Jasarat News:
2026-07-24@06:15:30 GMT

ترکیہ پاکستان معاشی تعاون رپورٹ کا استنبول میں اجراء

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول (رپورٹ: شبانہ ایاز )’’ترکیہ پاکستان دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ ‘‘کے عنوان سے ایک اہم رپورٹ کا استنبول میں باضابطہ اجراء کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ڈیئک (ترکیہ کا بورڈ آف فارن اکنامک ریلیشنز) اور پی ڈبلیو سی ترکیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ رپورٹ میں پاکستان کو ایک پْرکشش سرمایہ کاری کی منڈی قرار دیتے ہوئے اس کی وسیع ہوتی معیشت، نوجوان و تعلیم یافتہ افرادی قوت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار مراعات کو نمایاں کیا گیا۔تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ڈیئک ترکیہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین عطا اللہ دمیر یرلیکایا، پی ڈبلیو سی ترکیہ کے ریجنل سینئر پارٹنر جینک اولو، ترک ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور بزنس کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے موجودہ حکومت کے تحت پاکستان کی نمایاں معاشی بحالی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کرنسی میں استحکام، اصلاحاتی اقدامات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے لائیو اسٹاک، ڈیری، قابلِ تجدید توانائی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو پی ڈبلیو سی رپورٹ میں دی گئی سفارشات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں درمیانی اور طویل المدتی شراکت داریوں کی ترغیب دی۔یہ تقریب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کی ایک مضبوط علامت ثابت ہوئی، جو مستقبل میں معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کی بنیاد فراہم کرے گی۔

شبانہ ایاز سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار