میرپورخاص،دھند کے باعث ٹنڈوا لٰہیار روڈ پر حادثہ ،2افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)شدید دھند کے باعث ٹنڈو الٰہیار روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔ گزشتہ شب حیدرآباد سے میرپورخاص آنے والی ایک مسافر وین کیسانہ موری کے پاس شدید دھند کے باعث سامنے سے جانے والی گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ وین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 24 سالہ جنید خان، جو گلبرگ ٹاؤن میرپور خاص کے رہائشی تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اس کے علاوہ حیسکو میرپورخاص کے ریٹائرڈ ایس ڈی او ریاض عباسی بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق مرحوم جنید خان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ہی وہ ایک بچے کا باپ بنے تھے تاہم خوشیوں بھرا یہ موقع غم میں بدل گیا حادثے کی خبر سن کر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں شہریوں نے شدید دھند کے دوران تیز رفتاری اور سڑکوں پر بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والی ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھند کے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ