ٹنڈوجام،ا؛لشفا میڈیکل سینٹر کی جانب سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)الشفاء میڈیکل سینٹر ٹنڈوجام کی جانب سے ایشن کے تعاون سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں جگر کے کینسر کے بارے میں لگایا گیا مین پوری گٹکا منشیات کا استعمال سے جگر کے امراض پیدا ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق الشفاء میڈیکل سینٹرپر مایشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے سے جگر کے امراض کے متلق ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں جگر کے معروف ڈاکٹر صادق میمن جنرل فزیشن ڈاکٹر وفا انڑ،زنانہ امراض کی ماہر ڈاکٹر عائشہ الطاف، بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نوید احمد میمن، جنرل فزیشن ڈاکٹر مہیش، کینسر کے امراض کی ماہر ڈاکٹر سورٹھ نے مریضوں کا معائنہ کیا مفت ادویات دی گئی اور الٹرا ساؤنڈ، مفت کی گئی جبکہ مختلف ٹیسٹ 50 فیصد رعایت ہر کئے گئے اس موقع پر جگر کے معروف ڈاکٹر صادق میمن، بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نوید احمد میمن، ڈاکٹر مہیش، ڈاکٹر وفا انڑ، ڈاکٹر سورٹھ بھٹو، ماہر الٹراساؤنڈ ڈاکٹر در شہوار حیات، کا کہنا تھا کہ ایشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے یہ کیمپ لگایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی عوام کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی مین پوری، گٹکے چھالیہ کا استعمال خراب پانی پینے کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم کینسر سے بچنے کے لیے مین پوری گٹکے چھالیہ خراب پانی پینے سے بچے اور کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے علاج کرائیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع حیدرآبادبدین، تھرپارکر میں جگر کا کینسر کالا یرقان، پھیپھڑوں کا کینسر، کھانے کی نالی کا کینسر ان علاقوں میں سب سے زیادہ ہے اور مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم مین پوری گٹکے چھالیہ ماوا سے بچے اور ہم اپنے جسم کی اسکریننگ کرائیں تاکہ کینسر جیسے مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماہر ڈاکٹر لگایا گیا مین پوری کے امراض جگر کے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔