جسارت ڈیجیٹل کا ایکسپوسینٹرمیں بیاد اجمل سراج فیملی مشاعرہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)جسارت ڈیجیٹل کے زیر اہتمام فیملی مشاعرہ کا انعقاد، ہفتے کی شام ایکسپو سینٹر کراچی میں جسارت فیملی مشاعرہ ،بیاد اجمل سراج کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں پاکستان کے مشہور معروف ادیبوں ،شاعروں اورشعراکرام جس میں انور شعور، شاہنواز فاروقی، خالد عرفان، شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، جاوید صبا، خالد معین، اقبال خاور، فاضل جمیلی، علاﺅ الدین ہمدم خانزادہ، عنبرین حسیب عنبر، سیمان نوید،نجیب ایوبی، کامران نفیس، عبدالرحمن مومن ودیگر شعرا کرام نے اپنا منتخب کلام پیش کیا ۔ مشاعرے کی صدارت سحر انصاری کر رہے تھے جبکہ نظامت کے فرائض نجیب ایوبی اور عبدالرحمن مومن نے انجام دیں جبکہ شعرا کرام میں معروف شاعر منظر بھوپالی ( آن لائن خصوصی شرکت کی ہے )۔
اس موقعے پر جسارت کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد واسع نے جسارت ڈیجیٹل کی جانب سے منعقدہ مشاعرے میں شرکت کرنے والے تمام معزز شعراءکرام اور تعاون کرنے والے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینز کا شکرایہ ادا کیا اور کہاکہ جسارت ڈیجیٹل نے اپنی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے جسارت فیملی مشاعرہ کا انعقاد کیا ہے،یہ مشاعرہ اردو ادب و تذیب کو فروغ دینے کا باعث بنے گا،جسارت مشاعرے میں ادبی ستاروں کی کہکشاں کو ایک خوبصورت فیملی مشاعرہ کی صورت میں جمع کیا گیا ہے۔شام 6تا رات 12بجے تک جاری رہنے والے جسارت فیملی مشاعرے میں سیاسی و سماجی رہنماﺅں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
جسارت فیملی مشاعرے میں شریک نامور شعرا اپنے مخصوص لب و لہجے میں الفاظ کے موتی ، آواز کی ڈور میں یوں پروتے رہے کہ سننے والے جھومتے اور داد دیتے رہے اور اشعار سے محفل لوٹ لی۔شرکائے محفل نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف اردو زبان سے لگاﺅ رکھنے والوں کے ادبی ذوق کی تسکین کا سبب ہے بلکہ قومی زبان کی ترقی اور عملی نفاذ کے لیے اس طرح کے محفلیں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں۔جسارت فیملی مشاعرے میں آئے ہوئے شاعر وں کے اشعار پر سامعین نے دل کھول کر داد دی ہے۔سامعین کا کہنا تھا کہ جسارت ڈیجیٹل کے تحت منعقد ہونے والے فیملی مشاعرہ عظیم ادبی روایت کا تسلسل ہے ۔
اس عظیم الشان مشاعرے سے کراچی شہر میں جوکہ منی پاکستان کہلاتا ہے پیار اور محبت کی نئی شمعیں روشن اور فضائیں خوشگوار ہوں گی۔ بلاشبہ یہ مشاعرہ بہار کی تازہ ہوا کا ایک زوردار جھونکا ثابت ہوگا۔ کراچی میں اس طرح سے مشاعرے کا انعقاد روایت اختیار کرگیا ہے ، مشاعرے میں پاکستان بھر سے آئے شعرا نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔محفلِ مشاعرہ کو چار چاند لگانے والوں میں ملک کے معروف شاعرانور شعور، پروفیسر ڈاکٹر سحر انصاری،اے ایچ خانزادہ ،فاضل جمیلی،خالد عرفان سمیت اردو زبان کے دیگر بڑے نام شامل تھے۔مشاعرے کے اختتام پر جسارت کے چیف آپریٹنگ آفسیر سید طاہر اکبر اور ٹاو¿ن میونسپل کارپوریشن جناح کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے شعراءکرام اور دیگر معزز مہمانوں کو جسارت مشاعرے کی اعزازی شیلڈز پیش کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل فیملی مشاعرہ جسارت فیملی کا انعقاد
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم