ایس ایس یو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کی ایلیٹ فورس اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 جاری کر دی گئی ہے، جس میں ڈی آئی جی سیکورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی قیادت میں یونٹ کی شاندار آپریشنل، سیکورٹی، ریسکیو اور تربیتی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس ایس یو اور اس کی اسپیشل فورس SWAT نے سال 2025 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف متعدد مشترکہ آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا اور امن و امان کے قیام میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ آتشزدگی، عمارت گرنے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بھی ایس ایس یو کے فوری اور مؤثر ریسکیو آپریشنز کو سراہا گیا۔کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس یو نے سال بھر کے دوران اہم شخصیات کے 1400 دوروں کے موقع پر جامع اور فول پروف سیکورٹی فراہم کی۔ سندھ بھر میں حساس اور بڑی ثقافتی و مذہبی تقریبات کے دوران بھی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے، جن میں 42 بڑی تقریبات شامل تھیں۔اسی طرح 2025 کے دوران ہونے والے بڑے کرکٹ ایونٹس میں بھی ایس ایس یو کا کردار کلیدی رہا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، ٹرائی نیشن سیریز اور پی ایس ایل 10 کے میچز کے دوران ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ حساس مقامات پر اسنائپرز اور SWAT ٹیم کی اسٹریٹجک ڈپلائمنٹ بھی رپورٹ کا اہم حصہ رہی۔رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ،گھوٹکی پل کی تعمیر کے دوران ایس ایس یو کمانڈوز نے 24 گھنٹے سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، جبکہ دیگر حساس تنصیبات پر بھی مسلسل نگرانی اور حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ایس ایس یو نے سال 2025 میں دیگر سرکاری اداروں کو خصوصی ٹریننگ فراہم کی، جبکہ مسلح افواج کے اداروں میں بھی ایس ایس یو کمانڈوز کی جدید تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔ کاؤنٹر ٹیررازم، وی وی آئی پی پروٹیکشن، سوئمنگ کورسز، ہنگامی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی تربیت رپورٹ کا اہم حصہ رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیسری پولیس ایکسٹریم ہینڈگن چیمپئن شپ 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں چار کیٹیگریز میں ملک بھر سے شوٹنگ ٹیلنٹ نے بھرپور شرکت کی۔ فاتحین میں میڈلز، نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس یو کے دوران
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔