لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2025 کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین نے قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 2025 میں 16 اجلاس بلائے گئے جس کے تحت 88 دن اجلاس ہوا۔ ایک اجلاس پر 7 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے۔کورم پورا نہ ہونے کے باعث 15 اجلاس ملتوی ہوئے جس کے باعث تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو ہوا۔

 حیرت انگیز طور پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی ہونے والے اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کی رجسٹر پر حاضری مکمل رہی اور رجسٹر پر حاضری کے بعد ہی اراکین اسمبلی اس روز کے سیشن کا ٹی اے ڈی اے حاصل کر سکتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ کرایوں میں بھی کمی  کا اعلان 

حکومتی چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد کا کہنا تھا کہ اجلاس دیر سے شروع ہوتا ہے جس کے باعث اراکین حاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں کی وجہ سے چلے جاتے ہیں۔ اپوزیشن کورم کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ غلط عمل ہے۔

معاملے پر اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومتی اراکین حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن