Islam Times:
2026-07-24@04:01:19 GMT

بھارتی سیاست اور حکومت میں ہندو قوم پرستی کیسے غالب آئی؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

بھارتی سیاست اور حکومت میں ہندو قوم پرستی کیسے غالب آئی؟

رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس ایک خفیہ اور نیم عسکری تنظیم کے طور پر قائم ہوئی، جس کا بنیادی نظریہ ہندو قوم پرستی ہے۔ اخبار کے مطابق 1925ء سے آر ایس ایس کے تربیتی کیمپس فوجی طرز پر قائم کیے گئے، جہاں مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم نظریاتی تربیت دی جاتی رہی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سو سالہ تاریخ پر ایک تفصیلی اور تنقیدی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں اس تنظیم کے نظریات، سیاسی اثر و رسوخ اور بھارت کی موجودہ سیاست پر اس کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس ایک خفیہ اور نیم عسکری تنظیم کے طور پر قائم ہوئی، جس کا بنیادی نظریہ ہندو قوم پرستی ہے۔ اخبار کے مطابق 1925ء سے آر ایس ایس کے تربیتی کیمپس فوجی طرز پر قائم کیے گئے، جہاں مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم نظریاتی تربیت دی جاتی رہی۔ نیویارک ٹائمز کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کا مقصد بھارت کو ایک ہندو قوم پرست ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنظیم کے بعض نظریات یورپ میں سامنے آنے والی نسل پرستانہ سوچ سے متاثر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق 1948ء میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس پر شدید تنقید ہوئی، تاہم 1975ء کی ایمرجنسی کی مخالفت کے دوران تنظیم کو اپنی شبیہ بہتر بنانے کا موقع ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1992ء میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مذہبی سیاست کو منظم انداز میں فروغ دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بی جے پی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ آر ایس ایس کا سیاسی چہرہ سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء کے بعد آر ایس ایس کی نظریاتی حکمتِ عملی ریاستی پالیسیوں میں زیادہ نمایاں ہو گئی۔ اخبار کے تجزیے کے مطابق مودی حکومت کے دور میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر اور اقلیتوں سے متعلق پالیسیاں آر ایس ایس کے دیرینہ ایجنڈے سے ہم آہنگ ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی حیثیت بتدریج کمزور ہوئی ہے اور وہ خود کو دوسرے درجے کے شہری محسوس کر رہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نے درجنوں ذیلی تنظیموں کے ذریعے سیاست، تعلیم، میڈیا، عدلیہ اور سکیورٹی اداروں میں اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کی سو سالہ حکمتِ عملی کا مرکزی نکتہ ہندو بالادستی کا قیام رہا ہے، جس کے اثرات آج بھارتی سیاست اور سماج میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیویارک ٹائمز آر ایس ایس رپورٹ میں گیا ہے کہ تنظیم کے اخبار کے کے مطابق

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق