دعا کریں ترکیہ نیتن یاہو کو اغوا کرلے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-01-8
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے ،معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی،2025 ء میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے ، دعا کریں ترکیے نیتن یاہو کو اغوا کرلے اور سارا حساب برابرکرلے۔ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتا دیتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ کل چین کو تائیوان سے کیسے روکا جاسکتا ہے، اس سے تو یوکرین جنگ قانونی ہوگئی، یوکرین میں روسی حملے کا کچھ جھوٹا سچا جواز تو تھا، وینزویلا میں حملے کا تو جواز ہی کوئی نہیں تھا، ورلڈ آرڈر جو بھی تھوڑا بہت ہے وہ تباہ ہورہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک