ہاؤس پلانٹس: ماحولیاتی انقلاب کی طرف ایک مثبت قدم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
کہا جاتا ہے کہ پودے بولتے نہیں مگر وہ خاموشی کی زبان میں ہماری زندگیوں میں رنگ، خوشبو اور سکون بھردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق
سردیوں کی خنکی ہو یا گرمیوں کی لُو، امور زندگی کی تھکاوٹ ہو یا دل کے بوجھل لمحات، ایسے میں ہرے بھرے پودے وفادار دوست کی طرح خاموشی سے ہمارے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔
10 جنوری کو دنیا بھر میں ‘ہاوس پلانٹس ڈے’ منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ماحول دوستی کو بڑھانا، قدرتی ماحول کے سے ساتھ تعلق بڑھانا اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔
ہاؤس پلانٹس کے بےشمار فوائد ہیں جن میں چند بڑے فوائد درج ذیل ہیں۔
ہوا کی قدرتی صفائی
تناؤ اور اسٹریس میں کمی
توجہ اور یادداشت میں بہتری
نمی کے تناسب میں بہتری
بہتر نیند کا حصول بیماریوں سے بچاؤ
شور میں کمی
تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ
گھر کی خوبصورتی اور قدرتی احساس
اس حوالے سے جب گوگل جیمنی سے ہم نے 5 بہترین ہاؤس پلانٹس کے نام اور ان کے فوائد کے بارے سوال کیا تو اے آئی کے درج ذیل جواب دیا۔
مزید پڑھیے: ایک پودے پر سب سے زیادہ اقسام کے پھل اگانے کا عالمی ریکارڈ
ناسا کی تحقیق اور ماہرینِ نباتات کے مطابق گھر کی ہوا سے زہریلے مادے (جیسے فارملڈیہائڈ اور بینزین) صاف کرنے والے بہترین 5 پودے درج ذیل ہیں۔
اسنیک پلانٹاسے ‘ساس کی زبان (مدر ان لاز ٹنگ) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا رات کے وقت بھی آکسیجن فراہم کرتا ہے اس لیے اسے بیڈ روم کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
اسے بہت کم پانی اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسپائڈر پلانٹیہ پودا ہوا سے کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کو جذب کرنے میں بہت ماہر ہے۔
یہ تیزی سے بڑھتا ہے اور لٹکنے والے گملوں (ہینگنگ باسکٹس) میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔
گھیکوار (ایلو ویرا)ایلو ویرا نہ صرف جلد کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ ہوا کو صاف کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
یہ خاص طور پر گھر میں موجود پینٹ یا صفائی کے کیمیکلز سے نکلنے والے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔
پِیس للییہ ایک خوبصورت سفید پھول والا پودا ہے جو ہوا سے ہوا میں موجود نمی کو متوازن رکھتا ہے اور فضا سے ‘مولڈ اسپائرز’ (پھپھوندی کے ذرات) کو کم کرتا ہے۔
یہ باتھ روم یا کچن کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔
منی پلانٹ/پوتھوسپاکستان اور بھارت میں یہ سب سے مقبول اِن ڈور پودا ہے۔ یہ ہوا سے تیزی سے آلودگی صاف کرتا ہے اور مٹی کے بغیر صرف پانی کی بوتل میں بھی آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: نیلم ویلی کے جنگلات میں آگ: قیمتی دیودار، جڑی بوٹیاں اور جنگلی حیات شدید خطرے میں
ہر سال 10 جنوری کو منایا جانے والا ‘ہاؤس پلانٹ ڈے’ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ان ننھے دوستوں کی ٹہنیاں اور کونپلیں ہماری دنیا میں روشنی اور امید کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی پودے کنکریٹ کے مکانوں کو گلشن بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پودوں کا ہماری زندگی میں کردار پودے ہاؤس پلانٹس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پودوں کا ہماری زندگی میں کردار پودے ہاؤس پلانٹس ہاؤس پلانٹس ہاؤس پلانٹ جاتا ہے کرتا ہے میں بہت ہوا سے کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم