data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) صحت، حفاظت اور ماحولیات کے حوالے سے معروف گروسیف نے 3 اور 4 جنوری کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2026 میں اسٹال آویزاں کرکے مذکورہ شعبے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیاشرکاء کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ ادارے کے عہدیداران نے 700 سے زائد برانڈز کے اسٹالز کا دورہ کرکے انہیں پیشہ ورانہ حفاظت، صحت، ماحولیات اور آگ سے حفاظت کے ضمن میں کمپلائنس کے بین الاقوامی معیارات کے حصول کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ادارے کے ارکان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستانی برانڈز سماجی اور قانونی کمپلائنس کے بین الاقوامی معیار پر پورا اتر کر عالمی مارکیٹوں میں اپنی پہنچ کو غیر معمولی حدوں تک بڑھا سکتے ہیں۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر گروسیف، سعد عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ ادارہ برآمداتی شعبے کو تقویت فراہم کرنے اور مقامی بزنسز کو بین الاقوامی تجارت کے لیے کمپلائنس سے متعلق رکاوٹوں کو عبور کرنے میں مدد دینے کے ذریعے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ٹیم کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، سیلز اینڈ مارکیٹنگ حمدان صدیقی، ڈائریکٹر فنانس انس خان، جنرل مینیجر ٹیکنیکل عثمان باری اور ہیڈ آف انٹرنیشنل ٹریننگ اینڈ کنسلٹنسی شایان ہاشمی شامل تھے۔گروسیف، پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر) کے آفیشل پارٹنر ہونے کی حیثیت سے فقط 3 برس کے عرصے میں اب تک 200 سے زائد مقامی اداروں کو کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرچکا ہے، جس میں آئی ایس او سرٹیفیکیشن کا حصول اور عالمی سطح پر تسلیم کردہ کمپلائنس کا حصول شامل ہے۔مذکورہ اقدامات مقامی برانڈز اور چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں پہنچ ممکن بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔ فوٹو کیپشن: کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت اور ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔زاہد حمید، طلحہٰ علی،سلیم الزماں، جنید نقی اور عمر ریحان اور ریئرایڈمرل (ر) شاہد احمد بھی موجود ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف