ولادت مولود کعبہؑ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سولجر بازار کراچی میں جلوس و جشن
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سجاد شبیر رضوی، مولانا سید شبیہ حیدر زیدی، مولانا علی یزدانی، شبیر حسینی، ناصر حسینی، ذوالفقار نگری و دیگر نے کہا کہ اہل یبتؑ کی ولادت کے ایام درحقیقت ان کی سیرت کو احیاء کرنے کا اہم ذریعہ ہے، امام علیؑ ہمیشہ مظلوموں کے حامی رہے، اسی لئے آج بھی ہم امام علیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اقوام عالم کے تمام مظلومین بالخصوص غزہ کے ستم رسیدہ لوگوں کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ولادت باسعادت حضرت امام علیؑ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شرقی ون سندھ کی میزبانی میں اہلیان سولجر بازار کی جانب سے عظیم الشان جلوس و جشن کا انعقاد علم مبارک خراسان روڈ سولجر بازار سے کیا گیا۔ جلوس و جشن اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بریٹوو روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سجاد شبیر رضوی، مولانا سید شبیہ حیدر زیدی، مولانا علی یزدانی، شبیر حسینی، ناصر حسینی، ذوالفقار نگری و دیگر نے کہا کہ دنیا میں موجود اضطراب کے خاتمے کے لئے امام علیؑ کی سیرت کو اپنانا ہوگا، اہل یبتؑ کی ولادت کے ایام درحقیقت ان کی سیرت کو احیاء کرنے کا اہم ذریعہ ہے، امام علیؑ ہمیشہ مظلوموں کے حامی رہے، اسی لئے آج بھی ہم امام علیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اقوام عالم کے تمام مظلومین بالخصوص غزہ کے ستم رسیدہ لوگوں کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑیں گے، آج مظلوم فلسطینیوں کے ہاتھ میں اہلبیتؑ کا پرچم ہے اور وہ جذبہ ایمانی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، شہداء کا راستہ امام علیؑ کی سیرت پر چلنے کا راستہ ہے، آج ایران وہ واحد ملک ہے جو سیرت امام علیؑ پر گامزن نظر آتا ہے اور دنیا کی مستکبر طاقتوں کے مقابلے میں کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ جلوس کی نظامت شبیر حسینی نے کی۔ جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے مثالی جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر شرکائے جلوس نے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر ’’علیؑ ولی اللہ‘‘ لکھا ہوا تھا۔
جلوس و جشن کے راستے میں مومنین کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔ جلوس میں مشہور و معروف منقبت خواں حضرات علی کوثر، اکبر علی، منصور حسین وارث، نوشاد علی داؤدانی، کاشان، محمد علی و دیگر نے مولا علیؑ کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ دوران جلوس شہدائے ملت جعفریہ اور شہدائے عالم اسلام بالخصوص شہید قاسم سلیمانی، مہدی مہندس اور ان کے ساتھی شہداء کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جلوس میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضا رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس میں سماجی، مذہبی و سیاسی شخصیات کے علاوہ علامہ مبشر حسن (ایم ڈبلیو ایم کراچی)، ناصر حسینی (ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ) اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جلوس میں رہنمائی کے فرائض الخدام اسکاؤٹس، فاطمیہ گرلز گائیڈ اور صادقین اسکاؤٹس نے انجام دیئے۔ جلوس و جشن کے اختتام پر شاندار آتش بازی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا سید جلوس و جشن کرتے ہوئے امام علی جلوس میں کی سیرت
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم