2026-07-24@13:18:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2508
«ایکسپورٹ پراسسنگ زونز»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔ مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔ صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے ایک دن پہلے 4 آرڈیننس جاری کردیئےاسلام آ باد...
وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران مختلف ایکسپورٹرز کمپنیوں کے وکیل راشد انور نےعدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم اور 55 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، مگر اس وقت کاروباری افراد 55 فیصد سے زائد ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ راشد انور نے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ ٹیکس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور بزنس مین دبئی جیسے ممالک میں کاروبار منتقل کر رہے ہیں، جہاں ٹیکس کی شرح کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 5 سالہ صنعتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ’وینزویلا کا عبوری صدر’ قرار دیا ہے۔ پوسٹ میں ان کے ساتھ سرکاری پورٹریٹ اور عہدے کے نیچے ‘جنوری 2026’ بھی درج ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وینزویلا پر دوسرا حملہ منسوخ کردیا، تیل میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت تک، وینزویلا کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی پوسٹ پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پوسٹ میں دکھائی گئی تصویر ویکیپیڈیا کے صفحے سے مشابہت رکھتی ہے اور اس میں ٹرمپ کو امریکی صدر کے 45ویں اور 47ویں عہدے پر دکھایا گیا ہے جبکہ نائب صدر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہو گئی۔ پٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہوکر 66.54 ڈالرفی بیرل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پٹرول پریمیم پر فی بیرل 13سینٹ کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72پیسے کمی ہو گئی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے51 پیسے فی لیٹرکمی ریکارڈ کی گئی۔ پٹرول پر فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی ہو گئی۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145روپے57 ہو گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کی ہدایت پر 3500 فحش پوسٹس بلاک اور 600 اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایکس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر فحش مواد کی اجازت نہیں دے گا اور حکومتی قوانین پر عمل کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک ہفتہ قبل ایکس پر موجود فحش مواد، خصوصاً اے آئی سروس ’گروک‘ کے مبینہ غلط استعمال پر نوٹس جاری کیا تھا۔ وزارت نے ایکس کو 72 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ عدم تعمیل کی صورت میں سخت...
بالی ووڈ کے مقبول جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں نیویارک کی سیر مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ فلم فیئر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ایئرپورٹ سے باہر آتے دکھائی دیے، جہاں انہوں نے میڈیا فوٹوگرافروں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں رنویر اور دیپیکا ہم رنگ سیاہ لباس میں نظر آئے۔ دونوں نے بلیک لیدر جیکٹس، بلیک ٹی شرٹس اور بلیو جینز پہن رکھی تھیں، جس نے ان کے اسٹائل کو مزید نمایاں کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Filmfare (@filmfare) سوشل میڈیا پر مداحوں نے ویڈیو پر...
تربت(نیوز ڈیسک) تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹول 2026 کے تحت منعقد ہونے والی پانچ کلومیٹر میراتھن ریس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ریس میں عوام، طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جس سے شہر میں ایک مثبت اور متحرک ماحول دیکھنے میں آیا۔ میاراتھن ریس کے اختتامی مرحلے پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میراتھن ریس کو ضلع کیچ کے لیے ایک یادگار اور تاریخی اقدام قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹول نوجوانوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸر کا افتتاح کردیاگیا۔ صوباٸی وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹاٶن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ وہاں کے عوام کا مینڈیٹ ہے ہم کے پی کے، کے عوام کو عزت دے رہے ہیں،پیپلز پارٹی کےچیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،پیپلز پارٹی جمہوریت...
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اسنیل گواسکر نے ویمنز کرکٹ اسٹار جمیما روڈریگز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیل گواسکر نے جمیما روڈریگز کو بیٹ کی شکل کی خصوصی گٹار تحفے میں دی اور ان کے ساتھ یادگار لمحہ شیئر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا سنیل گواسکر نے اس موقع پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج وہ اوپننگ بیٹ نہیں ہیں، جس پر دونوں ہنس پڑے۔ ملاقات کا سب سے دلکش لمحہ اس وقت آیا جب سنیل گواسکر اور جمیما روڈریگز نے فلم شعلے کا...
کہا جاتا ہے کہ پودے بولتے نہیں مگر وہ خاموشی کی زبان میں ہماری زندگیوں میں رنگ، خوشبو اور سکون بھردیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق سردیوں کی خنکی ہو یا گرمیوں کی لُو، امور زندگی کی تھکاوٹ ہو یا دل کے بوجھل لمحات، ایسے میں ہرے بھرے پودے وفادار دوست کی طرح خاموشی سے ہمارے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ 10 جنوری کو دنیا بھر میں ‘ہاوس پلانٹس ڈے’ منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ماحول دوستی کو بڑھانا، قدرتی ماحول کے سے ساتھ تعلق بڑھانا اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔ ہاؤس پلانٹس کے بےشمار فوائد ہیں جن...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر جارہی تھی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت)شدید دھند کے باعث ٹنڈو الٰہیار روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ گزشتہ شب حیدرآباد سے میرپورخاص آنے والی ایک مسافر وین کیسانہ موری کے پاس شدید دھند کے باعث سامنے سے جانے والی گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ وین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 24 سالہ جنید خان، جو گلبرگ ٹاؤن میرپور خاص کے رہائشی تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اس کے علاوہ حیسکو میرپورخاص کے ریٹائرڈ ایس ڈی او ریاض عباسی بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق مرحوم جنید...
امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک خاتون اور مرد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارڈر پیٹرول کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس پر ایک اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ ادھر یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست منی سوٹا میں بھی امیگریشن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وینزویلا میں سیاسی عدم یقینی اور عبوری انتظام کے بارے میں بین الاقوامی ردعمل بڑھ رہا ہے، خاص طور پر نکولس مادورو کی گرفتاری اور امریکی تیل حکمت عملی کے بعد۔ ماریا کی اپوزیشن لیڈر جو حال ہی میں نوبل امن انعام حاصل کر چکی ہیں، اگلے ہفتے واشنگٹن آ رہی ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات طے پائی ہے۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ’ہیلو‘ کہنے کے منتظر ہیں اور ماریا کی آمد کا خیرمقدم کریں گے۔...
فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر...
پورٹ لینڈ (اوریگن): امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کے ایک افسر نے پورٹ لینڈ میں ٹارگٹڈ ٹریفک اسٹاپ کے دوران مبینہ طور پر وینزویلا کے جرائم پیشہ گینگ ٹرین ڈی آراگوا سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب گاڑی کے ڈرائیور نے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ اہم تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تقریباً 2 بج کر 18 منٹ پر پورٹ لینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر مقامی پولیس پہنچی۔ پولیس نے تصدیق کی کہ واقعے میں وفاقی اہلکار ملوث تھے، تاہم مقامی پولیس نے فائرنگ نہیں کی۔ امریکی محکمہ داخلی سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم سب خصوصی افراد کا خیال رکھیں یہ ہمارے خاص لوگ ہیں، ان کا خیال رکھیں گے، اللہ پاک بھی ہمیں اسکا اجر دے گا، ہمارے لیڈر عمران خان کی بھی یہی سوچ ہے کہ انکا خیال رکھا جائے، یہ فلاحی ریاست کا ایک تصور ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی بھی کوشش ہوگی کہ خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم ہوں، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران کااجراء احسن اقدام ہے، جس سے خصوصی افراد کو ٹرانسپورٹ کی 50فیصد سستی سفری سہولت میسر ہوگی،ڈیرہ اسماعیل خان میں میگاپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری...
حیدرآباد: اقبال شاہ کالونی کا ایک منظر ، انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پوری کالونی گندے پانی میں ڈوبی نظرآرہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) صحت، حفاظت اور ماحولیات کے حوالے سے معروف گروسیف نے 3 اور 4 جنوری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2026 میں اسٹال آویزاں کرکے مذکورہ شعبے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیاشرکاء کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ ادارے کے عہدیداران نے 700 سے زائد برانڈز کے اسٹالز کا دورہ کرکے انہیں پیشہ ورانہ حفاظت، صحت، ماحولیات اور آگ سے حفاظت کے ضمن میں کمپلائنس کے بین الاقوامی معیارات کے حصول کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ادارے کے ارکان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی برانڈز سماجی اور قانونی کمپلائنس کے بین الاقوامی معیار پر پورا اتر کر عالمی مارکیٹوں میں اپنی پہنچ کو غیر معمولی...
گرین لینڈ کی برفانی سرزمین کے نیچے چھپے قدرتی وسائل ایک صدی سے زائد عرصے سے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دلچسپی نے اس معاملے کو ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔ گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور یہ ڈنمارک کا ایک نیم خودمختار خطہ ہے۔ اگرچہ یہ جزیرہ بے حد وسیع اور معدنی دولت سے مالا مال ہے، لیکن ان وسائل تک رسائی اب بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گرین لینڈ پر امریکی حملے کی صورت میں کیا کریں؟ یورپی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ گئے ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں نایاب معدنیات،...
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں 19 دسمبر کو خودکشی کرنے والے طالب علم کے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق طالب علم نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی، طالب علم کی ایک مضمون کے علاوہ دیگر مضامین میں حاضری ٹھیک تھی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ طالب علم نے کبھی بھی کسی نفسیاتی مسائل کا علاج نہیں کروایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہد کے مطابق طالب علم نے خود چھلانگ لگائی، زخمی طالب علم کو فوری لاہور جنرل اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور ہائر ایجوکمیشن کمیشن کو ہر یونیورسٹی...
سٹی42: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ویمن انٹرپرینیور پنجاب ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور سیکیورٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ مضبوط اور بااختیار خواتین ہی مضبوط پنجاب کی ضمانت ہیں۔ مریم اورنگزیب نے ایکسپو میں شریک تمام خواتین کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود 600 کاروبار صرف 600 خواتین نہیں بلکہ 600 گھرانے اور 600 معیشتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین مختلف شہروں سے جذبے اور کمٹمنٹ کے ساتھ اپنے کاروبار شوکیس کر رہی ہیں اور یہی اس ایکسپو کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک سینئر...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے معاملے پر محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے پی نے وفاقی حکومت کو وضاحتی خط ارسال کردیا۔محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے اپنے خط میں لکھا کہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کی منظوری پہلے ہی کے پی وائلڈ لائف بورڈ دے چکا ہے۔ کوٹہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کی خاطر خواہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا گیا۔خط کے مطابق اس سال نان ایکسپورٹیبل کوٹے پر نیلامی اور پرمٹس جاری ہوچکے ہیں، کوٹے پر دوبارہ جائزہ لینے سے عملی اور انتظامی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے کوٹے پر وفاق اور صوبائی حکومت میں تنازعخط میں...
راولپنڈی میں میونسپل کارپوریشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سے 65 سال سے بغیر کرایہ استعمال ہونے والی کمرشل پراپرٹیز کے بقایا جات کی وصولی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے آئیسکو کو 15 دن کے اندر ایک ارب روپے بقایا جات ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے مطابق آئیسکو کے راولپنڈی میں دفاتر، افسران کے فلیٹس، کمپلینٹ دفاتر اور ایک پٹرول پمپ سمیت مجموعی طور پر 11 میونسپل کمرشل پراپرٹیز یکم جنوری 1961 سے 30 نومبر 2025 تک بغیر کسی رینٹ ایگریمنٹ کے استعمال میں رہیں۔ ان پراپرٹیز کا کرایہ کبھی ادا نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق انفارمیشن آفیسر تسلیم الاسلام بدھ کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 90 برس تھی۔ مرحوم نے ایک بیوہ‘ ایک بیٹی اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نور مسجد زینب پلازہ گلشن اقبال بلاک 17 میں اد اکی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب‘ اہل محلہ‘ دوست و احباب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
ہر 4 میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے: سروے رپورٹ
ہر 4 میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے: سروے رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہا ئو س ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے اور ہر چار میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے ہر چار میں سے ایک گھرانے کو مناسب خوراک میسر نہیں جبکہ صرف چھ برس میں غذائی عدم تحفظ میں 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال شہری علاقوں میں ہے جہاں مہنگائی نے...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری , حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولائز کرنے کے لیے جامع پلان تیار کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے ملک میں شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولائز کرنے کے لیے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پلان کے تحت کاشتکاروں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی اور شوگر ایکسپورٹ پر سبسڈی اور نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے، چینی کی برآمد اور درآمد پر پابندی بھی ہٹانے کی تجویز ہے۔مجوزہ پلان کے مطابق کسانوں پر گنے کی کاشت کے لیے اقسام یا کسی زون کی...
بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وڈوڈرا ایئرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے خوش آمدید کہا۔ یہ موقع انڈیا اور نیو زی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ سے قبل کا تھا۔ جیسے ہی کوہلی ائیرپورٹ باہر آئے شائقین ’کوہلی، کوہلی‘ کے نعرے لگانے لگے۔ سخت سیکیورٹی کے انتظامات اور مداحوں کی طرف سے سیلفیز کے مطالبات پر انہیں ٹیم کی گاڑی تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ Fans are getting mad for just one glimpse of Virat Kohli ???????? pic.twitter.com/ynE0Bf04sl — Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) January 7, 2026 ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں آخری ایک روزہ...
حکام نے بتایاکہ ان واقعات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے کم از کم 11 واقعات پیش آئے جن سے املاک کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعات سرینگر، اسلام آباد، بڈگام، پلوامہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں پیش آئے۔سرینگر میں ایل ڈی باغ کے قریب وزیر باغ میں تین منزلہ رہائشی مکان کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ اس کے علاوہ ضلع میں للت گھاٹ کے قریب رائل اسپرنگ گالف کورس کے قریب خشک گھاس میں آگ لگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں مالی سال 2024–25 کے دوران تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاک ہونے والے موبائل فونز میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ ہینڈ سیٹ، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل ڈیوائسز اور 2 کروڑ 70 لاکھ وہ موبائل فون شامل ہیں جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز ڈوپلیکیٹ یا کلون تھے۔ پی ٹی اے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے نفاذ کے ذریعے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے میں اتھارٹی نے انقلابی کردار ادا کیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں ایک اور...
کے پی کے میں دہشت گردوں کیلئے سازگار سیاسی ماحول: بھارت، افغانستان ملکر آ جائیں شوق پورا کر دینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2025ء میں نام نہاد آپریشن سندور کے خلاف معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا کیا اور اسے سبق سکھایا گیا‘ پاک افغان سرحد پر اکتوبر میں جھڑپیں ہوئیں پاکستان نے دہشتگردی کا بھرپور جواب دے کر دہشتگردوں کو نیست و نابود کیا جبکہ دہشتگردی کا ناسور ساڑھے دس فیصد بھی کہیں ہوا تو وہاں ریاستیں بھی قائم نہیں رہ سکیں۔ افغان بارڈر بند کیا جس کے بعد ہم بہت سکھی ہیں، پچھلے سال دہشتگردوں کے خلاف 75ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن کئے۔ دہشتگردی کے 5400 واقعات ہوئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے سویلینئز 1235...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (رپورٹ: شبانہ ایاز )’’ترکیہ پاکستان دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ ‘‘کے عنوان سے ایک اہم رپورٹ کا استنبول میں باضابطہ اجراء کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ڈیئک (ترکیہ کا بورڈ آف فارن اکنامک ریلیشنز) اور پی ڈبلیو سی ترکیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ رپورٹ میں پاکستان کو ایک پْرکشش سرمایہ کاری کی منڈی قرار دیتے ہوئے اس کی وسیع ہوتی معیشت، نوجوان و تعلیم یافتہ افرادی قوت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار مراعات کو نمایاں کیا گیا۔تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ڈیئک ترکیہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین عطا اللہ دمیر یرلیکایا، پی ڈبلیو سی ترکیہ کے ریجنل سینئر پارٹنر جینک اولو، ترک ملٹی نیشنل کمپنیوں کے...
ناسا کی سب سے بڑی تحقیقی لائبریریوں میں سے ایک کو بند کر دیا گیا، جس کے باعث ہوا بازی اور خلانوردی (ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس) سے متعلق ہزاروں نایاب کتب، تحقیقی جرائد اور دستاویزات کو ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ناسا میں مجوزہ بڑے بجٹ کٹوتیوں اور وسیع پیمانے پر ملازمین کی برطرفیوں کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا، لائبریری میں موجود ہزاروں ایسی کتب اور دستاویزات شامل ہیں جو اب تک ڈیجیٹلائز نہیں کی جا سکیں اور نہ ہی کسی دوسری لائبریری میں دستیاب ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ناسا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آئندہ 60 دنوں میں لائبریری کے کیٹلاگ کا جائزہ لیا جائے...
ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریز کی بدولت سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنالیے اور اسے 134 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 129 اور بیو ویبسٹر 42 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی رواں ایشیز سیریز میں تیسری سنچری ہے۔ مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلیںڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 3،...
اسلام ٹائمز: ایرانی انٹیلیجنس ادارے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان گروہوں کا بدامنی میں ایک بنیادی کردار اور ایک ثانوی کردار ہوتا ہے اور یہ مرحلہ وار اور حالات کے مطابق اسے عملی شکل دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران، سوشل میڈیا میں انسٹاگرام کو جذبات بھڑکانے کے مقصد کے لیے استعمال کیا گیا اور ٹیلیگرام کو عوامی اور عملی سطح پر نیٹ ورک بنانے کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر۔ خصوصی رپورٹ: حالیہ دنوں میں ایران میں ہونے والی بعض بدامنیوں کے بارے میں ابتدائی انٹیلیجنس جائزوں سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ اس بار ایک ایسی نامعلوم یا کم پہچانی جانے والی انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ کوشش کی گئی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پی ایم ای ایکس میں گزشتہ روزمیٹلز، انرجی، کاٹس اور انڈائسز کا مجموعی تجارتی حجم 46.416 ارب روپے رہا جبکہ 73,256 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ سرگرمی سونے میں (19.309 ارب روپے) ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد چاندی (14.751 ارب روپے)، پلاٹینم (3.104 ارب روپے)، کاٹس (4.533 ارب روپے)، این ایس ڈی کیو 100 (2.645 ارب روپے)، خام تیل (726.708 ملین روپے)،ڈاؤ جونز (379.289 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (299.782 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (200.632 ملین روپے)، تانبا (163.304 ملین روپے)، قدرتی گیس (152.194 ملین روپے)، پیلاڈیم (95.143 ملین روپے)، ایلومینیم (20.166 ملین روپے) اوربرینٹ (13.264 ملین روپے) شامل رہے۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق متنازع مقدمے میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی جانب سے اہم سرکاری گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔ قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی کے افسر انیس الرحمان مقدمے میں کلیدی گواہ کے طور پر پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ان کے شوہر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سماعت کے دوران انیس الرحمان نے لاپتا افراد، حقوق کے کارکنوں سے مذاکرات اور فوج پر تنقید سے متعلق موجودہ وزرا اور ایک سابق فوجی افسر کے بیانات پر رائے دینے سے انکار کیا۔ ان بیانات کا حوالہ ہادی علی چٹھہ نے دیا، جنہوں نے ایمان مزاری کے ہمراہ صفائی کی جانب سے جرح کی۔ ایمان مزاری...
دنیا بھر میں اس وقت وینزویلا کے گرد گھومتی امریکی کارروائی زیرِ بحث ہے، اور اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر تبصروں، میمز اور طنزیہ جملوں کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی اور ملک کے وسیع تیل ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے دعوے نے عالمی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی۔ اسی شور میں ایک غیر متوقع مگر نہایت دلچسپ آواز آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے سامنے آئی، جس کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا بھی دیا اور محظوظ بھی کیا۔ آئس لینڈ کرکٹ نے ایکس پر لکھا کہ وینزویلا کے پاس تیل ہے، گرین لینڈ کے...
آئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے مالی جھٹکوں سے بچنے کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ( پی پی پی) منصوبوں کے مالی خطرات جانچنے کا نیا مانیٹرنگ فریم ورک متعارف کر ایا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پی پی پارٹنرشپ منصوبوں سے حکومت پر مالی دباوؤ 472 ارب روپے تک پہنچ گیا، اب تمام صوبے اور وفاق ہر 6 ماہ بعد پی پی پی منصوبوں کی رپورٹ دیں گے۔ وزارت...
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے بیگو خیل میں ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، دھماکا گاؤں بیگوخیل سے نجی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حکام کے مطابق دھماکے میں سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 خواتین اور فیکٹری کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی...
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستانی برانڈز کی دو روزہ نمائش "میرا برانڈ پاکستان” کا آغاز ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب فیاض مگوں، صدر میرا برانڈ پاکستان سہیل عزیز، سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نمائش میں 700 سے زائد برانڈز شریک ہیں جہاں دیدہ زیب ملبوسات، عبایا، جیولری، ہربل اور آرگینک مصنوعات، گھریلو اشیاء، فوڈ اسٹالز سمیت متنوع اور معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ خواتین کیلئے خصوصی طور پر خدیجہ الکبریٰ بزنس حب بھی...
کوہستان مالی اسکیندل سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض چیکس پر جعلی دستخط اور جعلی مہریں لگانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اور اکاؤنٹ جنرل آفس نے درکار اسٹیٹمنٹس فراہم نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اپر کوہستان مالی اسیکنڈل سے متعلق دوسری ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزد نظام کا صحیح استعمال نہ کرنے سے فراڈ کے موقع پیدا ہوئے اور بعض چیکس پر جعلی دستخط اور جعلی مہریں لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا کہ ادائیگیوں سے متعلق 2008 میں کمپوٹرائزڈ نظام ایس اے پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ(آن لائن)باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سویلین شہری جاں بحق جب کہ ایک سکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اب یہ ایک سالانہ رسم سی ہے کہ میڈیا اور تھنک ٹینک ادارے گزرے سال میں کیا کھویا کیا پایا پر عرق ریزی کرتے ہیں۔ اس رسم کے دوسرے حصے کے طور پر نئے سال میں کیا کھونے اور پانے کے امکانات ہیں پر سر کھپاتے ہیں۔ سال کے آخری اور نئے سال کے ابتدائی دنوں میں یہ غلغلہ رہتا ہے، اس کے بعد خلق خدا پھر سے اپنی لگی بندھی روٹین میں جت جاتی ہے یعنی صبح کرنا شام کا… ورلڈ اکنامک فورم ایک معروف عالمی تھینک ٹینک ہے۔ اس کی حالیہ عالمی رسک رپورٹ 2026 نئے سال سے جڑے خدشات اور امکانات پر مبنی ایسی ہی ایک قابل غور دستاویز ہے۔ نئے سال پر منڈلاتے خطرات کا نچوڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرندوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پون چکیوں کو مضر قرار دے دیا ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ونڈ ٹربائنز کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز گر رہے ہیں تاہم ان کے دعوے میں دکھائی گئی تصاویر میں اصل پرندہ بالڈ ایگل نہیں بلکہ اسپین کا ریڈ کائٹ تھا۔ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی کئی پوسٹوں میں کہا کہ ونڈ ٹربائنز لاکھوں پرندوں کی جان لے رہی ہیں۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے پرندوں کے جھنڈ کی تصویر شیئر کی ،جو دراصل 2006 کی تھی اور تائیوان کی ایک ماحولیاتی تنظیم نے شائع کی تھی۔ حقائق پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)الشفاء میڈیکل سینٹر ٹنڈوجام کی جانب سے ایشن کے تعاون سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں جگر کے کینسر کے بارے میں لگایا گیا مین پوری گٹکا منشیات کا استعمال سے جگر کے امراض پیدا ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق الشفاء میڈیکل سینٹرپر مایشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے سے جگر کے امراض کے متلق ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں جگر کے معروف ڈاکٹر صادق میمن جنرل فزیشن ڈاکٹر وفا انڑ،زنانہ امراض کی ماہر ڈاکٹر عائشہ الطاف، بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نوید احمد میمن، جنرل فزیشن ڈاکٹر مہیش، کینسر کے امراض کی ماہر ڈاکٹر سورٹھ نے مریضوں کا معائنہ کیا مفت ادویات دی گئی اور الٹرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)جسارت ڈیجیٹل کے زیر اہتمام فیملی مشاعرہ کا انعقاد، ہفتے کی شام ایکسپو سینٹر کراچی میں جسارت فیملی مشاعرہ ،بیاد اجمل سراج کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرے میں پاکستان کے مشہور معروف ادیبوں ،شاعروں اورشعراکرام جس میں انور شعور، شاہنواز فاروقی، خالد عرفان، شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، جاوید صبا، خالد معین، اقبال خاور، فاضل جمیلی، علاﺅ الدین ہمدم خانزادہ، عنبرین حسیب عنبر، سیمان نوید،نجیب ایوبی، کامران نفیس، عبدالرحمن مومن ودیگر شعرا کرام نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ مشاعرے کی صدارت سحر انصاری کر رہے تھے جبکہ نظامت کے فرائض نجیب ایوبی اور عبدالرحمن مومن نے انجام دیں جبکہ شعرا کرام میں معروف شاعر منظر بھوپالی ( آن لائن خصوصی شرکت کی ہے )۔اس موقعے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں اپر کوہستان مالی اسیکنڈل سے متعلق دوسری ابتدائی رپورٹ سامنےآگئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹرائزد نظام کا صحیح استعمال نہ کرنے سے فراڈ کے موقع پیدا ہوئے اور بعض چیکس پر جعلی دستخط اور جعلی مہریں لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ مواصلات وتعمیرات کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا کہ ادائیگیوں سےمتعلق 2008 میں کمپوٹرائزڈ نظام ایس اے پی متعارف کیاگیا اور کمپوٹرائزڈ نظام کا صحیح استعمال نہ کرنے سے فراڈ کے مواقع پیدا ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادائیگیوں کے لیے غیرمجاز چیک بکس استعمال کی گئیں، جاری کیےگئے چیکس کا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں کوئی ریکارڈ موجود...
باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سویلین شہری جاں بحق جب کہ ایک سکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستانی برانڈز کی دو روزہ نمائش "میرا برانڈ پاکستان" کا آغاز ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب فیاض مگوں، صدر میرا برانڈ پاکستان سہیل عزیز، سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نمائش میں 700 سے زائد برانڈز شریک ہیں جہاں دیدہ زیب ملبوسات، عبایا، جیولری، ہربل اور آرگینک مصنوعات، گھریلو اشیاء، فوڈ اسٹالز سمیت متنوع اور معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ خواتین کیلئے خصوصی طور پر خدیجہ الکبریٰ بزنس حب بھی قائم کیا گیا...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بازار حصص میں اسٹاک انویسٹرز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کیا، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے بھارت، سری لنکا، یو اے ای اور چائنا اسٹاک مارکیٹس سے کہیں بہتر رہی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ رفتار نے مارگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی اسٹاک مارکیٹس بھی پاکستان اسٹاک...
انہوں نے اپنی نقل و حرکت اور سیاسی اور مذہبی اظہار رائے پر پابندیوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں جامع مسجد کے منبر سے جمعہ کا خطبہ دینے کے بجائے قید کی وجہ سے آن لائن بات چیت پر مجبور ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور یہ صورتحال کسی بھی وقت ایک بڑے بحران میں بدل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلگام...
بھارت کے ایک معروف سول سوسائٹی گروپ کنسرنڈ سٹیزنز (فکر مند شہری) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر بظاہر تو خاموش ہے، مگر یہ خاموشی امن یا بہتری کی علامت نہیں بلکہ خوف، دباؤ، نگرانی اور دبے ہوئے غصے کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دبایا گیا غصہ ایک ایسے آتش فشاں کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے، اور اس کے لیے صرف ایک محرک درکار ہے۔ کشمیر کا دورہ اور زمینی حقائق یہ رپورٹ 28 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران کشمیر اور جموں کے تفصیلی دورے کے بعد مرتب کی گئی۔ 4 روزہ دورے کے دوران گروپ نے سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین، تاجروں، صحافیوں، طلبہ،...
پولیس کی کارروائیوں کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 29 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ایک ہزار 762 دہشت گردی کے مقدمات درج ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس کی جانب سے 2025 میں دہشت گردی کے خلاف کی گئی فیصلہ کن پیش رفت پر مبنی جامع رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق 3 ہزار 277 آپریشنز کیے گئے اور 459 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شہید اہلکاروں کی تعداد 159 ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی پی ذوالفقار حمید کی قیادت میں 2025 میں 3 ہزار 277 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 300 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ نے کمپنی کے پیڈ اپ کیپٹل کے 5.37 فیصد کے مساوی 209,598 عام حصص خریدنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی ان حصص کی خریداری 465.17 روپے فی شیئر کے حساب سے کرے گی۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب شیلڈ کارپوریشن نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے اور اقلیتی شیئر ہولڈرز سے حصص کی خریداری کی منظوری دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خریداری کی قیمت کا تعین اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے ریگولیشن 5.14.1 کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ برس نومبر میں شیلڈ کارپوریشن نے اسٹاک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے اربوں پتی بزنس مین اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے 2026ء کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کی مالی تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے پس منظر میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ برس ایلون مسک اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان شدید سیاسی اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔ایلون مسک کی مجموعی دولت 726.4 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے اور عام انتخابات میں ٹرمپ کو بھاری فنڈز مہیا کرنے والوں میں سے ایک تھے۔ جس کے باعث ٹرمپ نے میدان مارلیا تھا۔صدر ٹرمپ نے بھی ’’حقِ نمک‘‘ ادا کرتے ہوئے ایک اہم وزارت ایلون مسک کے حوالے کردی تھی لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔یہ اختلافات...
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس کی جانب سے 2025 میں دہشت گردی کے خلاف کی گئی فیصلہ کن پیش رفت پر مبنی جامع رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق 3 ہزار 277 آپریشنز کیے گئے اور 459 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شہید اہلکاروں کی تعداد 159 ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی پی ذوالفقار حمید کی قیادت میں 2025 میں 3 ہزار 277 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 300 سے زائد دہشت گرد گرفتار اور پولیس مقابلوں میں 459 دہشت گرد ہلاک ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہے۔ پولیس کی کارروائیوں کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 29 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں...
کراچی (نیوزڈیسک)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر انوکھی تقرری کی گئی ہے، اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کردیاگیا۔ اے ایس آئی منور واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے، سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔ اے ایس آئی تمام کام پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایک حیران کن اور غیر معمولی انتظامی حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ایک ایف آئی اے افسر کو بطور انچارج سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ یہ آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کیا، جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ایک نیا عہدہ تشکیل دیتے ہوئے انہیں ایڈمن انچارج مقرر کر دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق مذکورہ افسر امیگریشن ایریا میں موجود تمام بیت الخلاؤں اور سیوریج کی صفائی ستھرائی کی نگرانی کے پابند ہوں گے...
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور مسافروں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر ایئرپورٹ کے مختلف ٹرمینلز میں سیوریج کے نظام، عوامی بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے انتظامات کی نگرانی کرے گا۔ اس عہدے کی بنیاد ڈپٹی ڈائریکٹر نے رکھی ہے جبکہ ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو یہ ذمہ داری سونپتے ہوئے ایڈمن انچارج بنایا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( رپورٹ: واجد حسین انصاری) جسارت ڈیجیٹل کے زیر اہتمام عظیم الشان فیملی مشاعرہ بیاد اجمل سراج کل 3جنوری بروز ہفتہ شام6بجے ہال نمبر1ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ مشاعرے کی صدارت سحر انصاری کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض نجیب ایوبی اور عبدالرحمن مومن انجام دیں گے شعرا کرام میں معروف شاعر منظر بھوپالی ( آن لائن خصوصی شرکت کریں گے)۔ ڈاکٹر پیر زادہ قاسم ، انور شعور، شاہنواز فاروقی، خالد عرفان، شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، جاوید صبا، خالد معین، اقبال خاور، فاضل جمیلی، علائو الدین خانزادہ ہمدم، عنبرین حسیب عنبر، سیمان نوید،نجیب ایوبی، کامران نفیس، عبدالرحمن مومن ودیگر شعرا کرام شامل ہیں۔ مشاعرے میں شرکت کے لیے سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) نئے سال کے پہلے دن بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2400روپے کی کمی ہوئی اورسونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 2058روپے سستا ہو کر 3لاکھ89ہزار713روپے کا ہو گیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں 24ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4322ڈالر ہو گئی دریں اثناء 83روپے کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 7635 روپے پر آ گئی۔ کامرس رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پی ایم ای ایکس میں گزشتہ روز میٹلز ، انرجی ، کوٹس ، اور انڈیکس کی کل ٹریڈ ویلیو 38.889 بلین تھی جس میں 71،890 لاٹس کی تجارت ہوئی۔ سب سے زیادہ سرگرمی سونے ( 17.169 ارب روپے) اس کے بعد چاندی (12.671 ارب روپے) میں ریکارڈ کی گئی ، پلاٹینم (1.460 ارب روپے) کاٹس (5.161 ارب روپے) پیلیڈیم (180.850 ملین روپے) قدرتی گیس (158.139 ملین روپے) این ایس ڈی کیو 100 (609.741 ملین روپے) خام تیل (588.316 ملین روپے) ڈی جے (394.132 ملین روپے) تانبے (164.239 ملین روپے) ایس پی 500 (166.729 ملین روپے) برینٹ (4.980 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (141.862 ملین روپے) اور ایلومینیم (14.130 ملین روپے) میں ریکارڈ کی گئی۔ زرعی اجناس...
سبی: شہر کے مصروف علاقے چینک چوک پر دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سبی میں دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور فلاحی تنظیموں کی ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد وفا دم توڑ گئے...
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عمران خان پانی سزا پوری کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں رِہائی سے متعلق بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنی سزا مکمل طور پر بھگتیں گے اور انہیں کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو ان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی زیر بحث نہیں آئے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر اب تک پیپلزپارٹی سے کوئی...
بدترین بیروزگاری ،پوری نوجوان نسل مایوس ،تاریخ معاف نہیں کریگی، سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی
بدترین بیروزگاری ،پوری نوجوان نسل مایوس ،تاریخ معاف نہیں کریگی، سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خبردار کیا ہے کہ اگر آج بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مایوس ہوتی نوجوان نسل کی بازپرس میں تاریخ حکومتوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاست و اقتدار نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے باعث بڑھتی ہوئی مایوسی اور منفی رجحانات ہیں، اس سے قبل کے وقت ختم ہو جائے اس سنگین مسئلے کے حل پر فوری توجہ دی جائے۔ اپنے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2025 کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین نے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 2025 میں 16 اجلاس بلائے گئے جس کے تحت 88 دن اجلاس ہوا۔ ایک اجلاس پر 7 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے۔کورم پورا نہ ہونے کے باعث 15 اجلاس ملتوی ہوئے جس کے باعث تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو ہوا۔ حیرت انگیز طور پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی ہونے والے اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کی رجسٹر پر حاضری مکمل رہی اور رجسٹر پر حاضری کے بعد ہی اراکین اسمبلی اس روز کے سیشن کا ٹی اے ڈی اے حاصل کر سکتے ہیں۔...
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نشاندہی کے بعد گورننس میں اصلاحات کے لیے 142 نکاتی گورننس امپورومنٹ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پلان وزیراعظم شہباز شریف کے اکنامک گورننس اصلاحات کا حصہ ہے اور اس کا مقصد عوامی اداروں کی شفافیت، کارکردگی اور ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔ اس ایکشن پلان میں 59 ترجیحی اقدامات اور 83 تکمیلی اقدامات شامل ہیں، جنہیں اگلے تین سالوں میں مکمل کیا جانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان نے معاشی چیلنجز کے باوجود استحکام اور ترقی کی جانب قدم بڑھایا ہے اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو ملک کی کامیابی یقینی ہوگی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پلان...
انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران اے این ایف نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ مجموعی طور پر 23 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 198.15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے گردونواح میں خصوصی کارروائیاں کی گئیں۔ سائٹ ایریا کراچی میں ایک یونیورسٹی کے قریب سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ دیگر کارروائیوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ سے بحرین بھیجے جانے والے ایک پارسل میں کپڑوں کے اندر چھپائی گئی 122 گرام آئس برآمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)خاتون کی موت معمہ بن گئی، گھر سے پھندا لگی نعش برآمد، پولیس اور ورثاء کا موقف دینے سے انکار، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود گاؤں لیٹ نگر چانڈیو کی رہائشی ایک خاتون مسمات شہناز چانڈیو کی گھر سے پھندا لگی نعش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا ہے خاتون کی پراسرار موت کا سبب جاننے کیلئے پولیس اورورثاء سے رابطہ کیا گیا لیکن دونوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کارروائی میں 2 منشیات فروش، 1 رہزن گرفتار، شراب، چرس، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ایس ایچ...
کراچی :چیئرمین کمانڈر بلڈرز کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر و دیگر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026ء کے پیکجز کا اعلان کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کمانڈر بلڈرز نے سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 ء کے پیکجز کا اعلان کردیا جو 16،17،18 جنوری کو کراچی ایکسپو سینٹر حال نمبر 4 میں منعقد کی جا رہی ہے۔اس ایکسپو کا مقصد مڈل اور لوئر کلاس لوگوں کے لیے اپنے گھر کا حصول آسان بنانا ہے،بدھ کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 ء کے حوالے سے کمانڈر بلڈرز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر ، ڈائریکٹر کمانڈر انکیلو کمانڈر ریٹائرڈ محمد آصف، ڈاکٹر تاثیر وڑائچ، حمزہ ذاکر، کمانڈر ریٹائرڈ محمد قاسم بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری‘ ناظم کراچی سید رفیق شاہ نے کراچی پریس کلب انتخابات برائے 2026ء ڈیموکریٹس پینل کی ایک مرتبہ پھر کامیابی پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان، پورے پینل سمیت تمام امیدواران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب انتخابات میں پورے پینل کی کامیابی ایک مثبت عمل اور عہدیداران پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مسائل سے متعلق اعلیٰ حکام تک آگاہی اور ظلم کے خلاف جدوجہد، نظریہ پاکستان کی بقا،ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں صحافی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایف ایم ) کی جانب سے گورننس کی خامیوں اور کرپشن کی نشاندہی کے بعد حکومت نے 142 نکاتی گورننس امپورومنٹ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا۔ یہ ایکشن پلان وزیراعظم شہباز شریف کے اکنامک گورننس اصلاحات کا حصہ ہے، جس میں کریشن سے قومی خطرات کی تشخیص اور نیب سمیت اہم اداروں میں آئین کے مطابق تقرریاں شامل ہیں تاکہ عوام میں ان کی ساکھ بہتر بنائی جا سکے۔ ایجنڈے کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کے اس منصوبے میں عالمی اداروں کی سفارشات کا شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے نے کہا کہ ان کے گورننس پلان کے تحت 59 ترجیحی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کردی۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی خامیوں کی وجہ سے گزشتہ سال ٹیکس ہدف پورا نہیں ہوسکا، ایف بی آر کو بجٹ میں طے ہدف کے مقابلے 1.2 کھرب روپے کم ٹیکس ملا،آئی ایم ایف آئی ایم ایف کے مطابق سیلز ٹیکس اور درآمدی ٹیکس میں سب سے زیادہ شارٹ فال رہا، آئی ایم ایف کے طے کردہ ریویو ہدف سے بھی 524 ارب روپے جمع ہوئے، 850 ارب روپے کی کمی، کم مہنگائی اور کم معاشی ترقی کی وجہ سے ہوئی۔ باقی 380 ارب روپے کی کمی انتظامی مسائل اور کمزور نفاذ کے...
لاہور: پاکستان سپرلیگ میں دو نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے حمزہ مجید چوہدری نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میں بطور مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی کنسورشیئم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے نام میں زیادہ دلچسپی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پروموٹ کریں۔ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وطن...
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نعمان علی کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نعمان علی اور دوسری پوزیشن پر موجود مچل اسٹارک کے ریٹنگ پوائنٹس 843 ہیں جس میں اعشاریہ کے بعد انتہائی معمولی سا فرق ہے۔ پہلی پوزیشن پر موجود جسپریت بمراہ کے پوائنٹس 879 ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی سے چوبیسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ Delight for...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)وزارتِ توانائی پاور ڈویژن نے سال 2025 کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں توانائی کے شعبے میں تاریخی فیصلوں اور نمایاں اصلاحات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور حمایت اور وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی رہنمائی میں وہ اقدامات کیے گئے جو برسوں سے التوا کا شکار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد اب تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 16 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کے عمل میں سست روی کے شکار متاثرہ شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سالوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے منتظر افراد کو اب ایک ماہ کے اندر لائسنس جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، صوبہ بھر میں اس وقت ایک لاکھ 17 ہزار 190 افراد ڈرائیونگ لائسنس کے انتظار میں ہیں، سب سے زیادہ لائسنس سوات میں جاری کیے جانے ہیں جہاں 16 ہزار 996 افراد منتظر ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی حکام کے مطابق ہری پور میں 9 ہزار 945، پشاور میں 9 ہزار 700، مردان میں 8 ہزار 697، دیر میں 7 ہزار 965 جبکہ ایبٹ آباد میں 6 ہزار 864 افراد کو...
رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس ایک خفیہ اور نیم عسکری تنظیم کے طور پر قائم ہوئی، جس کا بنیادی نظریہ ہندو قوم پرستی ہے۔ اخبار کے مطابق 1925ء سے آر ایس ایس کے تربیتی کیمپس فوجی طرز پر قائم کیے گئے، جہاں مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم نظریاتی تربیت دی جاتی رہی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سو سالہ تاریخ پر ایک تفصیلی اور تنقیدی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں اس تنظیم کے نظریات، سیاسی اثر و رسوخ اور بھارت کی موجودہ سیاست پر اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس ایک خفیہ اور نیم عسکری تنظیم کے طور پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں بھارت اور امریکا کے تعلقات بدترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سردمہری نے بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور بڑے کاروباری گروپس کو براہِ راست متاثر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی داخلی پالیسیوں اور متضاد خارجہ حکمتِ عملی کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کمزور ہوئے۔ اس کشیدگی کا سب سے بڑا اثر بھارت کے طاقتور ارب پتیوں پر پڑا ہے، جو بھاری سرمایہ کاری کے باوجود امریکہ میں تجارتی اور قانونی سہولتیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارتی ارب پتیوں نے لاکھوں ڈالر لابنگ...
پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی دنیا کے کھیلوں کی سب سے طاقتور اور بااثر شخصیات میں شمار ہونے والے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے دلچسپ اور یادگار ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کے بعد ارشد ندیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میدان سے عالمی فورمز تک، کھیل کی واقعی ایک ہی زبان ہوتی ہے۔ ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات میرے لیے باعثِ اعزاز رہی۔‘ یہ بھی پڑھیے پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو دبئی میں بھی عالمی اعزاز مل گیا...
اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، انسانی وقار اور محروم طبقات کی طاقتور آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ محترمہ کی شہادت کو کئی برس گزر چکے ہیں، مگر ان کے افکار، جرات اور اخلاقی بصیرت آج بھی قومی شعور میں پوری قوت کے ساتھ زندہ ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان کی قائد نہیں تھیں بلکہ ایک عالمی سطح کی رہنما تھیں، جن کی شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یومِ شہادت کے موقع پر بے...
سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان رفیق سلیما ن کراچی کلب کے نومنتخب صدر محمد اسلم رنگون والا کو مبارکباد پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پی ایم ای ایکس میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز ، انرجی ، کوٹس ، اور انڈیکس کی کل ٹریڈ ویلیو پی کے آر 74.482 بلین تھی جس میں 125،985 لاٹس کی تجارت ہوئی۔ سب سے زیادہ سرگرمی چاندی (32.949 ارب روپے) میں ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد سونے (24.194 ارب روپے) پلاٹینم (4.193 ارب روپے) کاٹس (8.137 ارب روپے) پیلیڈیم (738.444 ملین روپے) قدرتی گیس (355.931 ملین روپے) این ایس ڈی کیو 100 (1.550 ارب روپے) خام تیل (794.692 ملین روپے) ڈی جے (438.218 ملین روپے) تانبے (917.489 ملین روپے) ایس پی 500 (109.203 ملین روپے) برینٹ (17.165 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (28.264 ملین روپے) اور ایلومینیم (25.016 ملین روپے)میں ریکارڈ کی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251231-06-2 محراب پور(جسارت نیوز) محراب پور پولیس نے ایک کارروائی میں مبینہ منشیات فروش دانش ملک کو 590 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، مورو پولیس نے ایک کارروائی میں نول محلہ کے رہائشی عبد الحمید ہالیپوٹو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ہالانی پولیس نے ایک کارروائی میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم دھنی بخش کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ جسارت نیوز
اسلام آباد : ملک بھر میں پراپرٹی فائلوں، پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت میں بڑھتے ہوئے فراڈ اور ٹیکس چوری کے خلاف وفاقی حکومت نے بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت لانے اور شہریوں کے سرمائے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیئرمین ایف بی آر، تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو، نیب کا گریڈ 21 کا نمائندہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ایسوسی...