روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل اور ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں روس کی جانب سے جاری کیے گئے ہائپر سونک میزائل اور ڈرون حملوں نے نئی تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، روس نے حملوں میں 36 میزائل اور 242 ڈرون استعمال کیے، جن میں سے یوکرینی دفاعی نظام نے 226 ڈرونز اور 18 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران کیف میں متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ امدادی کارکن بھی حملوں کی زد میں آئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے اس واقعے کو دشمن کا بڑا اور منظم میزائل حملہ قرار دیا اور شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیگا نے اس حملے کو یورپ کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ نیٹو اتحادیوں کے لیے ایک امتحان بھی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری طور پر یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور حملوں کی روک تھام میں مدد کی اپیل کی۔
روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے صدر پیوٹن پر مبینہ ڈرون حملے کے ردعمل میں کیے گئے، تاہم یوکرینی حکام نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک یوکرین میں امن فوج تعینات کرتے ہیں تو وہ ان کو جائز فوجی ہدف سمجھیں گے، جس سے یورپ میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی حملے جدید ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک مثال ہیں، جو دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔ عالمی برادری کی توجہ اس جانب مرکوز ہے کہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور شہری آبادی کو مزید خطرات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔