Jasarat News:
2026-07-24@02:33:21 GMT

شیلڈ کارپوریشن اقلیتی حصص 465 روپے فی شیئر پر خریدے گی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

شیلڈ کارپوریشن اقلیتی حصص 465 روپے فی شیئر پر خریدے گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)شیلڈ کارپوریشن لمیٹڈ نے کمپنی کے پیڈ اپ کیپٹل کے 5.37 فیصد کے مساوی 209,598 عام حصص خریدنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی ان حصص کی خریداری 465.17 روپے فی شیئر کے حساب سے کرے گی۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب شیلڈ کارپوریشن نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے اور اقلیتی شیئر ہولڈرز سے حصص کی خریداری کی منظوری دینے کی استدعا کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خریداری کی قیمت کا تعین اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے ریگولیشن 5.

14.1 کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ برس نومبر میں شیلڈ کارپوریشن نے اسٹاک مارکیٹ سے خود کو ڈی لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شیلڈ کارپوریشن کا مجاز شیئر کیپٹل 15 کروڑ روپے ہے جو کہ 10 روپے فی شیئر کے حساب سے ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) عام حصص پر مشتمل ہے۔ اس میں سے 3.9 ملین روپے کی مجموعی برائے نام قدر کے 3.9 ملین عام حصص جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کی مکمل ادائیگی ہو چکی ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف