ٹنڈوجام،موسم سرما کی پلی برسات ،حیسکو کی نا اہلی برقرار رہی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) 2025 کی آخری تیز برسات نے ٹنڈوجام کو دھو دیا نئے سال کی آمد پر شدید سردی کا آغاز بچوں کی اسکول کی چھٹیاں ختم نئے سال میں بھی ہمیں محنت کرنی ہے نیا سال میں اگر ٹیکس کم نہیں ہوئے اور بجلی اور گیس کے ریٹ میں کمی نہ آئی تو معاشی طور پہیہ اسی طرح جام رہے گاتفصیلات کے مطابق 2025کی آخری صبح کا آغاز تیز برسات کے ساتھ ہوا جب گزشتہ رات کو کو برسات کے کوئی آثار نہیں تھے اچانک موسم تبدیل ہوکر تیز برسات صبح سویرے برسات شروع ہو گئی برسات کے آغاز ساتھ حیسکونے بجلی کی سپلائی بند کرکے دوبارہ بحال کرنا بھول گیا برسات بند ہونے کے باوجود حیسکو نے اپنی روایتی بے حسی کو برقرار رکھا تیز برسات کی وجہ سے جہاں پورا شہر دھول گیا اور تمام درختوں اور پودوں سے مٹی پانی کے ساتھ بہہ گئی اور پورا علاقہ خوب صورت منظر پیش کر رہا تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی شدید سردی کا آغاز ہو گیا اوراسکول کے بچوں کی چھٹیاں بھی ختم ہوگئیں والدین کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو چھٹیاں موسم کے حساب سے کرنی چاہیے جب شدید سردی ہوتی تو چھٹیاں ختم ہو جاتیں ہیں اور بچوں کو اس سخت سرد موسم میں اسکول جانا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز سے پہلے برسات کا ہونے خوش آئند اس کے پانی کے ساتھ ہمیں اپنی تلخ یادوں کو فراموش کرکے اچھے ماحول میں اور اچھی سوچ کے ساتھ نئے سال کا آغاز کرنا چاہیے فرائز بیچتے ہوئے ہیلمنٹ پہنے ہوئے ننھے زاہدحسین نے بتایا شدید سردی سے بچنے کے لئے بھی ایک فرائز کھانے والا اپنا یہ ہیلمنٹ پہنا کر چلا گیا اس نے ہنستے ہوئے کہااب میرا ای چلان بھی نہیں ہو گا اس بتایا اسے نئے سال کی آمد سے کوئی فرق نہیں پڑتا اسے اپنا کام کرنا ہے تاکہ اس کے گھر چولہا جل سکے انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت کا کہنا تھا ملک اور قوم کے لیے نیا سال جب اچھا ثابت ہو گا جب حکومت تاجر برادری سے ٹیکس کم کر ے اور بجلی اور گیس کے ریٹ کم کرے جب تاجر وں حکومت سہولتیں دے گی تو وہ عوام کو سہولت دے سکیں گے گی اور ملک میں نئی نئی فیکٹریاں لگے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیز برسات کا ا غاز نئے سال کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔