ویڈیو: نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ایئر پورٹ پر ویرات کوہلی کا شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وڈوڈرا ایئرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے خوش آمدید کہا۔ یہ موقع انڈیا اور نیو زی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ سے قبل کا تھا۔
جیسے ہی کوہلی ائیرپورٹ باہر آئے شائقین ’کوہلی، کوہلی‘ کے نعرے لگانے لگے۔ سخت سیکیورٹی کے انتظامات اور مداحوں کی طرف سے سیلفیز کے مطالبات پر انہیں ٹیم کی گاڑی تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Fans are getting mad for just one glimpse of Virat Kohli ???????? pic.
— Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) January 7, 2026
ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں آخری ایک روزہ میچ میں نصف سنچری بنائی تھی اور گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں دو مسلسل سنچریوں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھا۔
مقامی کرکٹ میں بھی ان کی فارم متاثر کن رہی، جہاں انہوں نے وِجے ہزاری ٹرافی میں دہلی کے لیے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی۔ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز سے دور رہنے کے بعد کوہلی نے اپنی توجہ ایک روزہ فارمیٹ پر مرکوز کر رکھی ہے اور اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں میدان میں اتریں گے۔ یہ ان کا 2026 میں پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بیرون ملک کیفے سے کیوں نکلنا پڑا؟
وڈوڈرا میں پہلا ایک روزہ میچ کوہلی کے لیے یادگار بھی ہے۔ ان کی اس وینیو پر آخری ایک روزہ اننگز 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں گوتم گمبھیر نے ناقابل شکست 126 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ویرات کوہلی ویرات کوہلی ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ویرات کوہلی ویرات کوہلی ویڈیو وائرل ویرات کوہلی نیوزی لینڈ ایک روزہ کے لیے
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔