کراچی ایئرپورٹ پر ایک حیران کن اور غیر معمولی انتظامی حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ایک ایف آئی اے افسر کو بطور انچارج سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

یہ آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر منور مہدی کو کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کیا، جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ایک نیا عہدہ تشکیل دیتے ہوئے انہیں ایڈمن انچارج مقرر کر دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق مذکورہ افسر امیگریشن ایریا میں موجود تمام بیت الخلاؤں اور سیوریج کی صفائی ستھرائی کی نگرانی کے پابند ہوں گے اور ہر ایک گھنٹے بعد دستخط شدہ صفائی رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیش کرنا لازم ہوگا۔

آرڈر میں یہ ذمہ داری بھی شامل کی گئی ہے کہ افسر اس بات کی نشاندہی کریں کہ امیگریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں موجود چوہے کن بیت الخلاؤں اور کن سیوریج لائنوں کے ذریعے آتے جاتے ہیں اور کس طرح مبینہ طور پر ’’تخریب کاری‘‘ کا باعث بن رہے ہیں۔

اس غیر معمولی حکم نامے کے بعد ایف آئی اے افسران میں شدید بے چینی اور بددلی پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آف لوڈنگ سے متعلق غیر واضح زبانی احکامات اور جاری محکمانہ کارروائیوں کے باعث پہلے ہی دباؤ کا شکار افسران اس حکم کو مزید تذلیل اور غیر پیشہ ورانہ رویے سے تعبیر کر رہے ہیں، جس پر محکمانہ سطح پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈپٹی ڈائریکٹر بیت الخلاؤں

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔ 

مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے