کراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال چورنگی سونا کانٹا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخس جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ اعجاز کے نام سے کی گئی جبکہ 35 سالہ راشد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
کراچی: نیپا پر مین ہول میں بچے کے گرنے کا واقعہ، اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب
کراچی، بلدیہ گلشن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے معلومات حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس پر متوفی اور زخمی دونوں سوار تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک حادثے میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔