2025-07-26@12:32:31 GMT
تلاش کی گنتی: 323
«اورنگزیب کی گاڑی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دُلہا دُلہن جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا،بارات صوبہ سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، قومی شاہراہ پر ہونے والے اس ٹریفک حادثے میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف...
ساہیوال: کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا اور دلہن کو ابدی نیند سلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سجا آٹوکار کا میلہ جس میں سب کی نگاہوں کی توجہ کا مرکز ایک ارب روپے کی گاڑی رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔ ایسے ہی شوقین افراد کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینیٹوریس مال میں سجا سپر کارز آٹو شو، جس نے دھوم مچا دی۔ یہ شو دیکھنے کے لیے دور دور سے شہری آئے۔ اس سپر کارز شو میں جدید لگژری گاڑیوں سے لے کر پرانے ماڈل تک کی گاڑیاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنیں۔ تاہم شو میں پاکستان میں لائی گئی واحد جی ٹی ایکس 26 اور سکس بائی سکس برابس ٹرک نے دھوم مچا دی، جس کی...
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئے بم دھماکے میں بلوچستان لیویز فورس کے چار اہلکاراور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کلاچی موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس گئے۔شہدا میں ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی کی لیویز فورس کے نائب رسالدار نور احمد کاکڑ، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان، سپاہی بلال احمد اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شامل ہے۔لیویز کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار ایک ٹرک چوری کے کیس میں ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔ لیویز کے مطابق تیرہ جنوری کو ایک ٹرک چوری...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات سے صاف انکار کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی مذاکرات کی گاڑی پٹری پر چڑھنے کیلئے پُرامید ہیں۔ پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے باوجود ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر مذاکرات ختم...
لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا دیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا اور چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، 5 میگزین، 285 زندہ راؤنڈ، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی...
ایڈیشنل ڈایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑی ملک میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہے لیکن قانون کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن اسی صوبے سے ہونی چاہیے جہاں کا گاڑی کے خریدار کا شناختی کارڈ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پراپرٹی ٹیکس پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ...
کراچی: محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم، یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گاڑی اور پلاٹ کی خریداری کے حوالے سے نان فائلرز کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ٹیکس قوانین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی ٹیکس بیس بڑھانے کیلئےہے، زیادہ آمدن اورخاص رقم سےزیادہ کا کاروبارکرنے والوں کیلئے قوانین ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ کچھ اختیارات ایف بی آر افسران کو نئے قوانین کے تحت دیے جارہے ہیں اور کسی کے پاس کالا دھن ہے یا ٹیکس چوری کرتا ہے اس پر پابندی لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نان فائلر ہے تو اکنامک ٹرانزیکشن...
پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے ۔ ڈپٹی منیجر...
شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے...
سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔ شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ ایم پی اے کو زخمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے...
بدین(صباح نیوز) بدین کے قریب تھر کول روڈ پر سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کے بیٹے کی ویگو اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 15ماہ کی شیر خوار بچی موقع پر ہی جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو کہ شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو ڈبل کیبن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر...
بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور مہنگی اور قیمتی گاڑی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک آفس بھی کرائے پر دیا ہوا ہے جہاں سے...
مقبوضہ کشمیر میں معمول کے گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس میں 10 فوجی سوار تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی مبینہ طور پر بارودی سرنگ پر چڑھ گئی۔ جس سے زور دار دھماکا ہوا اور افراتفری پھیل گئی۔ مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران 8 فوجی اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چند فوجی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
مونٹیویڈو(نیوز ڈیسک)دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ ”میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے“۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جناح ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا، عینی شاہدین کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔