Jasarat News:
2026-07-24@04:14:21 GMT

تعلیم یافتہ بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، احمدندیم

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( پ ر) ڈاٹر آف اسلام کے زیر اہتمام اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں ایک شاندار نوید کامیابی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کا مقصد طالبات کی تعلیمی محنت کو سراہنا اور انہیں مستقبل کے لیے مزید حوصلہ فراہم کرنا تھا۔تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ، ڈاٹر آف اسلام کراچی کی صدرحناعثمان، ڈائریکٹر ایڈن فاؤنڈیشن یعقوب انصاری، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ کورنگی پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن عمران سعید میو ، ڈائریکٹر اسٹڈی ایڈ گرامر اسکول محمدآصف،امتیاز علی بھگیواور اختر میرسمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت و گفتگو کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر ندیم اعوان نے کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹیاں پاکستان کی ترقی اور کامیابی کی ضامن ہیں اور یہی قوم کا حقیقی فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے مودی کی گیڈر بھپکیوں کا منہ توڑ جواب دے کر دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ 2025 پاکستان کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوا اور دشمن نوجوان نسل میں مایوسی پھیلا کر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، جس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی مسلم لیگ ہر میدان میں پاکستان کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر صدر ڈاٹر آف اسلام کراچی حنا عثمان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔ بیٹیاں اگر خود پر یقین رکھیں تو کوئی رکاوٹ ان کی کامیابی کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ عمران سعید میو نے کہا کہ ایسے تعلیمی پروگرام طلبہ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تعلیم کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ یعقوب انصاری نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے طالبات کو مستقبل کی قائد قرار دیا۔ اس موقع پر اختر میر اور امتیاز علی بھگیو نے بھی خطاب کرتے ہوئے طالبات کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا اور ایسے پروگراموں کے تسلسل پر زور دیا۔ محمد آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب طالبات کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہے۔منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی