ان کے کھیتوں تک رسائی بند کر دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ سخت ہدایت نے پنجاب کی سرحدی برادریوں، خصوصاً امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکہ کے ہزاروں کسانوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ گاؤں کے گردواروں میں...
سانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ Post Views: 1
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرناپڑا ہے۔ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی دلی خواہش پوری نہیں ہوسکی جس کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا ہے۔ سلامتی کونسل میں بیان امریکا نے تجویز کیا تھا جو متفقہ طور پر منظور نہیں ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیے جس کے بعد سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس...
کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا۔ صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں سمیت تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ فورینزک ڈی این اے لیبارٹری کا نیا اعزاز کیا ہے؟ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے، جب کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کا عکس محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان...
اسلام آباد: بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے۔ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے...
سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
ویب ڈیسک: ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف)، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سنٹرلائزڈ فنانس (ڈی ای ایف آئی) پلیٹ فارم ہے، نے ہفتہ کے روز پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور ڈی سنٹرلائزڈ فنانس (ڈی فائی) کے انضمام کو تیز کرنا ہے، ڈبلیو ایل ایف کے وفد میں زکری فولک مین، زکری وٹکوف (جو کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے ہیں)، اور چیز ہیرو شامل تھے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار...
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف پاکستان میں اسرائیلی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ویسے ہی بائیکاٹ کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے تاجر محمد اویس نے بھی اپنے دکان پر امپورٹڈ اشیا کی فروخت روک دی ہے۔ محمد اویس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جو اشیا ان کی دکان پر موجود ہیں وہ بھی فروخت نہیں کریں گے اور خراب ہونے کی صورت میں پھینک دی جائیں گی۔ محمد اویس کی دکان پر جہاں امپورٹڈ اشیا رکھی گئی ہیں وہاں کراس کا نشان لگا دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی، جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رابرٹ لینسنگ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان جوہری روک تھام کی وجہ سے کم ہے، تاہم محدود جھڑپوں، پراکسی جنگوں، اور سائبر حملوں کا خطرہ نمایاں طور پر بلند ہے۔ کشمیر تنازع، قوم پرستانہ سیاست، دہشت گردی، اور پانی کے تنازعات اس کشیدگی کے بنیادی محرکات ہیں، جو لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ، دہشت گرد حملوں کے بعد بھارتی فضائی جوابی کارروائیوں، یا سائبر حملوں اور غلط معلومات کے ذریعے افراتفری سے بڑھ سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر، چین...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 2019ء میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انتہائی حساس مقام کو نشانہ بنا کر انتہائی درست انداز سے نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو بہت ہی اہم ہے اور بہت کم لوگوں کو اس کا پتہ ہے۔ بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے ناکام حملے کے بعد، پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک ایسے ہدف کو نشانہ بنایا جو بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سے صرف 500؍ میٹر کے فاصلے پر تھا۔ اس مقام پر کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی آرمی چیف بذاتِ...
اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 720 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات پنجگور سے گوادر، پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف اسمگل کیے جانے کا منصوبہ تھا۔ کارروائی کے دوران منظم اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔ اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرام ایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا، چرس...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے۔ شمبن گل کی بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ اور پھر بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ اونیت کور کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں بھارت کے جارح مزاج اوپنر شبمن گل نے کہا کہ میں پچھلے 3 سالوں سے سنگل ہیں، مجھے میڈیا کے ذریعے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جھاڑیوں کے گرد کوئی آہٹ نہیں ہے، آپ اس کا سامنا کر رہے ہیں، اس سے بچنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یقینی طور پر اس رٹ میں پھنسے ہوئے محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو آپ نے پہلی جگہ شروع نہیں کی تھی۔ آپ سونے کی مرغی پر بیٹھے ہیں، اور آپ کے خیالات روشن ہیں۔ اب واحد چیز جو آپ کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ خود کو اس سے دور کرنا ہے جو آپ کو بتایا گیا ہے کہ آپ نہیں کرسکتے یا حاصل کرسکتے ہیں، اندرونی کشمکش سے خود کو الگ کریں اور ایک زائد از حد خاندانی چکر کو روکیں جو...
ثمرہ فاطمہ : بائیو فیول ٹیکنالوجی سے پاکستان کو قابل تجدید توانائی بنانے کا مشن،پاک سوزوکی کی جانب سے مانگا منڈی میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بائیو گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بائیو گیس سے چلنے والی گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی اور اسے خوب سراہا۔ مہمان خصوصی اختر ہارون نے پاک سوزوکی انتظامیہ کو آٹو موبائل سیکٹر میں بائیو گیس ٹیکنالوجی لانے پر مبارکباد دی، کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی سے صرف ایندھن کا بحران حل، کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث...
روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
سٹی42: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔ پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح اس بار سخت زبان استعمال کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہوئے واقعے پر اظہار مذمت کی تاہم پلوامہ حملے کے بعد جاری بیان کی طرح سخت زبان استعمال نہیں کی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار سلامتی کونسل کے بیان...
فرانس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کی تلاش شروع کردی، جس نے موبائل فون پر مرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اسلام کی توہین کا نعرہ لگایا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا، ریجنل پراسیکیوٹر عبدالکریم گرینی نے بتایا کہ نمازی کا قاتل ہفتے کے روز بھی مفرور تھا۔ تفتیش کار اب اس قتل کو ایک ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ مبینہ مجرم نے وہ ویڈیو اپنے فون سے...
روس فوج کے لیے خدمات انجام دینے والا امریکی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا بیٹا یوکرین میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں یوکرین کیخلاف مارے جانا والا 21 سالہ امریکی شہری مائیکل گلوس روسی فوج کا رکن تھا اور یوکرین میں تعینات تھا۔ CIA Deputy Director's Son Killed on the Front in Ukraine, Fighting on the Side of Russia Michael Gloss, 21, was the son of Julian Gallina Gloss, appointed by Donald Trump to the position of CIA Deputy Director for Digital Innovation. His story was described by the Russian… pic.twitter.com/hn9iYNqvpc — ✝ ⚔️ Hunter UA ✠ ???????????????? (@UaCoins) April 25, 2025 گلوس سی آئی اے کی ڈپٹی...
آج بروزاتوار،27اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ مطلوبہ کاموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ صحت کو ترجیح دی جائے گی۔ خاندانی تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔ آپ اپنی جگہ فعال طور پر قائم کریں گے۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ زیر التواء کاموں میں تیزی آئے گی۔ مثبت نتائج آپ کو متحرک رکھیں گے۔ ہوشیار کام جاری رہے گا۔ موافقت کا فیصد زیادہ ہوگا۔ طویل المدتی منصوبے آگے بڑھیں گے۔ ذاتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ کام اور کاروبار خوش اسلوبی...
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک جو گزشتہ دنوں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار ہوئی تھیں، نے اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔ سجل نے اپنے انٹرویو میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔...
روس نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے 8 ماہ کی لڑائی کے بعد کورسک کے روسی علاقے کو دوبارہ قبضے میں لے لیا ہےلیکن یوکرینی حکام نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔ روس کے فوجی چیف آف اسٹاف ویلیکری گیرسیموف نے یہ اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے کورسک میں آخری گاؤں گورنال کو آزاد کر لیا ہے جو یوکرینی کنٹرول میں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا اعلان روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین کی مہم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ چند روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ،سبی 48، لسبیلہ ، شہید بینظیر آباد ، خیر پور،تربت،لاڑکانہ،پڈعیدن اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی انسانی و اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے اپنے کارکنوں کو بھی کل کے جلسے میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے آج مینار پاکستان لاہور میں ہونیوالے جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک کے مطابق آج 27 اپریل کو مینار پاکستان گراونڈ میں فلسطین و غزہ کی حمایت میں ’’مجلس اتحاد امت‘‘ کے زیراہتمام غزہ ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم...
پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ...
امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک قضبے میں ایک ‘ووڈ پیکر’ پرندے نے 25 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا دیا ہے۔ گاڑیوں کو اپنے ہتھوڑی نما چونچ سے نشانہ بناتے ہوئے اس پرندے کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ہیں جس میں اسے گاڑیوں کے شیشوں کو چونچ مار کر توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ قضبے کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے محلے میں ایک توڑ پھوڑ کرنے والا پرندہ ہے جس کی قد 18 سے 24 انچ ہے، یہ سیاہ اور سفید رنگ کی ہے اور اس پر ایک سرخ ٹوپی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟ رہائشی نے بتایا کہ...

جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، قومی یکجہتی کانفرنس
مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر علما کا کہنا تھا کہ علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنا من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے علماء و مشائخ اور عوام پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیراہتمام قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف، ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران، نمائندہ آر پی او شیخوپورہ محمد نازک...
کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں بسنے والی سکھ ہندو اور مسیحی برادریوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ میں مودی حکومت ملوث ہے۔بھارت میں بسنے والے اقلیتی افراد غیر محفوظ ہیں۔پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ اور مکمل مذہبی آزادی والا ملک ہے۔ پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو پاکستان کی تمام اقلیتی برداری مسترد کرتی ہے.مودی حکومت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا جارحیت کی کوشش کی تو وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تمام اقلیتی برادری پاک فوج کے ساتھ صف اول کا کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کے ہرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔ہماری دعائیں ہیں کہ پاکستان سدا شاد وآباد رہے۔عالمی برادری بھارت کو پاکستان مخالف اقدام سے روکے...
رحیم یار خان: رحیم یار خان کے تھانہ تبسم شہید کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 44 بور ناجائز گن، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے...
لائن آف کنٹرول پر واقع چکوٹھی اور چناری ایسے علاقے ہیں جو سیز فائر لائن سے صرف ایک کلومیٹر زمینی اور قریباً 500 گز ہوائی فاصلے پر ہیں۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے یہاں پر رہائش پذیر افراد کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑے اور اب یہاں کے باسیوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟ جانیے ثاقب علی کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارتی فائرنگ چکوٹھی چناری لائن آف کنٹرول مشکلات وی نیوز
حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے گورکن اور غسل دینے والے کارکن زخمی ہوگئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کرنے والوں میں قبرستان کے گورکن بھی شامل تھے۔ ایدھی کے انچارج حیدرآباد زون معراج احمد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے نہ صرف رضاکاروں پر تشدد کیا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی کہ اگر آئندہ لاوارث میت کی تدفین کے لیے قبرستان لایا گیا تو ان کو جان سے مار دیا جائے گا۔ اس واقعے میں ایدھی کے گورکن امجد بھٹو اور غسل دینے والے کارکن...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم شروع کیے جانے کے بعد آئندہ مالی سال 2025-26کے وفاقی بجٹ میں مسلح افواج پر کنٹریبیوٹری پنشن سکیم کے اطلاق میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں فوجی ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن سکیم سے استثنیٰ دینے کی تجویز دیدی۔ ذرائع کے مطابق تاہم ا س تجویز کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔ آرمڈ فورسز ملازمین کو یکم جولائی 2025سے سکیم میں شامل کیا جانا تھا جبکہ نئے سول سرکاری ملازمین پر پنشن اسکیم...
کشمیر ہماری شہ رگ، پانی ہماری لائف لائن ، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، مسلح افواج تنظیم اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں، امن کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، ہمسایہ ملک نے بغیر ثبوت الزام تراشی کی پہلگام واقعے میں بغیر ثبوت بھارت نے الزام تراشی کی، کسی مہم جوئی کی صورت میں 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینگے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم کا کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر...
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان...
ملزم کو اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا گیا انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ،عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے ۔عدالت...
اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دیہاڑے جعلی انکاؤنٹرکی ویڈیوز سامنے آگئیں بھارت کی مختلف جیلوں میں 732 قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ،رپورٹ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے جعلی انکانٹرز کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج طویل عرصے سے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دہاڑے دو بے گناہ کشمیریوں، محمد فاروق اور محمد دین،...
دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے ،آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی پاکستان میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ، گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالی فکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
کراچی: پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کی جائے تاکہ آنے والے سالوں میں برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 35 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر کیا جائے، تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی برآمدی ترقی برقرار رکھنے میں سہولت ملے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی کمپنیوں کو فری لانسرز کے مقابلے میں، جو صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک مسابقتی برتری دے گا۔ انھوں نے...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
پاکستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد نئی دہلی کے جارحانہ اقدامات کے بعد کشیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے، جمعرات کو تمام ہندوستانی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا، جس میں اس ہفتے کے شروع میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے باضابطہ طور پر ایئرمین کو نوٹس (نوٹام) جاری کیا، جس میں بھارتی رجسٹرڈ ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی تصدیق کی گئی۔ اس اقدام سے ہندوستانی کیریئرز پر شدید اثر پڑنے کی توقع ہے، جو روزانہ متعدد اوور فلائٹس کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر انحصار کرتے ہیں، جس میں ہندوستان کے بڑے شہروں جیسے دہلی، ممبئی، احمد آباد،...
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی...