حکام نے بتایاکہ ان واقعات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے کم از کم 11 واقعات پیش آئے جن سے املاک کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعات سرینگر، اسلام آباد، بڈگام، پلوامہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں پیش آئے۔سرینگر میں ایل ڈی باغ کے قریب وزیر باغ میں تین منزلہ رہائشی مکان کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ اس کے علاوہ ضلع میں للت گھاٹ کے قریب رائل اسپرنگ گالف کورس کے قریب خشک گھاس میں آگ لگ گئی۔ ضلع اسلام آباد میں ڈورو کے علاقے منڈی پورہ میں چنار کے درخت میں آگ لگ گئی، جبکہ لدیتہ واٹ کے علاقے میں ایک گائے کے شیڈ کو نقصان پہنچا۔ ضلع میں سلر کے علاقے شیخ پورہ میں ایک رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ بڈگام کے علاقے سویہ بگ میں گیس سلنڈر کی وجہ سے آگ لگ گئی جبکہ ضلع میں چرار شریف کے علاقے وازی باغ میں آگ سے جنگل کے درختوں کو نقصان پہنچا۔ پلوامہ میں زینہ پورہ کے علاقے گجر بستی میں دو گھاس کے ڈھیر مکمل طور پر جل گئے۔ کپواڑہ میں قاضی آباد کے علاقے کچلو میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ بانڈی پورہ میں راولپورہ کے علاقے مٹی پوٹا میں ایک اور گائو خانے کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا۔ گاندربل میں صفا پورہ کے علاقے پہلو پورہ میں ایک منزلہ جی سی آئی شیڈ آگ سے متاثر ہوا۔ حکام نے بتایاکہ ان واقعات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نقصان پہنچا میں آگ لگ آگ لگ گئی کے علاقے پورہ میں میں ایک

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار