پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا ایکشن، ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ ارجنٹائن میں ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں نبھاتے والے انجم سعید کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انجم سعید کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔انجم سعید کو جرمانے کے ساتھ ٹیم مینجرشپ سے ہٹائے جانے کا آپشن موجود ہے۔انجم سعید پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق آف لوڈ کیے جانے پر وہ ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے تھے بلکہ دو دن بعد ان کی وطن واپس ہوئی تھی، انجم سعید نے میڈیا کے سامنے سگریٹ نوشی اور آف لوڈ کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ وہ دبی میں کام کی وجہ سے رک گئے تھے اس لیے ٹیم کے ساتھ نہیں آسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔