جسارت ڈیجیٹل کے زیر اہتمام عظیم الشان فیملی مشاعرہ کل ایکسپو سینٹر میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( رپورٹ: واجد حسین انصاری) جسارت ڈیجیٹل کے زیر اہتمام عظیم الشان فیملی مشاعرہ بیاد اجمل سراج کل 3جنوری بروز ہفتہ شام6بجے ہال نمبر1ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ مشاعرے کی صدارت سحر انصاری کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض نجیب ایوبی اور عبدالرحمن مومن انجام دیں گے شعرا کرام میں معروف شاعر منظر بھوپالی ( آن لائن خصوصی شرکت کریں گے)۔ ڈاکٹر پیر زادہ قاسم ، انور شعور، شاہنواز فاروقی، خالد عرفان، شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، جاوید صبا، خالد معین، اقبال خاور، فاضل جمیلی، علائو الدین خانزادہ ہمدم، عنبرین حسیب عنبر، سیمان نوید،نجیب ایوبی، کامران نفیس، عبدالرحمن مومن ودیگر شعرا کرام شامل ہیں۔ مشاعرے میں شرکت کے لیے سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔جن میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان، پیپلز پارٹی کے نثار احمد کھوڑو، مسلم لیگ(ن) کے نہال ہاشمی ، مسلم لیگ (ق) کے طارق حسن، مسلم لیگ فنکشنل کے سردار عبدالرحیم ، پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکرٹری جنرل اسلم خان، خازن عمران ایوب، آرٹس کونسل کے صدر سید احمد شاہ،کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری، کراچی پریس کلب کے سابق صدر سعید سربازی، پی ایف یو جے کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، معروف صحافی و سینئر اینکر مظہر عباس ودیگر شامل ہیں، مشاعرے کے منتظم اعلیٰ عامر اشرف ہیں جبکہ معاون منتظمین میں عرفان احمد، فاضل نقوی، نذیر الحسن، کاشف حیدر، امین میمن، نوید فاروق، توصیف جاوید، قمر الرحمن اور الیاس بن ذکریا شامل ہیں اور استقبالیہ کمیٹی میں منتظم اعلیٰ ڈاکٹر واسع شاکر، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر اور چیف ایڈیٹر جسارت شاہنواز فاروقی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔