Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:20:38 GMT

آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے: احسن اقبال

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر جارہی تھی، آج وہ 4 فیصد پر آگئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے، ہم تجارتی خسارے کو روکیں گے، سکھر حیدرآباد موٹر ویکی تعمیر شروع کی ہے، یہ 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بجٹ کے اندر ایکسپورٹ کی صلاحیت بڑھانے والے سیکٹرز پر ڈیوٹیز کو کم کیا، مشینیں ملک میں لانے کے لیے یہ اقدام کیا تاکہ ایکسپورٹ بڑھانے کی صلاحیت بڑھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ