مارخور اور آئی بیکس ٹرافی ہنٹنگ، کے پی حکومت کا وفاق کو وضاحتی خط ارسال
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے معاملے پر محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے پی نے وفاقی حکومت کو وضاحتی خط ارسال کردیا۔
محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے اپنے خط میں لکھا کہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کے نان ایکسپورٹیبل کوٹے کی منظوری پہلے ہی کے پی وائلڈ لائف بورڈ دے چکا ہے۔ کوٹہ مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کی خاطر خواہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا گیا۔
خط کے مطابق اس سال نان ایکسپورٹیبل کوٹے پر نیلامی اور پرمٹس جاری ہوچکے ہیں، کوٹے پر دوبارہ جائزہ لینے سے عملی اور انتظامی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے، غیر برآمدی کوٹے سے متعلق صوبائی حکومت کی پوزیشن مکمل طور پر درست ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام وقت سے جڑا ہے اور یہ مقامی کمیونٹی کی آمدن میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہنٹنگ سے حاصل آمدن مقامی کمیونٹیز اور جنگلی حیات کی حفاظت پر خرچ کی جاتی ہے۔
خط کے مطابق نان ایکسپورٹیبل مارخور، آئی بیکس اور گرے گورال کا کوٹہ صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے، یہ بین الاقوامی تجارت کے زمرے میں نہیں آتا اس لیے نان ایکسپورٹیبل شکار کے لیے وفاق حکومت سے اجازت قانونی طور پر ضروری نہیں۔
وضاحتی خط میں محکمہ جنگلی حیات نے معاملہ وفاق کے ساتھ مشاورت اور قانونی دائرے میں حل کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سائٹس اجلاس کے منٹس پر نظرثانی کی درخواست کردی۔
اس سلسلے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات جنید خان نے کہا کہ مارخور کے شکار کو وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔
جنید خان نے کہا کہ مارخور کے پائیدار شکار پروگرام سے مقامی کمیونٹیز کو خاطر خوا مالی فوائد حاصل ہیں، امید ہے بات چیت کے ذریعے وفاقی حکومت کے ساتھ مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نان ایکسپورٹیبل آئی بیکس
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔