روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب؟ زیلنسکی نے اہم اشارہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب؟ زیلنسکی نے اہم اشارہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امن معاہدہ تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور دونوں فریقین معاہدے سے صرف 10 فیصد دوری پر ہیں۔
نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، تاہم کسی بھی صورت میں ملک کے وجود، خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امن معاہدے کے لیے مضبوط سکیورٹی ضمانتیں انتہائی ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں روس دوبارہ یوکرین پر حملہ نہ کر سکے۔ صدر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اگر سکیورٹی ضمانتیں مؤثر نہ ہوئیں تو امن دیرپا ثابت نہیں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن معاہدے میں سب سے بڑا اختلاف علاقائی کنٹرول کے معاملے پر ہے۔ اس وقت روسی فوج یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے، جبکہ روس معاہدے کے تحت مشرقی یوکرین کے ڈونباس خطے پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ اہم اور حساس نکات پر اب بھی بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلے کے لیے مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع پاکستان میں 2026 کا پہلا سورج بہتر مستقبل کی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع وفاقی حکومت نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر سب سے بڑی پیش رفت، پی ٹی سی ایل نے با ضابطہ... وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات، حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال وزیراعظم اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان رابطہ، حکومت کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زیلنسکی نے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔