بدترین بیروزگاری ،پوری نوجوان نسل مایوس ،تاریخ معاف نہیں کریگی، سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خبردار کیا ہے کہ اگر آج بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مایوس ہوتی نوجوان نسل کی بازپرس میں تاریخ حکومتوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاست و اقتدار نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے باعث بڑھتی ہوئی مایوسی اور منفی رجحانات ہیں، اس سے قبل کے وقت ختم ہو جائے اس سنگین مسئلے کے حل پر فوری توجہ دی جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ آج نوجوان مایوسی کی دہلیز پر کھڑا ہے، حکومتیں خاموش کیوں ہیں ؟۔ سیاسی جماعتیں باہمی کشمکش، الزام تراشی اور جھوٹے دعوں میں مصروف ہونے کے باوجود اپنے لئے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے ایک ہوجاتی ہیں ہیں لیکن تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے روزگار کی تلاش میں دربدر پھر رہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں محض 108 آسامیوں کے لیے ایک لاکھ سے زائد درخواستیں اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض اعداد و شمار نہیں، یہ ایک پوری نسل کی بے بسی کی چیخ ہے۔اس سے بھی زیادہ خطرناک حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کا قابل، ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان گھر بار بیچ کر بیرونِ ملک جانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ جب ریاست اپنے نوجوان کو امید نہ دے سکے تو وہ سرحدوں سے باہر مستقبل تلاش کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ یہ برین ڈرین نہیں، یہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی کا اعلان ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم نے سیاسی انا، اقتدار کی جنگ اور کھوکھلے نعروں سے نکل کر سنجیدہ فیصلے نہ کیے تو یہ مایوسی احتجاج میں، احتجاج انتشار میں اور انتشار قومی نقصان میں بدل سکتا ہے۔ اس کے نتائج کی ذمہ داری صرف حکومتوں پر نہیں بلکہ تمام سیاسی قوتوں اور ارکان پارلمان پر عائد ہوگی۔ نوجوانوں کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کو قومی ایمرجنسی قرار دیا جائے، صنعتی پالیسیاں نرم اور عملی بنائی جائیں،انڈسٹریلائزیشن اور سرمایہ کاری کو فوری فروغ دیا جائے، اور تعلیم یافتہ نوجوان کو ملک چھوڑنے کے بجائے ملک بنانے اور ریاست سے جوڑنیکے لئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔ اگر آج نوجوان کا ہاتھ تھامنے کے بجائے آنکھیں بند رکھی گئیں تو کل یہ سوال تاریخ ہم سب سے پوچھے گی کہ جب ایک نسل مایوس ہو رہی تھی، تب حکومتیں کہاں تھیں؟سابق گورنر نے مقتدر حلقوں سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومتوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ نوجوانوں کے لئے موثر اور دیر پا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطلبہ کو پارلیمانی نظام سے روشناس کرانے کے لیے ایئر یونیورسٹی کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ طلبہ کو پارلیمانی نظام سے روشناس کرانے کے لیے ایئر یونیورسٹی کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا، امریکی تاریخ کا منفرد لمحہ اسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کے افتتاح کا اعلان ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ آزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق گورنر

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن