ایشیز: ہیڈ اور اسمتھ کی سنچریز، سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریز کی بدولت سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔
سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنالیے اور اسے 134 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
کپتان اسٹیو اسمتھ 129 اور بیو ویبسٹر 42 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی رواں ایشیز سیریز میں تیسری سنچری ہے۔
مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلیںڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 3، بین اسٹوکس نے 2 جبکہ جوش ٹنگ اور جیکب بیتھل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 384 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جو روٹ 160 اور ہیری بروک 84 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولیںڈ نے 2،2 جبکہ کیمرون گرین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں