کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸرکا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸر کا افتتاح کردیاگیا۔
صوباٸی وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹاٶن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیٸر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ وہاں کے عوام کا مینڈیٹ ہے ہم کے پی کے، کے عوام کو عزت دے رہے ہیں،پیپلز پارٹی کےچیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو پر امن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،پیپلز پارٹی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آٸی کی صوباٸی قیادت کو واضِع کردیا ہے کہ استقبال کی آڑ میں سڑکیں بلاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے عوام کو اگر تکلیف پہنچی تو قانون حرکت میں آۓ گا۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آٸ کا طرز سیاست شدت پسند ہے خان صاحب کی تعلیمات کی وجہ سے مساٸل جنم لیتے ہیں پرامن سیاست کے کوٸ بھی خلاف نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے مہمان نواز رہا ہے پی ٹی آٸ سے سیاسی اختلاف ہے ذاتی کوٸ نہیں تحریک انصاف کو اپنی صفوں سے شدت پسندی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا پی ٹی آٸ نے فروری میں جو احتجاج کی کال دی ہے اس پر نظر ثانی کرے اپنے حامیوں اور کارکنان کو مذید مشکلات میں مبتلا نہ کریں میں ہمیشہ کہتا ہوں پی ٹی آٸ کا مستقبل پی ٹی آٸ پاکستان میں ہے پی ٹی آٸی ایسا رویہ رکھے کہ ان کی اگے کے لیے راہیں ہموار ہوسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آٸ
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔