2025-05-25@18:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 69915

«اور عراق»:

(نئی خبر)
    لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار...
    خان یونس (غزہ): غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دل دہلا دینے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 بچے شہید ہو گئے۔  غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ بچے ڈاکٹر حمدی النجار اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر علاء النجار کے تھے۔ دونوں ڈاکٹر غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے وقت والد حمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا تھا اور گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوا۔ ان کے ایک اور بیٹے 10 سالہ آدم اور والد شدید زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں شدید جلے ہوئے بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جنہیں ملبے سے...
    قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اتنے کیچز تو لیجنڈز لیگ میں بھی نہیں چھوڑے جاتے؟ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے مزید پڑھیں: وسیم اکرم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان میچز کے نتائج کیا رہے؟ پی ایس ایل کا فائنل سیزن کی 2 بہترین ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام کی تو دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں 19 میچز کھیلے گئے، اس میں9 بار لاہور...
    ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا، میڈیا ہائوسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیے کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے ہفتے کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور مسلم...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ فی الحال کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے عمران خان کی رہائی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بھہ بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا. آئی ایم ایف نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے اور مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے پر زور دیا گیا، ٹیکس وصولی14.05 کھرب سے بڑھ کر 14.2 کھرب روپے ہوسکتی ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے تنخواہ یافتہ طبقے کو دی جانے والی رعایت سے 56 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے متبادل اقدامات پر سوالات کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم...
    حریت رہنماا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعطل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک آتش فشاں ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا گیا تو خطے میں جوہری جنگ ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس وقت تک جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے جب تک اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سب سے پرانا تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے...
    بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس آبی معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ خطرناک اقدام، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور 24 کروڑ سے زائد افراد کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں مسلح تنازعات میں پانی کے تحفظ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کے رونما ہونے سے پہلے ہی متحرک ہو جائے، جو انسانی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج پھر اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی49، دادو ، موہنجودڑو، روہڑی ،لاڑکانہ ، نوابشاہ 47، سکھر46،حیدر آباد45،ملتان44،لاہور،فیصل آباد41،کوئٹہ،پشاور38،کراچی37، گلگت36،اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آندھی کی وجہ سے لاہور کے شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی مزید :
    وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے...
    جون 2023 کا وہ المناک واقعہ جب ٹائٹن نامی آبدوز بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں پھٹ گئی تھی، اب ایک نئی دستاویزی فلم کی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔  بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کےلیے تیار ہے۔ یہ وہی المناک حادثہ ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا، جب اوشین گیٹ کمپنی کی ذاتی ملکیت میں بنائی گئی آبدوز سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے ملبے تک پہنچنے کی مہم کے دوران تباہ ہوگئی۔ اس ہولناک سانحے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں پاکستان کے معروف صنعتکار شہزادہ داؤد اور ان...
    بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردیے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں  نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مزید پڑھیں: پی سی بی کو پھر بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کی تلاش، اشتہار دیدیا اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب...
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد اس سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران ریکارڈ تعداد میں امریکیوں نے برطانوی شہری بننے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بغیر پاسپورٹ پرواز اڑانے والے پائلٹ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا آخری بار برطانوی شہریت کے لیے امریکی درخواستوں میں اضافہ 2020 میں ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران COVID-19 وبائی مرض کے اوائل میں ہوا تھا۔ امریکیوں کی جانب سے برطانوی شہریت کے حصول کی یہ کوششوں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب برطانوی حکومت قانونی تارکین وطن کے لیے ضروریات کو سخت کر رہی ہے اور نئے آنے والوں کے لیے شہریت کا دعویٰ کرنے کا...
    ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
    وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
    مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔ آپ...
    غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہر شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر...
    ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، میانوالی، اوکاڑہ، قصور، گجرات، سیالکوٹ میں مزید بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے نقصانات ہوئے، مختلف حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کئی شہروں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں...
    سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق  12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30 مئی کو کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، اولے بھی گرے۔ آب پارہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، بارشوں کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاہور میں آندھی اور طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہوگئی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی اسٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، سرچ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے چکوال میں طوفانی بارش کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کا 10 رُکنی گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے والے اس گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ اس گروپ میں حسن محمود، محمد تنویر الاسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن اور ساقب جیسے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی کل لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل پاکستان نے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔ اسکواڈ...
    جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ جب دنیا کے سامنے ہندوستان کی کثرت میں وحدت، جمہوری آزادیوں اور سماجی انصاف کو نقصان پہنچایا جائے، تو یہ ترقی کی نہیں بلکہ گمراہی کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی گورننگ کونسل کی میٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں حکومت کے دعووں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں جمہوری ادارے کمزور کئے جا رہے ہوں، اظہار کی آزادی خطرے میں ہو اور معاشی و سماجی ناانصافی بڑھ رہی ہو، تو ایسے میں "ترقی یافتہ ہندوستان" کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کےلیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوارکےروز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور...
    لاہور میں قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام غزہ کے مجاہدین کے جذبہء جہاد اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن طریقے سے  مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو قرادادوں اور مطالبات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہونگے، عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا، مشرق وسطیٰ میں بدلتے سیاسی و علاقائی حالات خوفناک ہیں، تمام مسلم ممالک کو ریاستی طور پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام قومی طلبہ کانفرس سے مرکزی صدر مبشر حسین، پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عاکف طاہر، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی، سیکریڑی جنرل فیضل قیوم ماگرے،...
    نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
    (فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ) صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت،فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کیخلاف نوجوانوں، میڈیا کے پرعزم کردار کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء نے افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا،جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ دیا، آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    بھارت نے پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے، گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں،پاکستانی مندوب بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے، اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے،پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی کے بیان پر ردعمل میں کہی.صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے بھارت کی...
    جاں بحق چاروں دوستوںواصف،سلمان،عمراورعثمان کا تعلق گجرات سے تھا،گلگت پولیس چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور سولہ مئی سے ان سے رابطہ نہیں ہوا،والدین گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔ریسکیوحکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔سیاحوں کی گاڑی گلکت سیاسکردو جاتے ہوئے کھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو...
    پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے...
    پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹائون میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا 60 سے زائد گرڈ اسٹیشن ٹرپ،چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا، تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی،...
    بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی وزیر خارجہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے جے شنکر کٹے ہوئے الفاظ، غیر مربوط جملے اور ہچکچاتے بیانات میں الجھ گئے،انٹرویو کی ویڈیووائرل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اْس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔انٹرویو میں سب سے...
    عوام کو بھی ریلیف دیں گے، عالمی مالیاتی ادارہ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، وفاقی وزیر حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، وفد سے ملاقات میں گفتگو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ا?ئی ایم ایف کا دباؤ نہیں ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے...
    ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید سمیت دیگر شامل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سرکاری گواہ کو طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ،...
    شہروں کی پہچان کے کئی حوالے ہوتے ہیں لیکن میں ذاتی طور پر انہیں شخصیات کے حوالے سے شناخت کرتا ہوں، شہر تمدنی اعتبار سے انہی شخصیات کی وجہ سے پرمایہ ہوتے ہیں اور ان میں بعض ایسی ہستیاں بھی ہوتی ہیں جن کے جہان رنگ و بو سے چلے جانے کے بعد بھی فضا ان کی خوشبو سے معطر رہتی ہے: ’ہر سو ترے وجود کی خوشبو تھی خیمہ زن‘ معروف ادیب محمد خالد اختر نے اپنے سفرنامے ’کیا ہم ابھی قونیہ میں ہیں؟‘ میں لکھا تھا: ’ہمارے دل دھڑک رہے تھے، ہم قونیہ جلال الدین رومی کی خاطر آئے تھے کیونکہ قونیہ جلال الدین رومی ہی کا شہر ہے۔ اور بڑے آدمیوں کے بغیر کوئی بھی شہر ہے...
    علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِاہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کی فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنیوالے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا. تقریب میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب مولانا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 24 مئی 2025 کو شام 8:00 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت ڈاکوؤں نے واردات کی۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ‘ بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور سٹریٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور  آپریشن ’’بْنیَان مَرصْوص‘‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان شاندار ہم آہنگی کو...
    سری نگر (نوائے وقت رپورٹ / کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب کے پوسٹر آویزاں کر دئیے گئے۔ پوسٹروں پر پاکستانی پرچم‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹروں پر رافیل سمیت بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیرکنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ایس آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ، راجوری، رام بن اور ادھم پور اضلاع میںکم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔...
    لاہور +اوکاڑہ(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025ء کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ وزیراعلیٰ نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے۔ مونا خان نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بات چیت کے دور میںپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ...
    اسلام آباد ( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سیہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی صدر پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہو گا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام‘‘کیا جائے...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ "مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔" ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔ ان عناصر پر سخت تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ "ایسے لوگ دراصل یوتھ...
    لاہور (نوائے  وقت رپورٹ) وفاقی وزیر آبی ذخائر معین وٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور تمام دستیاب فورمز پر اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں''انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ '' کے زیراہتمام ''بھارت کی پاکستان کے پانی پر جارحیت، کیا جنگ کے بادل ابھی بھی منڈلا رہے ہیں، نتائج اور آگے کا راستہ''کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، مجیب الرحمن شامی،...
    فائل فوٹو اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    لاہور ( این این آئی+خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...
    سیمینار میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ میں ایشین ریسورس فورم کشمیر نے آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک سمینار کا انعقاد کیا جس میں بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ”بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز، آزاد جموں و کشمیر کا ردعمل” کے عنوان سے سیمینار میں مقامی اسکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے...
    کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کیلیے 6 ٹیموں کی جنگ 2 تک سمٹ آئی، اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کا فائنل آج کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قلندرز نے سب سے آخر میں پلے آف میں جگہ بنائی مگر پہلے کراچی کنگز اور بعد میں کوالیفائر 2 میں ٹورنامنٹ کی مضبوط سمجھی جانے والی دفاعی چیمپئن ٹیم اسلام آباد کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی.  بھارتی جارحیت پر لیگ کی معطلی کے بعد قلندرز کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑا، سیم...
    صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے؛ یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ فارس کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا...
    کراچی: شہر قائد میں بکرے کی چوری کا ایک غیرمعمولی اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کا الزام کسی عام شہری پر نہیں بلکہ قانون کے محافظوں پر لگایا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کے سات پولیس اہلکاروں پر ایک بکرا چرانے کا الزام عائد ہوا ہے، جس کے بعد تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے دوران پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ایک اہلکار کو بکرا علیحدہ کرتے اور پھر دوسرے اہلکار کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اُسے لے کر روانہ ہو جاتا ہے۔...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس کو رحیم یار خان کے کچہ علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں 25 لاکھ روپے ہیڈ منی والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متعدد سنگین جرائم بشمول پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ حکومتِ پنجاب نے مذکورہ ڈاکو کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، بین الاضلاعی خطرناک...
    قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے حماس پر دباؤ ڈالنے اور اس فلسطینی مزاحمتی تحریک کو ''قیدیوں کے تبادلے'' یا ''جنگ بندی کے معاہدے'' کیلئے ''اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کرنے'' کیخاطر اپنی تمام پیدل و بکتربند بریگیڈز کو غزہ کی پٹی میں تعینات کرنیکا اعلان کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کی سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے اپنی تمام ''پیادہ فوج'' اور ''بکتر بند یونٹس'' کو غزہ کی پٹی میں توسیع شدہ ''زمینی آپریشن'' کے تحت غزہ میں تعینات کر دیا ہے! اسرائیلی ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی کمبیٹ فورسز کی تعیناتی کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہی ہے، جبکہ...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے...
    لاہور: پنجاب بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں دو شہری جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔...
    اسلام آباد: معروف ٹیکس مشاورتی فرم ٹولا ایسوسی ایٹس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں، جن میں تمام تاجروں پر 1% کم از کم انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اقدام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ٹولا ایسوسی ایٹس کے مطابق، موجودہ "تاجر دوست اسکیم" مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے تحت صرف 4 ملین روپے جمع کیے جا سکے، جبکہ تنخواہ دار طبقے نے اسی مدت میں 437 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ اس دفعہ حکومت کی کوشش تھی کہ وہ عید سے پہلے بجٹ پیش کر دے، 2جون کی تاریخ طے پا گئی تھی یکم جون کو انھوںنے سروے لانچ کرنا تھا، بجٹ پیش نہ کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو بجٹ کے حوالے سے مذاکرات ہیں وہ مکمل نہیں ہو سکے، مذاکرات نامکمل رہنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت کچھ شعبوں خاص طور پر تنخواہ طور طبقے، ریئل اسٹیٹ کو ریلیف دینا چاہ رہی ہے مگر آئی ایم ایف نہیں مان رہا، ساتھ ہی کچھ اور ٹیکس...
    اسلام آباد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب پاکستان ایک جنگ جیتاجس کے اوپر کوئی تنازع بھی نہیں ہے کہ ہم نہیں جیتے، انٹرنیشنل قوتوں نے مانا کہ ہم جیت چکے ہوئے ہیں، وہی آربیٹریشن کے لیے آئے اور سیز فائر کرایا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں آپ کو بڑی کلیریٹی سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یہ ذہن میں رکھیے گا کہ کچھ چیزیں پرائم منسٹر نے بھی بتائیں اس دن، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اور یہ کہ بھئی آرمی چیف اور پی ایم اکٹھے تھے اور فیصلہ کرکے آئے تھے کہ ہم نے جواب دینا ہے...
    فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ بعض شائع شدہ خبروں کے برعکس، حماس نے غزہ کی پٹی میں ''مزاحمت کو غیر مسلح'' کرنیکے بارے سعودی عرب یا فرانس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ حماس کا سعودی یا فرانسیسی حکام کے ساتھ ''اس مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے اور اسے محض سیاسی جماعت میں تبدیل کر دینے کے فرانسیسی-سعودی منصوبے'' کے بارے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ قطری اخبار العربی الجدید کےساتھ گفتگو میں حماس کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ مزاحمتی ہتھیاروں کا مسئلہ ''ناقابلِ گفت و شنید'' ہے اور یہ نہ صرف حماس کا موقف ہے...
    حکومت نے کہا ہے بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دہشت گردی میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ اور یہ دہشت گردی ’’ را‘‘ کی سرپرستی میںکی گئی ہے۔ حکومت فتنۃ الہندوستان کے خلاف ضرب عضب جیسا آپریشن کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم فی الوقت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے۔ اس بات کا اعلان پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹر ی داخلہ خرم آغا کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے ۔وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے فتنۃ الہندوستان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جیسے سانحہ اے پی ایس کے بعد...
    ’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے ہو‘ میں نے اتنا مہنگا دہی آج تک نہیں دیکھا‘‘ وہ مسکرا کر بولا ’’تم درست کہتے ہو‘ میری بیوی بھی مجھے روز طعنے دیتی ہے لیکن میں کیا کروں مسئلہ اعتبار کا ہے‘ یہ دہی اٹالین میاں بیوی بناتے ہیں اور ہم دس دوست اس کے خریدار ہیں‘‘ اس نے اس کے بعد مجھے ڈبہ دکھایا‘ پلاسٹک کے ڈبے پر اس کے نام کا اسٹیکر لگا تھا‘ وہ اس کے بعد بولا ’’یہ دس ڈبے نام کے ساتھ آتے ہیں‘ ہم یہاں سے پک کر لیتے ہیں‘ ہم اگر نہ لیں تو لائین میں اور لوگ بھی موجود ہیں‘ یہ ان کے پاس چلا جائے گا اور اس کے...
    دنیا میں سب سے زیادہ پیچیدہ اور جذباتی ہمسائیگی جنوبی ایشیا کے دو جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کی ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ ماضی، ثقافتی و مذہبی روابط اور جغرافیائی نزدیکی انھیں ایک دوسرے کا ناگزیر ہمسایہ تو بناتی ہے مگر بداعتمادی، سیاسی اختلافات اور تاریخ کے زخم ان تعلقات کو کبھی مکمل اعتماد کی سطح پر نہیں آنے دیتے۔ 1947 کی تقسیم ہند نے جنوبی ایشیا کو دو علیحدہ ریاستوں میں تقسیم تو کر دیا لیکن کئی ایسے مسائل نے جنم لیا جو آج بھی سلگ رہے ہیں۔ سب سے نمایاں مسئلہ کشمیر کا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود آج تک حل نہ ہو سکا۔ اسی تنازع نے دونوں ممالک کو چار مرتبہ جنگ کی...
    بلوچستان کی سرزمین پھر لہو لہان ہے۔ ایک بس جس میں معصوم بچے اسکول جا رہے تھے، دہشت گردی کی آگ میں جھلس گئی۔ دھماکے کی گونج نے نہ صرف خضدارکی وادی کو دہلا دیا بلکہ پورے پاکستان کے دل کو چیر ڈالا۔ وہ ننھے ہاتھ جوکتابیں پکڑنے کے لیے بنے تھے، وہ آنکھیں جنھوں نے ابھی زندگی کو جاننا شروع کیا تھا، ایک پل میں بند ہوگئیں۔ انسانیت نے ایک بار پھر ہار مانی اور سفاکیت نے ایک بار پھر جیت کا اعلان کیا۔ ہم سوال کرتے رہ گئے کہ آخرکب تک ہمارے بچے اس وحشت کا شکار بنتے رہیں گے؟ کب تک اسکول جو علم کے چراغ جلانے کی جگہ ہوتے ہیں بارود کی بُو سے مہکتے رہیں...
    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو "دیرپا اور خلوص پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل” نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    صوبہ سندھ میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ ماضی میں جو بھی تحریکیں سندھ میں چلیں اور خاص کر ایم آر ڈی 1983 کی تحریک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان تحاریک کی قیادت سندھ کے وڈیروں نے کی تھی۔ اس بات میں کہیں کچھ صداقت بھی پائی جاتی ، ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی کی وجہ سے سندھ کے عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور وڈیرے اس بات پر مجبور تھے کہ وہ عوام سے کٹ کر رہ نہیں سکتے تھے۔ ایم آر ڈی کی تحریک دو ہفتے بھی نہ چل پائی تھی کہ سندھ کے وڈیرے جو جیلوں تک پہنچے، انھوں نے معافی نامے لکھ کر اپنی جانیں چھڑوائیں اور رہا ہوگئے۔ بعد میں یہ...
    اسلام ٹائمز: کرم کے مسئلہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کردار پر روشنی ڈالی جائے تو اس حوالے سے انکی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں ضلع کرم کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، انہوں نے اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ مسئلہ بنانے کی تمام تر کوششوں کا قلع قمع کیا۔ وہ انتہائی مخدوش حالات کے دوران سفیر امن بن کر ایک پارلیمانی وفد لیکر کرم پہنچے، انہوں نے بلاتفریق اہل تشیع کے ساتھ ساتھ مظلوم اہلسنت کے درد کو نہ صرف سنا بلکہ اسے محسوس کرتے ہوئے اپنے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خصوصی رپورٹ ضلع کرم کی سرزمین طویل...
    شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی...
    جنگ کس قدر مہلک اور ہولناک ہوتی ہے، اس کا تذکرہ تاریخ میں جا بجا ملتا ہے۔ گزشتہ صدی میں پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوں لوگ مارے گئے۔ دنیا میں بڑی طاقتوں کا توازن اور نقشہ بدل گیا۔ اس کے باوجود دوسری جنگ عظیم کا راستہ نہ رک سکا۔ دوسری جنگ عظیم پہلی جنگ عظیم سے زیادہ ہولناک ثابت ہوئی… گزرتے زمانے کے ساتھ انسان نے جہاں بہت سی دیگر ٹیکنالوجیز میں ترقی کی، وہیں اسلحہ سازی کی دوڑ میں حیران کن جدتیں پیدا کی ہیں۔ خدا نہ کرے اگر ان میں سے کچھ ہولناک ہتھیار چلنے یا چلانے کی نوبت آ جائے تو خدا جانے انسانوں پر کیا قہر نازل ہو! حالیہ پاک بھارت جنگ میں دنیا نے...
    اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا اور عسکری سیاسی و سفارتی سطح پر بھرپور نقصان پہنچایا ہے کہ جسے وہ برسوں یاد رکھے گا، مگر یہ ناممکن ہے کہ وہ اپنی شکست کو تسلیم کرے اور آیندہ پاکستان سے جنگ کرنے سے گریزکرے، کیونکہ مودی کا تعلق راشٹریہ سیوک سنگھ ٹولے سے ہے جس نے پاکستان کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔ اس نے تو بھارتی ترنگے جھنڈے اور بھارتی آئین کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔ پاکستان کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ تو واضح ہے کہ وہ پورے جنوبی ایشیا کو اکھنڈ بھارت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے مگر پاکستان کا قیام اس کے اس منصوبے کی راہ میں...
    خاکہ نگاری شخصیت کی عکاسی کا فن ہے، اس میں انسان کی پوری شخصیت کی جیتی جاگتی اور چلتی پھرتی تصویر قاری کی نگاہوں کے سامنے جلوہ گر ہو جاتی ہے، خاکہ ہو بہو تصویر جیسا ہے، اسے ویسے ہی پیش کرنے کا نام ہے، اسے قلمی تصویرکا نام بھی دیا جاتا ہے، یعنی لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام خاکہ نگاری ہے مگر خاکہ نگاری محض لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے کچھ فنی امور بھی ہیں جن کو سامنے رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر ان کو سامنے نہ رکھا جائے تو پھر ’’خاکہ‘‘ خاکہ نہیں رہے گا۔ اس کی اولین شرط یہ ہے کہ خاکہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت کے...
    ذہنی صحت انسان کی مجموعی فلاح و بہبود کا ایک لازمی جزو ہے، جو نہ صرف انفرادی زندگی بلکہ پورے معاشرے پرگہرا اثر ڈالتی ہے۔ دنیا بھر میں ذہنی امراض میں اضافہ ایک عالمی چیلنج بنتا جا رہا ہے اور بدقسمتی سے پاکستان بھی اس بحران سے محفوظ نہیں۔ معاشرتی دباؤ، اقتصادی غیر یقینی، تعلیمی و خاندانی نظام میں بگاڑ اورآگاہی کی کمی نے ذہنی بیماریوں کو ایک خاموش وبا کی شکل دے دی ہے۔ ذہنی صحت کی اہمیت کو تسلیم کیے بغیرکوئی بھی معاشرہ حقیقی ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔ اس پس منظر میں سندھ میں ذہنی صحت سے متعلق اداروں، قانون سازی اور عملی اقدامات کا جائزہ لینا نہایت ضروری ہے، تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ ہم کہاں...
    انسان فطری طور پر ایک جاندار ہے، اسے زندہ رہنے کے لیے کھانا پینا بے حد ضروری ہے، لیکن قدرتی خوراک کے علاوہ اگر ہم سگریٹ، مین پڑی، گٹکے ،ماوا جیسی غیر ضروری غذائیں استعمال کریں گے تو ہماری صحت اور ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔کچھ عرصہ پہلے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتے کینسر، بالخصوص منہ کے کینسر بارے ایک رپورٹ میں جو حقائق پیش کر رہا تھا وہ اس قدر ہولناک اور ہوش ربا تھے جنھیں سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ گٹکا، چھالیہ، ماوا اور مین پوری وغیرہ دراصل’’گٹکے‘‘ ہی کی مختلف اشکال ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں یہ ایک قسم کا مصالحہ ہے جو جوتری، لونگ، الائچی، پستہ، چونا، تیزاب، پسا...
    ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں، ایک روشن دوسرا تاریک۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کن پہلوؤں سے کون کون لوگ فائدے اٹھاتے ہیں۔ اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ جس کی جیسی سوچ یا خیالات ہوں گے وہ اپنی ہی پسندیدہ چیزوں کا انتخاب کرے گا۔ مثبت اور منفی سوچ تعلیم و تربیت اورگھر کے ماحول سے ملتی ہے۔ والدین اورگھر کے بڑے بچوں کو جو بتائیں گے اور فوائد و نقصان سے آگاہ کریں، بچے وہی سیکھیں گے لیکن آج کے دور میں تربیت کا فقدان ہے اسی وجہ سے چھوٹے بڑے بچے، طلبا وطالبات برائیوں کی طرف راغب ہیں جھوٹ بولنا، نشہ کرنا، روپے پیسے میں بد دیانتی روزکا معمول بن چکا ہے۔ سوشل...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2025ء) شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شدید آندھی وطوفان کے باعث ہونے والے نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔ترجمان کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں1 ،جہلم 3 ،شیخوپورہ 1 ،ننکانہ صاحب 1 ،سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جاں بحق ہوا ۔ترجمان کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ۔طوفان کے باعث متعدد کچے...
    ’’ اگر آپ اسے دودھ پلانا چاہتی ہیں تو رات کے بجائے دن کی روشنی میں پلائیں وہ زیادہ فائدہ مند رہے گا اس کے لیے۔ ویسے بھی قدرت کی طرف سے بچوں کے لیے سورج کی روشنی بہترین ہے جو ان کی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، یہ ایک آٹومیٹک سسٹم ہے کہ جن بچوں کو بچپن سے دودھ بھی نہیں ملتا دیکھیں وہ کتنے طاقتور ہوتے ہیں، غریبوں کے بچے کیا سارے کمزور خدانخواستہ ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں؟‘‘ بہت سال پہلے ایک سینئر فزیشن کی یہ رائے مستند تھی اور آج کل جب کہ وٹامن ڈی کے حوالے سے بہت کچھ سننے کو مل رہا ہے اس اہم قدرتی نعمت کو انسانی صحت کے لیے کس...
    سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈش واشر میں پلاسٹک کی اشیاء کو دھونا ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈش واشنگ مشین میں پلاسٹک کی پلیٹ، پیالے، کپ اور دیگر برتن دھونے سے زہریلے مائیکرو پلاسٹکس خارج ہوتے ہیں جو دیگر برتنوں کو آلودہ کر سکتے ہیں۔ مائیکرو پلاسٹک اتنے باریک ہوتے ہیں جو باآسانی جسم کی حیاتیاتی حدود کو تجاوز کر جاتے ہیں جس سے انسانی صحت کے حوالے سے ممکنہ خطرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ان ذرات کے صرف ڈیمینشیا سے ہی نہیں بلکہ کینسر، قلبی مرض اور بانجھ پن سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ ڈش واشر کا ایک سائیکل پلاسٹک کے...
    اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے، جو فی الوقت سالانہ تین ارب 41 کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن کے دوران ماہرین صحت نے ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ موٹاپا صرف انفرادی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی صحت ایمرجنسی اور...
    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اردو زبان کی ترویج و تشکیل میں جو اہم کردار رہا ہے، اس میں ان خود نوشتوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جو وہاں لکھی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ جامعہ علی گڑھ کے شعبہ عربی کے پروفیسر ابو سفیان اصلاحی نے بہرملاقات کی ایک نشست میں کیا جو روشنیوں کے شہر کراچی کی علمی درسگاہ جامعہ کراچی کی ڈاکٹر جمیل جالبی لائبریری میں منعقد ہوئی۔ علمی و ادبی شہرکے دل میں واقع اس عظیم الشان لائبریری کو دیکھ کر راقم کو بے حد مسرت ہوئی۔ اس وقت کے اکابرین کی دوستی محض ایک فرد تک محدود نہیں ہوتی...
    اپنے عہد کے ترقی پسند شاعر ساحر لدھیانوی نے آج کی دنیا میں جنگی جنون کی کیفیت میں درست پیش بندی کی تھی کہ سرمایہ دارانہ منافع اور ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی قوتیں دنیا میں جنگوں کی منڈی لگا کر صرف انسانی المیوں کو جنم دیں گی۔آج فلسطین/غزہ میں مفادات کے تین سفاک گروہ امریکا ، اسرائیل اور حماس جنگ کی ہولناکیوں میں مصروف رہ کر فلسطین اور غزہ میں موت اور قحط بانٹ رہے ہیں، مگر امن کی خاطر جنگ کا خاتمہ کرنے پر تیار نہیں، اس پوری صورتحال میں ساحرکے یہ اشعار جنگی جنونیوں کے منہ پر بھرپورطمانچہ ہیں کہ! جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی آگ اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں عرب ممالک بشمول سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے۔ اس دورے کی کامیابی یا ناکامی سے متعلق بات کرنے سے قبل ٹرمپ کے اس دورہ کے چیدہ چیدہ مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔ 1۔ ٹرمپ کا حالیہ عرب ممالک کے دورے کا پہلا مقصد امریکا کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا تھا تاکہ امریکا میں بڑھتی ہوئے بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جاسکے اور امریکی شہریوں کے غم و غصہ کوکم کیا جائے۔ اس عنوان سے دیکھا جائے تو ٹرمپ نے تین عرب ممالک کے ساتھ لگ بھگ ساڑھے تین کھرب ڈالر کے معاہدے کیے جو یہ عرب ممالک امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے۔ 2۔...
    گزشت روز وقفے وقفے سے تعطل کے شکار ’’ایکس‘‘ کی سروس آج بھی بری طرح متاثر رہی ہے اور صارفین کو گھنٹوں رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ پر ایلون مسک کی ایکس (سابق ٹوئٹر) کے استعمال میں انتہائی مشکل کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے صارفین شدید پریشانی اور کوفت میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں۔ صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر مکمل فیڈ غائب ہے اور صرف “ری ٹرائی” کا آپشن دکھائی دے رہا ہے۔ تاحال ’’ایکس‘‘ انتظامیہ کی جانب سے اس خرابی کی کوئی وجہ نہیں...
    —فائل فوٹو مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کولکتہ: خاتون ڈاکٹر کا ریپ اور قتل، سنجے رائے کو مجرم قرار دے دیا گیا جج انیرباس داس نے ریمارکس دیے کہ مجرم کو 20 جنوری پیر کو عمر قید یا موت کی سزا سنائی جائے گی۔ مری پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اسے ہوٹل لایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مری پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتا تھا۔
    فوٹو: کشمیر میڈیا سروس مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز سامنے آگئے۔وادی کے کئی مقامات پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر پاکستانی پرچم آویزاں ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹرز پر موجود ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے جے 10 سی لڑاکا طیارے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ بھارت میں میسو پاک مٹھائی سے پاک نکال کر میسو شری کردیا گیا دکاندار کا کہنا تھا کہ اس نے تمام مٹھائیوں کے ناموں سے لفظ 'پاک' ہٹا کر اس کی جگہ 'شری' رکھ دیا ہے، 'موتی پاک' کو 'موتی شری'، 'گوند...
    MURREE: گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔ ایف...
    ترک صدر طیب اردوان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے استنبول میں ایک ملاقات کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکی پابندیوں کے خاتمے کو حصلہ افزا قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع غیرمتوقع اور اچانک استنبول دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں شامی صدر کی ترک صدر سے دو بدو ملاقات ہوئی۔ یہ دورہ اُس کیا گیا جب حال ہی امریکی صدر نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات میں ترک انٹیلیجنس ایجنسی (MİT) کے سربراہ ابراہیم کالن، وزیر خارجہ حکان فدان، وزیر دفاع یشار گولر، اور شامی وزیر خارجہ اسد حسن شیبانی بھی شریک تھے۔ ترک صدر نے اس موقع پر یورپی یونین اور امریکا کی جانب...
    اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے...
    اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے اسلام اباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کی ہے ترجمان کے مطابق اورنج بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور بسوں کے کرائم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور بی آر...
    یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ انٹیلیجینس کی زیر نگرانی روسی اور امریکی قیدیوں کا تاریخی تبادلہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ روز 390 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیریموف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔  اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور...
    راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اس دوران کئی مقامات پر سائن بورڈز گر گئے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں لاہور میں بھی دوپہر کے وقت اچانک کالی گھٹائیں چھائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے آندھی چلنا شروع ہوگئی،...