Jasarat News:
2026-06-02@23:35:55 GMT

صحافی قلم کے امین ہوتے ہیں، ڈاکٹر یوسف خشک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز) صحافی قلم کے امین ہوتے ہیں، وہ سماج کو آئیںہ دکھاتے ہیں اور اپنے ضمیر کے آگے جواب دہ ہوتے ہیں۔ ایسے خیالات کا اظہار ڈاکٹر یوسف خشک وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، نے سنی چلڈرنس اکیڈمی خیرپور کی جانب سے نئے سال کے آغاز میں کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لطیف یونیورسٹی کی لونگ فقیر والی زمین کو کاگر بنانے کے لیے ایک اہم پروجیکٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ تقریب مچ کچھری، مشاعری اور خیرپور کے متحرک صحافیوں کے لیے ایوارڈ تقریب پر مشتمل تھی۔ تقریب کی میزبان نامور دانشور قربان منگی نے کہا کہ سنی چلڈرنس اکیڈمی اور پوپٹ پبلشنگ ہاؤس دہائیوں سے علم و ادب تقریبوں کے انعقاد میں مصروف ہیں خاص مہمان سعید منگی ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سندھ یونیورسٹی جامشورو نے کہا کہ ثقافتی تقریبات زندگی میں زندگی کے رنگ بھرتے ہیں۔ خاص مہمان اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خیرپور مسرت علی منگی نے کہا کہ خیرپور علم و ادب کا مرکز رہا ہے اور یہ تقریب اس سفر کی اہم کڑی ہے۔ خاص مہمان صاحب خان بھنڈ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے کہا کہ پوپٹ اور سن? چلڈرنس اکیڈمی علم و شعور کے اوسر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاص مہمان نامیرا شاعر امر اقبال نے کہا کہ نئے سال ادب اور کتابوں کی دنیا میں نئے راستے کھولے۔ مشاعرے کی نشست کی صدارت فاتح میرانی نے کی۔ ہاجرہ ناز ملک، ابراہیم کوکر اور تاج سروہی خاص مہمان تھے۔ حبدار جاگیرانی، ضمیر لاشاری، منظور خاموش، فقیر فیلو، احمد علی مسافر، آزاد انصاری، ثریا سرہان گل، کفایت گل، سائل بھنبھرو، ساگر صفی اللہ شر، سلطان ڈیپر، کریم بلوچ اور دیگر نے اپنی شاعری پیش کی۔ تقریب کی کارروائی روشن شیخ نے چلائی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی

منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔

مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔

وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟

ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل