خیبر پختونخوا پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جدید پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت یافتہ کتوں اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے صوبے بھر میں سیکیورٹی صورت حال کو مستحکم بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں سراغ رساں کتوں کی نمایاں کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے صوبائی پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونٹ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کو سراہا ہے اور کہا کہ یونٹ نے رواں سال کے دوران امن کے قیام، دہشت گردی کے تدارک اور حساس تنصیبات کے تحفظ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جدید پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت یافتہ کتوں اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے صوبے بھر میں سیکیورٹی صورت حال کو مستحکم بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ K9 یونٹ نے بم ڈسپوزل اور سرچ آپریشنز کے دوران تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے درجنوں حساس کارروائیوں کو کامیابی سے انجام دیا۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، مذہبی اجتماعات، وی آئی پی اور وی وی آئی پی موومنٹس، غیر ملکی اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور اہم سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے دوران K9 یونٹ نے مشتبہ مواد کی بروقت نشان دہی کر کے ممکنہ خطرات کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہK9 یونٹ اور متعلقہ ٹیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جس میں 64 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز، 13 ریپیٹرز، 202 پسٹلز، 81 رائفلز، 2 کلاشنکوف، 4 راکٹ لانچرز، 4532 گولیاں، 240 آتشی گولے، 2 آئی ای ڈیز اور 7 ہینڈ گرنیڈز شامل ہیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا K9 یونٹ

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار